انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جولائی 27, 2016

تھری جی اور فور جی کا زمانہ پرانا ہوگیا، پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے صارفین کو فائیو جی کی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی، پاکستان میں آئندہ برسوں فائیو جی کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے اشتراک سے عالمی ٹیلی کام کانفرنس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کی دنیا میں پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہے جس سے دنیا بھر کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں ہوئی۔ بعض ممالک نے آزمائشی طور پر فائیو جی کے حوالے سے تجربات شروع کر رکھے ہیں۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا استعمال بینکنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں انٹرنیٹ کے استعمال اور فروغ کے حوالے سے دیگر ممالک سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لئے اقدامات ٹھوس بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

جون 16, 2016

لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

مئی 18, 2016

جیپ میں سما جانے والا جدید فنکشنز کے حامل کی بورڈ ’ویکی پاکٹ‘ تیار


اردو وائس آئی ٹی ڈیسک: ماہرین نے ایک ایسا کی بورڈ تیار کیا ہے جسے فولڈ کرکے جیپ میں رکھا جاسکتا ہے۔ جی ہاں؛ ویکی پاکٹ ایک فولڈ ہونے والا وائرلیس کی بورڈ ہے۔ جس کی چوڑائی 0.24 سے بھی کم ہے۔ فولڈ ہونے کے بعد اس کا سائز 6 انچ ہوجاتا ہے اور اس کا وزن 3.5 اونس ہے۔ ویسے تو یہ 12 انچ کا ایک معیاری کی بورڈ کی جتنی کیز کا حامل کی بورڈ ہے۔ اس کی بورڈ کو ٹیبلیٹس اور سمارٹ فونز کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کی بورڈ کے سرکٹ پر کیز پرنٹ ہیں، یہ مکمل طور پر فلیکسبل ہے جسے آپ جیسے چاہیں موڑ سکتے، فولڈ کرسکتے ہیں۔ اس میں طاقت ور لی پو 200 ایم اے بیٹری ہے جس کی بدولت اسے کئی مہینوں تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چارج کرنے کے بعد روزانہ دو گھنٹے استعمال کرنے والے اسے 2 ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

کی بورڈ میں پانی کو روکنے کی صلاحیت موجود ہے اگر کافی یا پانی اس پر گرے گا تو اندر نہیں جاپائے گا۔ کی بورڈ میں منفرد کیز مووجود ہیں جو موبائل ڈیوائس یا ٹیبلیٹس سے ہم آہنگ ہیں، چند اہم کیز یہ ہیں۔

سلیفی کیمرہ آن کرنے کے لئے Fn+F2

ہوم سکرین پر جانے کے لئے Fn+Esc

میل کھولنے کے لئے Fn+F6

ویڈیو اور موسیقی کے لئے Fn+f7 ریوائنڈ کے لئے، Fn+F8 پلے یا اسٹاپ کے لئے، Fn+F9 فارورڈ کے لئے۔ بلوتھ سے کنکٹ کرنے کے لئے Fn+P ، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کے لئے Fn+A انڈرائڈ کے لئے، I آئی او ایس کے لئے اور w ونڈوز کے لئے۔۔۔


اپریل 07, 2016

سائبر کرائمز بل اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے، نیا قانون جرائم کے سدباب میں معاون، انٹرنیٹ کے پھیلاﺅ میں رکاوٹ نہ بنے


کراچی (اردو وائس پاکستان 7 اپریل 2016)  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ سائبر کرائمز بل انسانی حقوق، شہری آزادی، اظہار رائے ، معلومات تک رسائی اور جمہوری روایات کی سربلندی قائم رکھتے ہوئے جرائم کے تدارک میں مددگار ثابت ہونا چائیے۔

مجوزہ قانون کے نافذ ہونے سے اظہار رائے کی آزادی کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہونا چائیے جس کے بغیر اقتصادی اور قومی ترقی ناممکن ہے۔ اس قانون میں عوام کے مفادات کو اولیت دینے اور تمام شراکت داروں کی آراءو تحفظات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اسکی مخالفت نہ ہو۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اسلئے اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو عالمی سطح پر تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے مزید ایک ارب افراد کا اضافہ متوقع ہے۔

192 ممالک میںتھری جی موبائل نیٹ ورک دستیاب ہے جو دنیا کی نصف آبادی کو فائدہ پہنچا رہا ہے جبکہ فور جی نیٹ ورکس پاکستان سمیت 102 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔2019 تک دنیا کے 71 فیصد افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہونگے ۔صارفین کی ضروریات کے مدنظر دس لاکھ موبائل ایپلیکیشنز بنائی جا چکی ہیں جن کا استعمال کئی ممالک میں موبائل ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر براﺅزنگ سے بڑھ چکا ہے۔یہ ایپلیکیشنز عوام، کاروباری برادری، کاشتکاروں، طلبائ، معذوروں، حکومتو ں اور طب سمیت مختلف شعبوں میں فائدے کا سبب بن رہی ہیں۔ دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں انٹرنیٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انٹرنیٹ کے استعمال کو نئی بلندی ملی جبکہ موجودہ حکومت نے تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروا کے اپنا نام روشن کیا اورقومی خزانے کو دو ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی بھی ہوئی۔

ملک میں بہت سی ٹیلی کام اور موبائل کمپنیوں کی آمد کے باوجود پی ٹی سی ایل نے اپنی انفرادیت قائم رکھی اور اس وقت ملکی کمیونیکیشن سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس کمپنی نے انٹرنیٹ کے پھیلاﺅ میں بنیادی کردار ادا کیا جس سے سرحدی فاصلے ختم ہو گئے ، کاروبار آسان ہو گیا ہے۔ انٹر نیٹ کا استعمال بہتر مقاصد اور تعمیری کاموں کے لیے ہونا چائیے جبکہ منفی سرگرمیوں کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے۔


مارچ 29, 2016

ایل جی 360 کیم اور گوگل اسٹریٹ ویو سے 360ڈگری تصاویر اور ویڈیو بنانا اور شیئر کرنا بہت آسان

360 زاویئے کی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری انتہائی آسان

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے 360 کیم (LG 360 CAM) ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کو امید ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کے ذریعے 360 ڈگری کی تصویر اور ویڈیو کی تیاری کی اہم خصوصیت کے باعث لوگ اس میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ کم قیمت اور آسانی سے چلائے جانے والی ڈیوائسز جیسے ایل جی کی نئی کیم 360 اور G5اسمارٹ فون کے ذریعے 360 بصری مواد کی تیاری ایک بٹن دبانے جتنی آسان ہے۔ 

اگرچہ اس میں پینوراما موڈ، 360 زاویئے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لی جاسکتی ہے لیکن اس میں سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہ زمین اور آسمان کی بھی ایک منظر کے ساتھ تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔ اپنے جامع، آسانی سے لے جانے اور ہائی ریزولوشن تصاویر کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم اپنی نوعیت کی پہلی امیجنگ ڈیوائس ہے جو 360 ڈگری مواد کے بڑھتے رجحان سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ حقیقت میں یہ اسمارٹ فون بنانے والوں کی جانب سے پہلا کیمرا ہے جو گوگل کی اوپن اسفیئریکل کیمرا (او ایس سی) اے پی آئی کی سپورٹ کے ساتھ گوگل اسٹریٹ ویو (Google Street View) کے لئے بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

گوگل اسٹریٹ ویو ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر انسٹال کرنے کے ساتھ ایل جی 360 کیم آسانی کے ساتھ 360 ڈگری زاویئے کا مواد کی آسانی سے محفوظ بناسکتا ہے بلکہ اس کو کسی مناسب فارمیٹ پر منتقل کرنے کی دقت کے بجائے اپنے فون سے براہ راست بھیجا جاسکتا ہے۔ ایل جی 360 کیم میں تین اہم مائیکروفونز ہیں جبکہ یہ 5.1 چینل ماحول کی ساو ¿نڈ ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ 1200 ایم اے ایچ کی اندرونی بیٹری کی گنجائش کا حامل ہے جس کی بدولت 70 منٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ اپنے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ اس ڈیوائس کو 2 ٹیرا بائٹ تک وسعت دی جاسکتی ہے۔ 

گوگل اسٹریٹ ویو کے پروڈکٹ منیجر چارلس آرم اسٹرانگ نے بتایا، "ایل جی 360 کیم کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ 50 کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور وہ سب 360 ڈگری مواد کی تیاری اور اسکو پھیلانا چاہتے ہیں۔ 16 میگا پکسل کی تصاویر کی تیاری کی استعداد کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم ان تمام لوگوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انتہائی دلچسپی کا باعث ہے جو 360 ڈگری مواد کے مزے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ "

ایل جی کے موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف پروڈکٹ پلاننگ کم ہونگ جو کم نے بتایا، "اب تک 360 ڈگری کی حامل تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری مہنگی اور بھاری سازو سامان کے ساتھ ممکن تھی جو روز مرہ صارفین کی دسترس سے دور تھی لیکن ایل جی 360 کیم اپنے صارفین کو اس قابل بنا تا ہے کہ وہ اپنا مواد خود تیار کریں اور آزادی کے ساتھ اسے اس طرح شیئر کریں کہ ایل جی پلے گراو ¿نڈ کے اندر نئے موبائل ایکو سسٹم میں ترقی لائے۔ "

اہم خصوصیات: 360ڈگری گول شیپ یا 180 نصف گول تصاویر بنانا، 16 میگا پکسل آوٹ پٹ کے حامل 13میگا پکسل کیمرہ، 40 x 97 x 25mmسائز، 76.7 گرام وزن، x 3 /5.1 چینل ساﺅنڈ ریکارڈنگ اور 1200ایم اے ایچ بیٹری


مارچ 16, 2016

روبوٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی، ہوٹل میں 8 گھنٹے کام کرنے والا روبوٹ


چین کے ماہرین نےتیار کیا ہے ایک ایسا روبوٹ جو انسان کی طرح کام کرتا ہے۔ چین کے صوبے لیاننگ کے دارلحکومت شنیان میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والا یہ روبوٹ 8 گھنٹے کام کرتا ہے۔ بیٹری سے چلنے والے 140 سنٹی میٹر قد کے ساتھ یہ روبوٹ سینسرز، نیوی گیشن کے آلات اور یوسر انٹرفیس ٹیکناجی کا حامل ہے۔

یہ روبوٹ ایک ہی وقت میں 7 کلوگرام فوڈ یا  مشروبات اٹھا سکتا ہے۔ اور اسے مہمانوں تک لے جا سکتا ہے۔ (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)








مارچ 08, 2016

ایل جی اور intel کے درمیان تیز رفتار 5جی ٹیلی میٹکس ٹیکنالوجی کے لئے شراکت


اگلی جنریشن کی اسمارٹ گاڑیوں کے لئے 5جی ٹیلی میٹکس ٹیکنالوجی پر مشترکہ کام کریں گے

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے 5G سے چلنے والی ٹیلی میٹکس ٹیکنالوجی کی تیاری اور آزمائش کے لئے انٹیل (Intel) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ یہ گاڑیوں کے لئے اگلی جنریشن کی وائرلیس ٹیکنالوجی ہے۔ ایل جی اور انٹیل تحقیق اور ترقیاتی مہارت کو اس ارادے سے استعمال کریں گے کہ وہ مارکیٹ میں 5Gکی سہولیات مارکیٹ میں پیش کرنے والے اولین کمپنیاں ہوں۔ ایل جی ٹیلی میٹکس مصنوعات فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے جو 2 جی اور 3 جی کے پرانے نیٹ ورکس کے بجائے ایل ٹی ای کی کنیکٹویٹی پر انحصار کرتی ہے ۔ 

4Gایل ٹی ای کے مقابلے میں 5 جی (5G) ٹیلی میٹکس 33 گنا زیادہ تیزی سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتی ہے ۔ سافٹ ویئر کو او ٹی اے (Over The Air) نیٹ ورکس کے ذریعے ہائی اسپیڈز پر اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ گاڑیوں کے انفوٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے زیادہ تیزی سے ویڈیوز اور دیگر ملٹی میڈیا مواد ڈاو ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ 

یہاں تک کہ جب گاڑی تیز رفتاری سے بھی سفر کررہی ہوتو 5G سے چلنے والا وی ٹو ایکس (Vehicle to Everything) ٹیکنالوجی میں ڈرامائی طور پر کمی کا امکان ختم ہوجاتا ہے ۔ 5Gکے ذریعے گاڑی کا گاڑی سے رابطہ، گاڑی کا انفراسٹرکچر یا گاڑی کا پیدل شخص سے رابطے کے ذریعے محفوظ ڈرائیونگ کی بدولت حادثوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے 

ایل جی کے ویکل کمپونینٹس ڈیویژن (Vehicle Components division)نے گہری دلچسپی کے ساتھ تیز رفتار موبائل کمیونکیشنز ٹیکنالوجی کو ایک ساتھ ملا کر ٹیلی میٹکس کی قیادت کے استحکام سے اسمارٹ کار کی صنعت میں اہم پیش رفت کرلی ہے۔ اسٹریٹجی اینالیٹکس (to Strategy Analytics)کے مطابق جی ایم کا فور جی ایل ٹی ای آن اسٹار ٹیلی میٹکس سسٹم (4G LTE OnStar telematics system )ایل جی ویکل ٹیلی میٹکس کا خاص سپلائیر ہے۔ اس کے نتیجے میں آٹو میٹو ٹیلی میٹکس کا مارکیٹ شیئر 2013 میں 30.1، 2014 میں 30.3 اور 2015 میں 29.9 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کے ویکل کمپونینٹس ان ویکل انفوٹینمنٹ بزنس یونٹ کے پریذیڈنٹ کم جن یونگ نے بتایا، "انٹیل کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرنے سے ہم امید کرتے ہیں کہ ایل جی کی اگلی جنریشن کی 5Gٹیلی میٹکس مصنوعات کے ساتھ قائدانہ کردار ادا کیا جائے ۔ "

انٹیل کمیونکیشن اینڈ ڈیوائسز گروپ کے کارپوریٹ وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر ایچا ایوانز نے بتایا،" 5Gٹیلی میٹکس کی مشترکہ تحقیق اور ترقی کے لئے ویکل کمپونینٹ کے طور پر ایل جی اہم سپلائیر ہے۔ کنیکٹڈ گاڑیوں، سینسر فوژن اور گہرائی سے سیکھنے کو آگے بڑھاکر گاڑیوں کے لئے جدت انگیز 5Gٹیکنالوجی کی فراہمی کے ساتھ ہم ایل جی کی کنیکٹویٹی میں قیادت اور انٹیل کی مہارت کے امتزاج پر یقین رکھتے ہیں۔ "

فروری 16, 2016

صرف 500 روپے کا سمارٹ فون معتارف



بھارت (اردو وائس پاکستان نیوز) بھارت کی ایک مقامی کمپنی رنگنگ بیلز نے ناقابل یقین طور پر سستا سمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سمارٹ فون کی قیمت 500 روپے یا اس سے بھی کم ہوگی۔  یہ موبائل اسی ہفتے بھارتی صارفین کے لئے مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ 

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سستے فون کا اجراء نریندر مودی کے ویژن “empowering India to the last person, transforming India’s growth story”  کے تحت تیار کیا گیا۔ موبائل فون کی تعارفتی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو مدعو کیا جائے گا اور یہ تقریب 17 فروری کو ہوگی۔ 

یہ سمارٹ فون 500 سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔ آج کل بھارتی مارکیٹوں میں کم سے کم قیمت کے موبائل فون 1500 روپے میں ملتے ہیں۔ گزشتہ سال ڈیٹا ونڈ نے 1000 روپے تک کا موبائل متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ موبائل اب تک پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ 


فروری 03, 2016

پریشان نہ ہوں؛ بچوں سے ہر وقت رابطے میں رہیں ، یوفون لے کر آیا ہے یو واچ


 پاکستان کے صف اول کا ٹیلی کام آپریٹر یو فون نے اپنی نوعیت کی منفرد اور اولین پروڈکٹ یو واچ (UWatch ) متعار ف کر وادی ہے۔تصویر میں علی قاضی (بائیں) ، ہیڈ آف M2M اینڈ ڈیوائسس اور عامر پاشا ، ہیڈ آف پی آر اینڈ سی ایس آر ، بچوں کے ساتھ پروڈکٹ کے اجراءکی تقریب میں موجود ہیں۔

اسلام آباد : پاکستان کا صف اول کا ٹیلی کام آپریٹر یو فون اپنی نوعیت کی منفرد اور اولین پروڈکٹ یو واچ (UWatch ) متعارف کروا رہا ہے جس کی بدولت والدین کو ذ ہنی سکون حاصل ہو سکے گا۔یو واچ بغیر اسمارٹ فون خریدے خاندانوں کو اپنے کم عمر بچوں سے اس انداز سے رابطے میں رکھنے کا موقع فراہم کرے گا جسطرح سے وہ چاہتے ہیں۔

یو واچ ایک کلائی میں پہنی جانے والی موبائل گھڑی ہے جو خاص طور سے بچوں کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ والدین اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔یہ گھڑی دو طرفہ بات چیت کی سہولت کے ساتھ ڈیز۱ئن کی گئی ہے یعنی والدین اس گھڑی پر کال کرسکتے ہیں اور بچہ بھی گھڑی کی مدد سے والدین کا موبائل نمبر ملا سکتا ہے۔اضافی طور پر یوواچ GSM/GPS کی بدولت فوری طور پر محل و وقوع بتانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے تاکہ والدین اپنے بچے کی موجودگی کا مقام جان سکیں۔ 

یو واچ کو محفوظ طریقے سے والدین اپنے IOS یا اینڈرائڈ اسمارٹ فون کے زریعے یو واچ ایپلیکیشن کے زریعے کنٹرول کر سکیں گے۔ اس ایپلیکیشن کی بدولت اپنے موبائل فون کے زریعے تمام دن بچے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔چاہے آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کا بچہ خیریت سے گھر پہنچ گیا ہے یا آپ کال کر کے بچے کو یہ پیخام دینا چاہتے ہوں کہ آپ کو پہنچنے میں چند منٹ تاخیر ہو جائے گی، یہ ایپلیکیشن وہ کنکشن اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہے جس کی والدین تمنا کر تے ہیں۔

یو واچ ایپلیکیشن کی بدولت اختیار ہمیشہ والدین کے پاس رہے گا۔ براہ راست مانیٹرنگ سے محفوظ زون کا تعین کرنے تک ، یہ ایپلیکیشن بہت سے ایسے طریقوں کی حامل ہے جنکی بدولت گھرانے یو واچ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔ یہ ایپلیکیشن فوری طور پر بچے کے محل و وقوع کے بارے میں درست معلومات فراہم کرتی ہے اور بچے کے کال کرنے اور کال وصول کرنے پر بھی والدین کو اختیار دیتی ہے۔ اس کے علاوہ والدین محفوظ زون کا بھی تعین کر سکتے ہیں تاکہ والدین کو کسی مخصوص مقام پر بچے کے آنے اور جانے کے بارے میں معلوم ہو سکے۔

یوفون کے جنرل منیجر ماکیٹنگ تیمور فیض چیمہ نے کہا ” یوفون میں ہم ااپنے کسٹمرز کی ضروریات کا حل نکالنے اور ان کو آسانی فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دیتے ہیں اور جدت طرازی ہمارے پیش نظر ہوتی ہے۔ یو واچ ہماری اس سوچ کی مثال ہے کیونکہ یہ خاندانوں کو رابطے میں رہنے کیلئے ایک منفرد اور جدید انداز فراہم کرتی ہے۔ ہم یو واچ جیسی انقلابی سہولت متعارف کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ پروڈکٹ والدین کو سکون فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔“

یو واچ میں BVS رجسٹرڈ سم ہوگی جس کے زریعے تمام بات چیت ہوگی۔والدین کی سم بھی BVS رجسٹرڈ ہوگی اور وہ اس موبائل ہینڈ سیٹ پر استعمال کی جائے گی جسمیں ایپلیکیشن انسٹال ہو گی۔ یوواچ کراچی ، لاہور اور اسلام آ باد میں موجود یوفون کے سروس سینٹرز سے خریدی جا سکتی ہے۔

 

جنوری 25, 2016

بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو رہی ہے: شاہد رشید بٹ

موبائل کمپنیاں منافع کے بجائے بقاءکی فکر میں ہیں، سروس کا معیار گر رہا ہے، بایو میٹرک تصدیق سے صارفین کم ، کمپنیوں پر سات ارب روپے کا بوجھ پڑا، عوام کی بھاری اکثریت تھری اور فور جی کے ثمرات سے محروم، ترقی کا عمل متاثر 


اسلام آباد (اردو وائس پاکستان) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی بحران، امن و امان کی دگرگوں صورتحال اور عالمی کساد بازاری جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے والا ٹیلی کام سیکٹر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش نہیں رہا ۔ٹیلی کام کمپنیاں منافع کے بجائے اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کی کمی نے چند شہروں کو چھوڑ کر ملک بھر کے عوام کو تھری اور فور جی کے ثمرات سے محروم کر رکھا ہے جبکہ سروسز کا معیار بھی بتدریج گر رہا ہے جس سے ملکی ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔


پاکستان میںدنیا کے 194 ممالک سے زیادہ ٹیلی کام ٹیکس عائد ہیںجبکہ عالمی اداروں کے مطابق ٹیلی کام سروس کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ سے اسکے استعمال میں 0.2 فیصد سے 3.8 فیصد تک کمی آتی ہے جس سے شرح نمو متاثر ہوتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے تعیش پر دس فیصد ایڈوانس ودھولڈنگ ٹیکس عائد ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پریہی ٹیکس چودہ فیصد کے تناسب سے عائد کیا گیا ہے جو حیران کن ہے۔اس شعبہ پر ٹیکسوں کا مجموعی بوجھ چالیس فیصد ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کا ملکی ترقی اور غربت میں کمی سے براہ راست تعلق ہے مگر اسکے باوجود اس اہم شعبہ کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا گیا ہے۔پاکستان میں 13 کروڑ موبائل صارفین ہیں جن میں سے صرف ایک کروڑ اسی لاکھ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیںجنکی تعداد بڑھنے کے بجائے کم کی جا رہی ہے۔سموں کی بایو میٹرک تصدیق کے فیصلے سے جہاں صارفین کی تعدادمیں کروڑوں کی کمی آئی وہیں موبائل کمپنیوں پر تقریباً سات ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔صورتحال بدلنے کیلئے ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنا ہو گا۔

جنوری 21, 2016

لطیفے سنانے والا کمپیوٹر پروگرام تیارکیا گیا

برطانیہ (اردووائس پاکستان مانیٹرنگ) یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سائنسدان ڈاکٹر میتھیونے ایک ایکسا کمپیوٹر پروگرام انسٹال تیار کیا ہے جو مزے کے لطیفے / چٹکلے سناتا ہے ۔

اس پروگرام کے اندر ہزاروں کی مزاحیہ جملے اور لطیفے شامل کئے گئے ہیں۔  جوموقع کی مناسبت سے خود بخود کوئی جملہ یا لطیفہ ایسے انداز میں سنا دیتا ہے جس سے سننے والے کی ہنسی نکل جاتی ہے۔

اس پروگرام میں زیادہ تر لطیفے مرد خواتین، دولت اور پراپرٹی سے متعلق ہیں۔ ڈاکٹر میتھیو کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام دنیا کے ایک مخصوص خطے کی مزاح کے مطابق لطیفے سناتا ہے جسکے باعث دوسرے خطے کے عوام کو اسے سمجھنے میں د قت پیش آئے گی ۔




جنوری 20, 2016

ایل جی نے نیٹ فلیکس کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ عالمی سطح کی شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ اس شراکت داری سے نیٹ فلیکس کی گلوبل آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سے متعلق آپریشنز امریکہ، مغربی یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان میں پہلے سے قائم انٹرنیٹ ٹی وی نیٹ ورک سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ اس توسیع سے اعلیٰ معیار کے مواد کی لائبریری بشمول4Kایچ ڈی آر اصلی ماسٹر ٹی وی سیریز کو ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی مزید مارکیٹوں تک رسائی مل جائے گی۔ اسمارٹ ٹی وی کی انڈسٹری میں انتہائی اعلیٰ سطح کے تصویری معیار اور کارکردگی کے باعث ایل جی کو نیٹ فلیکس کا پرائمری گلوبل بزنس پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔ ایل جی اور نیٹ فلیکس مشترکہ طور پر نیٹ فلیکس کی سروس کی پری پیڈ رسائی بڑھانے کے لئے کاوشیں کریں گے۔ 


نیٹ فلیکس کے معروف ٹی وی شو کی سیریز میں مارول کا ڈیئرڈیول (Daredevil)، اورنج نیو بلیک (Orange is the New Black)اور سینسز (Sense8) ہیں۔ کمپنی منصوبہ بندی کررہی ہے کہ اپنے گلوبل ممبرز کے ساتھ ایچ ڈی آر ماسٹر اوریجنل ٹی وی سیریز مارکو پولو (Marco Polo) فراہم کی جائے۔ حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں ایل جی کے بوتھ پر نیٹ فلیکس کی مقبول ڈولبی ویژن کی ماسٹر مارول کی ڈیئر ڈیول (Daredevil) کے 4K ایچ ڈی آر کلپ کی نمائش کی گئی ہے۔ نیٹ فلیکس نے کلپ کی نمائش کے موقع پر ایل جی کے4Kایچ ڈی آر اولیڈ ٹی وی کے خالص سیاہ اور متحرک رنگ اور اس سے متعلق تمام تفصیلات اور بھرپور چوڑائی پر مبنی کارکردگی کو سراہا۔ 

نیٹ فلیکس میں ڈیوائس پارٹنر ایکوسسٹم کے وائس پریذیڈنٹ اسکاٹ میرر نے بتایا، " ہماری ایل جی کے ساتھ گلوبل شراکت داری کے ذریعے دنیا بھر میں انٹرٹینمنٹ کے شائقین کو نیٹ فلیکس تلاش کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے لطف اندوزکرنے اور4Kو ایچ ڈی آر میں ان کی بہترین سیریز دکھانے کے منتظر ہیں۔ " 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کیون نے بتایا، " ہم دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو فراہم کرنے والے نیٹ فلیکس کے ساتھ گلوبل بزنس پارٹنر بننے پر انتہائی خوش ہیں۔ ہماری طرف سے ایل جی جدید ترین ڈسپلے اور آڈیو ٹیکنالوجیز کے لئے پرعزم ہیں تاکہ بین الاقوامی صارفین کو اعلیٰ معیار کی4Kاور ایچ ڈی آر ویڈیو فراہم کی جائے۔ اپنے وعدے کی بھرپور انداز سے تکمیل اور جدید ترین ٹیکنالوجی میں ترقی کے ذریعے ایل جی اعلیٰ معیار کی عالمی ٹی وی مارکیٹ کی قیادت جاری رکھے گا۔ 

جنوری 18, 2016

یو ٹیوب کھل گیا، پی ٹی اے کی تمام انٹرنیٹ کمپنیوں کو کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد (اردو وائس آف پاکستان مانیٹرنگ 18 جنوری 2016) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے ملک بھر کے تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کو ہدایت جاری کردی ہے کہ پاکستان میں صارفین کو یوٹیوب تک رسائی دے دی جائے۔

یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیوز شیئرنگ ویب سائیٹ ہے۔ جس کا ہیڈ کوارٹر سن برونو، کیلی فورنیا امریکیہ میں واقع ہے۔ اس سروس کا آغازپے پل کے تین سابق ملازمین فروری 2005 میں کیا تھا اور 2006 میں گوگل نے اسے 1.65 بلین ڈالر میں خرید لیا تھا۔

پاکستان میں یوٹیوب 2010 میں حضورﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پرمذہبی جماعتوں کے شدید دبائون پر اسے بلاک کردیا گیا تھا۔ تقریباً 5 سال بلاک رہنے کے بعد اب دوبارہ اسے کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں یوٹیوب نے اپنا ایک مقامی ورژن بھی متعارف کرایا تھا جس میں گستاخانہ خاکوں کو بلاک کردیا گیا تھا۔ پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر یوٹیوب کھولے جانے کا اعلامیہ دے دیا ہے۔


#PTCL Announces the #Unblocking of #YouTube in Pakistan #videosharing #videostreaming

Posted by PTCL on Monday, January 18, 2016

جنوری 15, 2016

ایل جی کے ویب او ایس 3.0 سسٹم نے یو ایل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا


ویب او ایس 3.0سسٹم سے چلنے والے اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی سمیت مختلف اشیاءکی سی ای ایس نمائش میں پیش کی جائیں گی 

کراچی:  بین الاقوامی سطح پر صف اول کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کرنے والے ادارے یو ایل (UL) نے ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے اسمارٹ ٹی وی کے لئے ویب او ایس 3.0 آپریٹرنگ سسٹم کی کارکردگی سراہتے ہوئے اسے انتہائی آسان اور قابل فہم قرار دیا ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ آئی او ٹی وی ایپ کے ساتھ ایل جی کی جانب سے نئے سال میں ویب او ایس 3.0 کے ذریعے نئے اسمارٹ ٹی وی متعارف کرائے جائیں گے جن سے ایل جی کی بہت سی اسمارٹ اپلائنسز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ دیگر مینوفیکچرزز کی مصنوعات کا انتخاب فراہم کیا جاسکے گا۔ 

ایک بار منسلک ہونے پر مختلف اپلائنسز ایل جی کے اسمارٹ ٹی وی کے ڈسپلے پر نمودار ہوتی ہیں اور استعمال کنندہ اور ڈیوائسز کے درمیان انٹرفیس کے ذریعے کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کی ٹی وی اسکرین سے استعمال کنندگان مخصوص ہوم اپلائنسز جیسے ریفریجریٹرز، ایئرکنڈیشنر یا واشنگ مشینوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ویب او ایس 3.0 کے ساتھ استعمال کنندہ گھر کے کمرے کی لائٹ کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرسکتے ہیں جبکہ ایئرکنڈیشنر کے ذریعے درجہ حرارت میں حسب منشا تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ٹی وی پروڈکٹ پلاننگ کے سربراہ سیم کم نے بتایا،" ہم نے ہمیشہ گھر کے کمرے کو اسمارٹ ہوم کے مرکز کے طور پر دیکھا ہے اور ویب او ایس 3.0 کے ساتھ ایل جی کا اسمارٹ ٹی وی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایل جی اپنے نے صارفین کو بہترین استعمال کی سہولت کی فراہمی جاری رکھے گا اور صارفین کی توقع سے بھی بڑھ کر جدت انگیز انٹرنیٹ آف تھنگز سے لیس ہوم پروڈکٹس کی تیاری جاری رکھے گا ۔ "

یو ایل کی جانب سے ایل جی کے ویب او ایس سے چلنے والے اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی اور ایل جی کی جدید ترین آئی او ٹی ٹیکنالوجی کی شاندار کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے جس کا مظاہرہ 6 جنوری سے 9 جنوری کے دوران امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش کیا جائے گا۔ 

جنوری 08, 2016

فصاحت سے بولنے یا انگریزی لب و لہجہ درست کرنے کے لئے بہترین لنکس

تحریرایڈمن اردو وائس
دنیا میں ہر آدمی چاہتا ہے کہ وہ فر فر انگریزی بولے۔ مگر تلفظ کی ادائیگی میں مشکلات کی وجہ سے نہیں بول پاتے۔ ویسے تو انیٹرنیٹ پر بہت سی اپلی کیشن موجود ہیں۔ ہم نے آپ کے لئے آسان اپلی کیشن سرچ کی ہیں جن سے آپ اپنے تلفظ کو بہتر بناسکتے ہیں۔

یہ ویب ایپ آن لائن بھی اور کروم اور سفاری میں انسٹال کرکے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ جبکہ ان کو ڈائون لوڈ کرکے کمپیوٹر کی میموری میں انسٹال کرنے کی ضروری بھی نہیں۔ بس ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کریں اور play کریں۔

یہ ایپ موبائل کروم پر بھی کام کرتی ہے۔ جس کی بدولت آپ دوران سفر، ڈائیور کرتے ہوئے، ورزش کے دوران یا پھر کام کرتے ہوئے بھی سن سکتے ہیں۔

اس بہترین ایپ کو حاصل کرنے کے لئے اس لنک1 لنک 2 پر جائیں۔

الفاظ کی درست طریقے سے ادائیگی کے لئے بہترین اپلی کیشن


جنوری 07, 2016

کسی بھی ویب سائیٹ سے ویڈیو ڈائون لوڈ کرنا اب بہت آسان

بعض اوقات آپ کو انٹرنیٹ سے ویڈیو ڈائون لوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔  جب کوئی ویڈیو ڈائون لوڈ نہ ہوسکے تو بڑی پریشانی ہوتی ہے۔  مفت key کے ساتھ Save2pc مفت ویڈیو ڈاؤنلوڈر انسٹال کریں اور اپنے پسندیدہ ویڈیو ز انجوائے کریں۔  اب آپ اس سافٹ ویئر کی مدد سے ویڈیوز اپنے کمپیوٹر کی میموری میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اور اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے۔  اس ڈائون لوڈر سے کسی بھی قسم کی ویڈیو ڈائون لوڈ ہوجاتی ہے۔ 

سافٹ ڈائون لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔



مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں