جولائی 18, 2016

چترال ؛ لواری ٹنل کے اطراف میں سیلاب، سامبو کنٹرکشن کمپنی کی 7 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، راستہ بند

پشاور/ چترال (اردو وائس پاکستان ، 18 جولائی  2016)    لواری ٹنل میں سیلابی نالے میں شدید طغیانی سے لواری ٹنل منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سامبو کی 7 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔  کمپنی کے 5 گاڑیاں سیلابی پانی میں نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں ریلے میں لاپتہ ہوگئی ہیں۔ 

 بہہ جانے والی گاڑیوں میں چارجنگ مشین سمیت، 2 ڈبل کیبن ڈاٹسن، 2 ڈمپرز 2 پک اپ شامل ہیں۔ بارشوں کی وجہ  سے  لوری ٹنل کے قریب نالوں میں شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے  سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں زیارت کے مقام پر پھنسی ہوئی ہیں۔  چترال دیر راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ چترال سکائوٹس، پولیس اہلکار اور مقامی افراد راستہ کھولنے اور بہہ جانے والی گاڑیاں نکالنےمیں مصروف ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں