کراچی ۔ سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں عام حصص کے ممکنہ رائٹ ایشو کے اجراء کے ارادے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم جون 2026 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ممکنہ رائٹ ایشو کا مجموعی حجم 914.76 ملین روپے تک ہو سکتا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری متعلقہ وقت پر بورڈ آف ڈائریکٹرز دے گا۔ مجوزہ حصص، اگر جاری کیے گئے، تو ان کی قیمت 10 روپے فی شیئر سے زائد نہیں ہوگی، جس کا حتمی تعین بورڈ کرے گا۔
کمپنی کے مطابق رائٹ ایشو سے حاصل ہونے والی رقم بنیادی طور پر آئندہ منصوبوں کیلئے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے پر خرچ کی جائے گی، جن سے سپرنیٹ ٹیکنالوجیز کی آپریشنل کارکردگی اور ترقی کے امکانات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
حاصل ہونے والے فنڈز کا ایک حصہ سپرنیٹ لمیٹڈ کے 51 فیصد حصص کے حصول کیلئے 15 فروری 2024 کو ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت واجب الادا رقم کی جزوی ادائیگی کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فنڈز کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صوابدید کے مطابق دیگر مقاصد کیلئے بھی بروئے کار لایا جا سکے گا۔
کمپنی نے واضح کیا کہ اس اصولی منظوری کا مقصد شیئر ہولڈرز، بالخصوص متعلقہ اداروں اور وابستہ کمپنیوں، کو ضروری کارپوریٹ اور شیئر ہولڈرز کی منظوری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مناسب سمجھنے کی صورت میں مجوزہ رائٹ ایشو میں سرمایہ کاری کر سکیں۔
کمپنی کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز قابلِ اطلاق قوانین اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق مستقبل میں رائٹ ایشو کے اجراء کی حتمی منظوری دے کر اس کا باضابطہ اعلان کر سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments