فروری 10, 2026

میگا موٹر کمپنی کی طرف سے پاکستان میں BYD کی چھٹی ڈیلرشپ کا فیصل آباد میں افتتاح

فیصل آباد دنیا کی نمبر ون نیو انرجی وہیکلز (NEV) برانڈ،BYD  نے میگا موٹر کمپنی (MMC) کے اشتراک سے فیصل آباد میں اپنی چھٹی باضابطہ مکمل ڈیلرشپ کا افتتاح کیا ہے جہاں سیلز، سروس، اور اسپیئرپارٹس کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان بھر میں BYD کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پنجاب کے ایک نمایاں تجارتی علاقے میں واقع یہ نئی ڈیلرشپ صارفین کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی، جن میں جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش، آفٹر سیلز سروسز، ٹیسٹ ڈرائیوز اور BYD کے اصل سامان و پرزہ جات تک رسائی شامل ہے۔

یہ افتتاح BYD اور MMC کے اس وژن کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کاروباری طور پر سرگرم شہروں میں اپنی موجودگی مستحکم بنانے کے ساتھ صارفین سے قریبی رابطہ رکھنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے BYD–MMC کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹیجی، دانش خالق نے کہا، ''ہماری چھٹی ڈیلرشپ کا آغاز اس مثبت ردِعمل کا ثبوت ہے جو BYD کو پاکستان میں ملا ہے۔ فیصل آباد سے صارفین کی طرف سے خاصی طلب نظر آئی ہے، اور یہ توسیع ہمیں یہاں کے صارفین کو زیادہ بہتر انداز سے سہولت فراہم کرنے کا موقع دے گی۔ ملک بھر میں توسیع کے ساتھ ہماری حکمتِ عملی یہی ہے کہ لائسنس یافتہ یا مجاز ڈیلرشپس کے ذریعے آسان رسائی کو فروغ دیا جائے، اورBYD ایکسپیرینس سینٹرز سے جڑی معیاری کسٹمر سروس کو برقرار رکھا جائے۔''



فیصل آباد اب BYD پاکستان کے نیٹ ورک میں شامل چوتھا شہر بن گیا ہے۔ اس فہرست پہلے ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد موجود ہیں۔ اس وقت ملک میں فعال چھ ڈیلرشپس میں سے تین BYD ایکسپیرینس سینٹرز ہیں، دو BYD کیئر سینٹرز ہیں جو سروس اور اسپیئر پارٹس کے لیے مخصوص ہیں۔ صارفین کو BYD ایکسپیرینس سینٹرز کے اسی معیار کی فراہمی کے ساتھ فیصل آباد میں یہ نئی ڈیلرشپ سیلز، سروس اور اسپیئر سپورٹ کی مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

بی وائی ڈی نیو انرجی ویہکلز (NEV) تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے، جو بیٹری ٹیکنالوجی، الیکٹرک پاور ٹرینز اور توانائی کی بچت پر مبنی جدید سفری حل کی فراہمی سے متعلق دہائیوں کا تجربہ رکھتی ہے۔ میگا موٹر کمپنی (MMC)  کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے BYD ملک میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف ٹرانسپورٹ کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، جس سے نہ صرف آلودگی میں کمی آتی ہے بلکہ شہروں کے فضائی معیار میں بھی بہتری آتی ہے۔

بی وائی ڈی کی موجودہ NEV گاڑیوں میں BYD Atto 3، BYD Seal، BYD Shark 6کے ساتھ ساتھ حال ہی میں متعارف کرائی گئی BYD Atto 2اور Sealion 7شامل ہیں، جو فیصل آباد کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی لیکر آرہی ہیں یہ ماڈلز چلانے کے اخراجات کم، مستحکم کارکردگی اور جدید خصوصیات کے ساتھ جدت انگیز سوچ رکھنے والے صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں