میگا موٹر نے BYD کراچی میراتھن 2027 کے لیے شراکت داری کی تجدید کر دی، خواتین ایتھلیٹس کی تربیت کے لیے ’شی رنز‘ پروگرام کا اعلان
کراچی، 14 اکتوبر 2026: میگا موٹر کمپنی (MMC)، جو پاکستان میں BYD کی آفیشل پارٹنر ہے، نے مسلسل دوسرے سال BYD کراچی میراتھن کے لیے اپنی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں دوڑ کے کھیل کو فروغ دینے اور مقامی ایتھلیٹس کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت MMC خواتین کی دوڑ میں شرکت کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے ’شی رنز‘ (She Runs) کے نام سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پروگرام بھی متعارف کرائے گی۔ یہ اقدام 3 جنوری کو منعقد ہونے والی BYD کراچی میراتھن 2027 سے قبل شروع کیا جائے گا۔
BYD کراچی میراتھن پاکستان کی پہلی ورلڈ ایتھلیٹکس سے تصدیق شدہ میراتھن ہے، جو مقامی اور بین الاقوامی رنرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹس کو عالمی معیار کے مطابق مقابلے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میراتھن کے وژن 2032 کے تحت پاکستانی رنرز کے لیے بڑے بین الاقوامی میراتھن مقابلوں اور بالآخر اولمپک گیمز تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
’شی رنز‘ پروگرام کے تحت MMC کراچی کی 10 منتخب خواتین کے لیے 10 ہفتوں پر مشتمل ایک منظم میراتھن تربیتی پروگرام کی مالی معاونت کرے گی۔ شرکائ کو برداشت بڑھانے کی تربیت، غذائیت، فزیوتھراپی، تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ میراتھن میں حصہ لینے کے لیے ضروری تیاری اور وسائل حاصل کر سکیں۔

شی رنز پروگرام کے حوالے سے میگا موٹر کمپنی کی سینئر جنرل منیجر، ایچ آر، ایڈمن اینڈ سی ایس آر، انعم عبداللہ نے کہا:
’’میگا موٹر کمپنی میں ہمارا یقین ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا آغاز ایسے مواقع فراہم کرنے سے ہوتا ہے جو انہیں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اپنے عزائم کو پورا کرنے کے قابل بنائیں۔ شی رنز کے ذریعے ہمارا مقصد خواتین کے لیے میراتھن میں شرکت کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کراچی کی 10 خواہش مند رنرز کو منظم تربیت، رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مکمل میراتھن کی تیاری کر سکیں اور اسے کامیابی سے مکمل کریں۔ یہ اقدام خواتین کے لیے ایسے بامعنی مواقع پیدا کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو انہیں اپنی حدود سے آگے بڑھنے، اعتماد پیدا کرنے اور ایسے اہداف حاصل کرنے کی ترغیب دیں جنہیں وہ شاید پہلے اپنی پہنچ سے باہر سمجھتی ہوں۔‘‘
کراچی میراتھن کے بانی، شعیب نظامی نے کہا:
’’MMC کی مسلسل شراکت داری نے پاکستان میں دوڑ کو ایک مقبول اور عام کھیل بنانے کے ہمارے وژن کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔ اس سال ہمارا مقصد BYD کراچی میراتھن کو مزید وسیع اور جامع بنانا ہے، تاکہ ہر عمر اور مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد اس میں شرکت کر سکیں اور خواہش مند رنرز کے لیے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کی راہیں ہموار ہوں۔ ہم اس سال خصوصی افراد کے لیے بھی ایک کیٹیگری متعارف کرا رہے ہیں۔ شی رنز جیسے اقدامات ہمارے وژن کو مزید تقویت دیتے ہیں، کیونکہ یہ خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت اور محفوظ، معاون ماحول فراہم کرکے میراتھن کی تیاری اور اس میں شرکت کے قابل بناتے ہیں۔‘‘
BYD کراچی میراتھن 2027 میں فل میراتھن، ہاف میراتھن، ریلے اور 5K کیٹیگریز شامل ہوں گی، جن میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے رنرز شرکت کریں گے۔ تمام کیٹیگریز کے لیے رجسٹریشن کھل چکی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد www.karachimarathon.org پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
اس شراکت داری کے تسلسل کے ذریعے BYD اور MMC کا مقصد پاکستان میں دوڑ کے کلچر کو فروغ دینا، کھیلوں میں شمولیت کے مواقع بڑھانا اور مقامی ٹیلنٹ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔