شوبز و تفریخ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
شوبز و تفریخ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

مئی 24, 2016

کارٹون نیٹ ورک نے سنڈے کی چھٹی کو بچوں کے لئے تفریح سے بھرپور بنادیا، بچوں کے لئے خصوصی کارنیوال کا انعقاد


کراچی: 22 مئی 2016:۔  یہ سرگرمیوں، فٹنس اور توانائی سے بھرپور دن تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے بچوں کے چینل کارٹون نیٹ ورک نے گو ایکٹو کارنیوال (Go Active Carnival)کا انعقاد کیا۔ یہ کارنیوال ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں منعقد ہوا جس میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی۔

گو ایکٹو کارنیوال کارٹون نیٹ ورک کے عالمی سطح کے انتہائی مقبول گلوبل فرنچائز 'موو اٹ موومنٹ' (Move It Movement)کا حصہ ہے۔ یہ کارنیوال بنیادی طور پر بچوں اور والدین کو شعور اور حوصلہ افزائی فراہم کرتا ہے کہ وہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کریں۔ اس انٹرایکٹو کارنیوال کے ایک دن میں دو سیشنز منعقد ہوئے اور ہر سیشن میں سینکڑوں افراد نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں اور ان کے والدین نے حقیقی طور پر صحت مندانہ لائف اسٹائل سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ لوگوں نے بعض اسٹالز میں باسکٹ بال، کرکٹ اور رگبی، اوگی ورسز روچز ٹاگ آف وار اور فنٹاسٹک ریس میں شرکت کی جن میں روز مرہ زندگی میں فٹنس پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ 






اس کے علاوہ کارنیوال میں کارٹون نیٹ ورک کے پسندیدہ کردار بلوسوم(Blossom)، ببلز اینڈ بٹرکپ (پاور پف گرلز)، ٹام اینڈ جیری، جونی براوو، فن اینڈ جیک (ایڈونچر ٹائم سے)، اسکوبی ڈو (اسکوبی ڈوبی ڈو سے) اور دیگر بہت سی چیزیں شامل تھیں۔

اس کارنیوال کے بارے میں ٹرنر انٹرنیشنل برائے جنوبی ایشیا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور مینیجنگ ڈائریکٹر سدھارتھ جین نے بتایا، 'ہم بچوں کے لئے ہمیشہ جدت کو مرکزی اہمیت دیتے ہیں ، یہ ہمارا انتہائی اہم اثاثہ ہے۔ کارٹون نیٹ ورک کا مموو اٹ موومنٹ (Move it Movement)بین الاقوامی سطح پر ہمارے کامیاب اقدامات میں سے ایک ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف پاکستان میں اپنے صارفین کے ساتھ تعلق کو مستحکم کریں بلکہ ایسا تجربہ بھی روشناس کرائیں جس میں وہ بامعنیٰ انداز سے شامل ہوں۔ '

اس سلسلے میں ملک بھر سے بچوں نے گو ایکٹو کارنیوال آن ایئر مقابلے میں حصہ لیا اور جیتنے والوں نے کراچی کے سندباد آرکیڈ سے اس کارنیوال میں شرکت کے لئے پاسز وصول کئے۔ اس کے علاوہ، کارٹون نیٹ ورک نے بھرپور انداز سے اسکول کانٹیکٹ پروگرام (ایس سی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اس ضمن میں آگہی پھیلانے کے لئے 30 اسکولوں کا وزٹ کیا گیا اور بچوں کو ریڈیو 1 ایف ایم 91 کے ساتھ آن ایئر مقابلوں میں شامل کیا گیا۔ اس سے کارنیوال کی رسائی مزید مستحکم ہوئی۔

کارٹون نیٹ کے گو ایکٹو کارنیوال کو کنور نوڈلز نے پیش کیا، پیڈل پاپ کے ساتھ اومور، نیسلے کوکو کرنچ، مائلو، سرچ ایکسل اور ہارلکس نے بطور ایسوسی ایٹ اسپانسرز کے طور پر تعاون کیا۔


ٹرنر انٹرنیشنل کا تعارف:
ٹرنر انٹرنیشنل اہم طور پر ٹرنر برانڈز بشمول سی این این، ٹی این ٹی، کارٹون نیٹ ورک، بوم رینج اور ٹی سی ایم ٹرنر کلاسیک موویز کے ساتھ ملک اور ریجن کے مطابق نیٹ ورکس اور لاطینی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا پیسیفک کا بزنس آپریٹ کرتا ہے۔ یہ بزنس پے اینڈ فری ٹی وی چینلز کے ساتھ انٹرنیٹ سے چلنے والی سروسز اور بیرون ملک کمرشل پارٹنرشپ کے ساتھ مختلف تھرڈ پارٹی میڈیا ونچرزکا انتظام کرتا ہے۔ یہ وارنر برادرز اور ایچ بی او کے ساتھ مل کر ٹائم وارنر کی عالمی رسائی میں برتری فراہم کرتا ہے۔ ٹرنر 180 سے زائد چینلز آپریٹ کرتا ہے اور دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں 35 زبانوں میں 38 برانڈز رکھتا ہے۔ ٹرنر انٹرنیشنل ٹائم وارنر کمپنی ہے۔













مئی 09, 2016

پچاس ہزار پولیس والے مجھ پر بندوقیں ایسا تانے جیسا کہ میں اسامہ بن لادن ہوں: سنجے دت

دہلی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک ) دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنجے دت نے اپنی گرفتاری، جیل کی زندگی بھارتی پولیس و جیل حکام کے برتائو کے بارے میں دل کھول کر بات کی۔

اپنی گرفتاری کے بارے میں بتایا کہ ’’جب میں بمبئی ایئر پورٹ پہنچا، اور لفٹ سے اتررہا تھا تو میں نے دیکھا کہ 50 ہزار پولیس اہلکار اپنی بندوقیں مجھ پر اس طرح تانے کھڑے ہوگئے جیسا کہ میں کوئی اسامہ بن لادن ہوں۔‘‘ سنجے نے کہا کہ 30 سال پہلے جب میں ماریشس میں فلم کی شوٹنگ پر تھا میری بہن نے فون کرکے بتایا کہ مجھ پر بندق رکھنے کا الزام لگ گیا ہے۔ میں نے کہا اچھا، واقعی میں؟؟ 

میں نے چونکہ پہلی دفعہ کوئی جرم کیا تھا، سوچا کہ پولیس مجھے جانے دیگی۔ مگر مجھے کرائم برنچ لے جایا گیا۔۔میں نہیں جانتا تھا کہ ٹاڈا (Terrorist and Disruptive Activities) کیا ہے۔ ایم سنگ اس وقت کے ممبئی پولیس کے جوائںٹ کمشنر تھے وہ آئے اور کہا کہ مجھ پر ممبئی بم دھماکوں کے الزم میں مقدمہ کیا گیا ہے۔ یہ سننا تھا کہ میں اندر سے بالکل ٹوٹ سا گیا۔ اور میں نے کہا کہ آپ مجھ سے کیسے یہ توقع کرتے ہیں کہ میں اپنے شہر میں دھماکہ کروں گا؟ اپنے ہی ملک کے خلاف کام کروں گا۔۔؟ 

اُس نے کہا آئی ایم سوری: مجھے تمہیں گرفتار کرنا ہے۔


مارچ 31, 2016

بھارتی مسلمان فلمی اداکار شاہ رخ کی بیٹی کی غریان تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا


بھارت (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)  بھارتی ادکار شاہ رخ خان کی بیٹی، سہانا خان کی نیم غریان تصویر نے سوشل میڈیا کے صارفین کو بے چین کرکے رکھ دیا ہے۔ اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر زبردست ٹرینڈ حاصل کرچکی ہے۔ سہانا نے یہ تصویر ایک ساحل سمندر پر بنائی ہے اور اسے اپنے انسٹاگرام پرپروفائل پر شیئر کردی تھی۔  اب یہ تصویر تمام سوشل میڈیا سائیٹس پر وائرل ہوگئی ہے۔ اور تصویر پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔  سہانا ایک بچے ابراہم  کے ساتھ ساحل سمندر پر نیم غریان حالت میں آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر کھڑی ہے۔ 


قابل اعتراض تصویر یہ ہے۔ دیکھنے کے لئے لنک پر کریں۔


فروری 26, 2016

سنجے دت جیل سے رہاہوگئے، ریائی کے بعد کے جذباتی مناظر

سنجے دت جیل سے رہائی، ریائی کے بعد کے جذباتی مناظر

فروری 02, 2016

پاکستانی ویزا نہ ملنے پر انوپام کھر سخت مایوس ہوگئے

بھارت (اردو وائس آف پاکستان 02 فروری 2016) بھارتی اداکار انو پام کھر نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستانی ویز نہ دیئے جانے پر بہت دکھی اور مایوس ہوگئے ہیں۔ انوپام نے کہا کہ انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان، کراچی جانا تھا اور جب ویزا کے لئے اپلائی کیا تو پاکستان حکام نے انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ 



انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں طرف کے لوگوں کے ذہنوں میں موجود نفرت اور غلط فہمی کو دور کرنے فیسٹیول کو ایک بہترین پلیٹ فارم سمجھ کر شرکت کرنا تھا۔ 

کھر کو حال ہی میں پاداما بشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کا نام فیسٹیول شیڈول میں موجود تھا اور کم از کم دو شیشن میں شریک ہونا تھا۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔

پاکستانی حکام کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ انوپام نے ویزے کے لئے اپلائی ہی نہیں کیا تو نہ دینے کی بات کہاں سے آگئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن نے میڈیا کو بتایا کہ کھر نے ویزا اپلی کیشن جمع نہیں کیا ہے آپ ان سے معلوم کرسکتے ہیں۔ 

جون 12, 2015

سول کورٹ نے اداکارہ میرا کی وارنٹ گرفتاری جاری کردی

لاہور (اردووائس آف پاکستان 12جون 2015)  میرا کے خود 'خود ساختہ' شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے دائر ایک درخواست پر لاہور کی سول کورٹ کے جج نے پاکستانی فلم اداکارہ میراکی گرفتاری کا وارنت جاری کردیا ہے ۔  جج  نے ڈیفنس اے پولیس کو حکم دیا ہے کہ سماعت کی اگلی تاریخ پر عدالت میرا کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔  میرکے شوہر عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ اس نے میرا کے ساتھ سال 2007 میں فیصل آباد میں نکاح کیا تھا اور دونوں نے کچھ وجوہات کی بناء پر شادی کو خفیہ رکھاہوا تھا۔ لیکن اگست 2009 نے میں ان کی شادی کی خبر میڈیا میں آگئی جسے میرا نے مسترد کردیا تھا لیکن عتیق  نے شادی کی شہادتیں جیسا کہ تصاویر اور نکاح کا نامہ دکھا دیا تھا۔ میرا کے حقیقی ماموں ، ماموں پرویز مولانا جنہوں نے ان کی نکاح پڑھائی تھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی۔ 

اپنے درخواست میں میرا کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ میرانے نہ صرف اسلامی اصولوں کی دھجیاں اڑائی بلکہ اخلاقی حدوں کو بھی پار کرتے ہوئے قانونی طور پر طلاق  لئے بغیر دوسرے آدمی سے شادی کر لی ہے ، جس سے اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ اسلام اور پاکستان کے قانون کے خلاف ہے۔عتیق نے قانون کی متعلقہ شق کے تحت اس کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ 

اس سے پہلے عقتق نے 2011 میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ میرا  طبی طور پر یہ ثابت کرے کہ وہ ایک کنواری لڑکی ہے ، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔  عقیق نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جس گھرمیں میرا رہ رہی ہے وہ گھر بھی اس کی ملکیت ہے۔  دریں اثنا، عتیق کے وکیل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کون بنے گا میرا کو شوہر ‘ پر چینل کے خلاف قانی نوٹس بھیجا ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب میرا اور عقیق کی شادی کا معاملہ عدالت میں ہے یہ پروگرام غیر قانونی تھا۔

مئی 07, 2015

ہزاروں افراد کو قتل کرنے پر ایک دن بھی سزا نہیں ہوئی، مگر صرف ایک قتل پر 5 سال کی سزا کیوں؟؟



دیلی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی فلمی ہیرو سلمان خان اگر ضمانت اور معافی نہ ہوئی تو 5 سال سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے ۔ فلموں میں فرضی طور پر ہزاروں افراد کو قتل کرنے والے سلمان خان حقیقی زندگی میں محض ایک قتل کرنے پر پانچ سال قید کی سزا بھگتیں گے۔ ممبئی کی عدالت نے گزشتہ دنوں سلمان خاں کو مجرم قرار دیکر 5 سال قید کی سزاسنا دی تھی۔ سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں پر چڑھادی تھی جس کی وجہ سے ایک فرد موق پر ہلاک اور متعددافراد زخمی ہوگئے تھے۔ سزا سننے کے بعد سلمان خان پر اربوں لگانے والے فلمسازوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ عدالت کے فیصلے سے جہاں سلمان کے فینز شدید پریشان ہیں وہاں فلم ساز اور تقسیم کار کے ہوش بھی اڑچکے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کئی فلمیں تکمیل کے آخری مراحل میں تھی اور کچھ پر کام شروع ہوگیا تھا۔ اگر سلمان کی ضمانت نہ ہوئی تو فلم سازوں کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔ فلموں کی مالیت 170 کروڑ بتائی جارہی ہے فلموں کے علاوہ کئی اشتہارات کے لئے خرچ کئے گئے کروڑوں روپے ڈوب جانے کا بھی خدشہ ہے۔

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں