کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اکتوبر 28, 2016

ایل جی الیکٹرانکس نے 2016 کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2016 کی تیسری سہ ماہی میں 11.8 ارب ڈالر سیلز کے ساتھ 252.7 ملین ڈالر کا آپریٹنگ منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے ہوم اپلائنس اور ایئرسلوشن کے شعبے میں مضبوط کاروبار کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ ہوم انٹرٹینمنٹ میں منافع بڑھ گیا ہے جبکہ موبائل کمیونکیشنز کی فروخت اور آپریٹنگ نقصانات میں کمی ہوئی۔  


ایل جی ہوم ایپلائنس اور ایئرسلوشن کمپنی کی آمدن یوروپین اور ایشین مارکیٹس میں انتہائی مستحکم پوزیشن کے باعث تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد بڑھ گئی۔ آپریٹنگ آمدن 305.9 ملین ڈالر بڑھنے سے 8 فیصد کا ٹھوس آپریٹنگ مارجن حاصل ہوا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں غیرسازگار کرنسی میں فرق کے باوجود ایئرکنڈیشنرز اور اعلیٰ معیار کی دیگر مصنوعات کی مستحکم کارکردگی سے منافع کی شرح میں اضافہ ہوا۔ 

ایل موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی آمدن تیسری سہ ماہی کے دوران 2.3 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ تھی۔ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی کم سیلز اور کاروباری ڈھانچے سے متعلق اخراجات میں بہتری کے باعث آپریٹنگ نقصان 389.4 ملین ڈالر رہا۔ ایل جی نے اس سہ ماہی میں 13.5 ملین شپمنٹس کیں جن میں شمالی امریکہ سے دوسری سہ ماہی میں 14 فیصد سیلز اضافہ رپورٹ ہوا۔ اس سال کی آخری سہ ماہی میں ایل جی کے V20اسمارٹ فون کی بڑھتی ہوئی فروخت، عوامی سطح کے اسمارٹ فون کی Kسیریز اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موبائل ڈیویژن کے کاروباری ڈھانچے میں بہتری کو حتمی شکل دینے سے سیلز میں اضافہ ہوجائے گا۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ آپریٹنگ منافع اور مارجن حاصل کیا جو 9 فیصد اضافے سے 340.4 ملین ڈالر ہے۔ ایل جی کے اولیڈ اور الٹرا ایچ ڈی ٹی وی کی دنیا بھر کی اہم مارکیٹوں میں دلچسپی لی جارہی ہے۔ بھرپور مسابقت سے قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں سیلز میں 3.4 فیصد کمی آئی جبکہ ریونیو 3.7 ارب ڈالر پر برقرار رہے۔ آنے والے تعطیلات کے طویل سیزن کے ساتھ ٹی وی مصنوعات کی مجموعی طلب میں اضافے کی توقع ہے جبکہ مہنگے سامان کی لاگت اور مارکیٹنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے منافع متاثر ہوسکتا ہے۔ 

ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی میں تیسری سہ ماہی کے دوران 602.2 ملین ڈالر کا مستحکم اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زائد ہے جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے مستقبل میں ترقی کے تعاون کے سلسلے میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کے باعث آپریٹنگ نقصان 14.5 ملین ڈالر پر محدود رہا۔ جی ایم بولڈ کی جانب سے تیار کردہ زیادہ سے زیادہ مشترکہ ویہکل منصوبوں سے ترقی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 


اکتوبر 23, 2016

حبیب بینک کوٹیکس دینے کے بعد25 ارب روپے کا منافع، شیئر ہولڈرز کے لئے بڑا اعلان

کراچی:  ایچ بی ایل نے سال 2016 کے پہلے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج میں فی حصص آمدن 17.47 روپے کے ساتھ 25.8 ارب روپے کا بعد از محصول منافع کا اعلان کیا ہے۔ ان نتائج کے ساتھ بینک نے تیسری سہ ماہی کے لئے 3.5 روپے فی حصص (35 فیصد) دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 


ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے سے 2.4 کھرب روپے ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاو ¿نٹ سیونگ اکاو ¿نٹ (CASA) کے مقامی ڈپازٹس میں 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 30 ستمبر تک کرنٹ اکاو ¿نٹ سیونگ اکاو ¿نٹ مکس میں 89 فیصد بہتری آئی۔مقامی ڈیپازٹس مکس میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور اب 35.6 فیصد ڈیپازٹس کرنٹ اکاو ¿نٹس پر مبنی ہیں۔ سال 2016 کے ابتدائی 9 ماہ میں اوسط کرنٹ اکاو ¿نٹس میں سال 2015 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ایچ بی ایل مقامی ڈیپازٹس کی لاگت میں کمی لانے کے قابل ہوا۔ تمام شعبہ جات میں اوسط مقامی قرضوں کے اضافے کے ساتھ بینک کی خالص مارک آپ آمدن سال 2016 کے پہلے 9 ماہ میں 7 فیصد اضافے سے 62.2 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

فیس اور کمیشن کے حصول میں بھی بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور اس مد میں سال 2016 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 18 فیصد اضافے سے 13.7 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ بنکاشورنس، ٹریڈ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور جنرل بینکنگ سے متعلق فیسوں سے حاصل آمدن میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ بہتر وصولیوں کے ساتھ بینک سال 2015 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں پرو ویژن میں بھی 58 فیصد کمی لانے کے قابل ہوگیا۔ جبکہ سال 2015 میں اسی عرصے کے مقابلے میں انتظامی اخراجات 10 فیصد تک محدود رہے۔ غیر فعال قرضوں کی شرح کوریج گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 30 ستمبر 2016 تک 90 فیصد تک ہوگئی۔ 

ایچ بی ایل نئی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور سال کے اوائل میں وہ پاکستان کا پہلا بینک بن گیا جس میں صارفین موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک سے سائن ان ہو سکتے ہیں۔ بینک اپنی سروس کی سطح میں مسلسل بہتری لانے کے لئے کام کررہا ہے تاکہ اپنے صارفین کے تجربے میں پہلے سے زیادہ بہتری لائی جائے۔ ایچ بی ایل نے تقریبا 2 ہزار اے ٹی ایمز(ATMs)، 14 ہزار سے زائد پی او ایس (POS)مشینز نصب کیں جو مختلف اقسام کے صارفین کو باسہولت رسائی فراہم کرتے ہیں۔ 

مجموعی کیپٹل ایڈوکیسی ریشو (CAR) 30 ستمبر 2016 تک 16.4 فیصد رہا جبکہ ٹیئر 1 کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو 12.7 فیصد رہا جو مذکورہ بالا ریگولیٹری اتھارٹی سے زاید ہے۔ رواں سال JCR-VISکی جانب سے بینک کی کریڈٹ ریٹنگ AAA/A-1+ بالترتیب طویل المیعاد اور مختصر المیعاد دورانئے کے لئے دوبارہ توثیق کی ہے جو ایچ بی ایل کے بہترین لیکویڈیٹی پروفائل اور بینک کی منظم اہمیت کی عکاس ہیں۔ 

ایچ بی ایل نے ٹھوس نتائج کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ بڑھتے ہوئے مارکیٹ سرمائے اور بنیادی سرمائے کے ساتھ بینک سب سے بڑے کمرشل بینک کے طور پر ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے اور پاکستان کے وسیع ترین بینک کی حیثیت سے بینک پاکستان کی ترقی میں بھی کردار نبھانے کے لئے تیار ہے۔ 

اکتوبر 19, 2016

ادائیگی اب #سمارٹ_ٹی وی کے ذریعے: ایل جی نے اسمارٹ ٹی وی پر پیمنٹ کا آپشن متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پیمنٹ وال کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ڈیولپرز کو ایل جی کے ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی کے لئے ایپس بنانے کی غرض سے 200 سے زائد ممالک میں ادائیگی کے 140 سے زائد راستے مل جائیں گے۔ اس شراکت داری سے صارفین کو ایل جی کے ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم کے ذریعے خریدی جانے والی ایپس، فلموں، گیمز اور دیگر مواد تک آسانی سے حاصل ہوجائے گی۔ 


اس شراکت داری کے تحت ایل جی کے ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے آن لائن پیمنٹ قبول ہوجائیں گی۔ پیمنٹ وال سے اشتراک کے نتیجے میں ایل جی کے صارفین بین الاقوامی سطح پر ایل جی کے ایپ اسٹور کے ذریعے خریدے جانے والے مواد سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ اسے حاصل کرنے کے لئے خریدنے کے بٹن پر کلک کریں اور اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر ڈالیں۔ اس کی بدولت ایل جی اسمارٹ ٹی وی کے صارفین الگ سے سائن ان ہوئے بغیر ویب او ایس کے ذریعے کسی پریشانی کے بغیر دنیا بھر میں آن لائن خریداری کرسکیں گے۔ صارفین اب ایل جی کے ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی سے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا موبائل ڈیوائسز پر کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کی سہولت اور دیگر محفوظ تصدیقی پروٹوکولز سے مستفید ہوں گے۔ 

ویب او ایس کا ہمہ گیر پلیٹ فارم صارفین کے وسیع اقسام کے مواد کے حصول میں ایل جی کا اسمارٹ ٹی وی حتمی انتخاب بن چکا ہے۔ ایل جی کے نیا ویب او ایس 3.0 پلیٹ فارم میں دنیا بھر کا بھرپور مواد بشمول لائیو ٹی وی، اسٹریمنگ سروسز کے ساتھ تفریحی اور دلچسپ گیمز شامل ہیں۔ ویب او ایس نیکسٹ جنریشن 4Kالٹرا ایچ ڈی پروگرامنگ کے ساتھ ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر) موویز اور شوز سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ 

ایل جی کی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کیون نے بتایا، 

'پیمنٹ وال کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم ایل جی کے ویب او ایس پلیٹ فارم پر اسمارٹ ٹی وی کے استعمال کے باعث زیادہ تیزی سے نئی سمت کی جانب گامزن ہوگئے ہے۔ یہ شراکت داری ایل جی کی مشترکہ کاوش کی جانب ایک اور مثال ہے کہ کس طرح عالمی اسمارٹ ٹی وی کی انڈسٹری میں یہ نمایاں طور پر قیادت کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوا۔ '

ایف پی سی سی آئی کا اجلاس، سی پیک سمیت مختلف امور پر غور فکر کیا گیا

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے تیس دسمبر کو وفاقی چیمبر کے الیکشن منعقد کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کروایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں کیا گیا ۔ 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرﺅف عالم نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاﺅس میں اقتصادی راہداری کے متعلق ایک انفارمیشن اور فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جس بارے میں چینی سفیر کے مزاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسکا مقصد پاکستان کی تاجر برادری کو اس منصوبہ کے بارے میں مفصل معلومات اور مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس میں بھرپور شرکت کر سکیں۔ اس سنیٹر سے چینی کمپنیاں بھی استفادہ کر سکیں گی۔ عبدالرﺅف عالم نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تاریخ کاسب سے برا منصوبہ ہے جس میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے قوانین کا اگر اطلاق ہو جاتا تو اس شعبہ سے ستر فیصد سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو جاتا جس کے مد نظر ایف پی سی سی آئی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چئیرمین ایف بی آر سمیت اعلیٰ حکام سے رابطے کئے اور انھیں کاروباری برادری کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے قوانین کو سہل کروایا ورنہ صورتحال مختلف ہوتی۔ رئیل اسٹیٹ کا شعبے کے سراکت داروں کو اب بھی تحفظات ہیں جنھیں حکومت سے مل کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ عالمی حلال مصنوعات کی تجارت کا حجم 2.8 کھرب ڈالر ہے مگر اس میں پاکستان سمیت کوئی بھی مسلمان ملک قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا رہا۔ حلال مصنوعات کی بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کا حصہ نصف فیصد سے بھی کم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بحرین کے حالیہ دورے میں وہاں کے بزنس مینوں نے پاکستان کے حلال مصنوعات کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے مگر اسے آسٹریلیاءکے اشتراک سے بھی منسلک کیا گیا ہے کیونکہ یہاں جدید سہولیات اور ساز و سامان کا فقدان ہے۔ 

اکتوبر 14, 2016

پاکستان نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ہاتھ دھونے کے عالمی دن ڈیٹول سب پر سبقت لے گیا

ڈیٹول پاکستان نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن پرسب سے زیادہ بچوں کو شریک کرکے ہاتھ دھونے کی ریلے کا GUINNESS WORLD RECORDS™ ٹائٹل حاصل کرلیا۔ یہ ایونٹ میٹرو کیش اینڈ کیری گلشن اقبال میں منعقد ہوا جہاں 1636 طلباء جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرکے انڈیا کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، انڈیا کا 1410تھا ۔ 


اس سرگرمی کے بارے میں ریکٹ بنکیزر پاکستان کے سی ای او شاہزیب محمود نے بتایا، 'ہر سال پاکستان میں تقریبا 53 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کے ہاتھوں دم توڑ دیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس پر ایک آسان سی عادت کی بدولت جیسے ہاتھ دھونے کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ آج کو 1636طلباءنے اس ہینڈ واشنگ ریلے میں شرکت کی، ہم امید کرتے ہیں کہ اس پیغام کو پاکستان بھر میں فروع دیں اور بچوں میں ہاتھ دھونے کی عادت عام کریں۔ ڈیٹول زندگیاں بچانے کے لئے پرعزم ہے، اور حکومت اور این جی اوز ، سکولوں اور پاکستان کے ہر شہری کے تعاون سے اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔

ریکارڈ بریکنگ کا عالمی ادارہ Guinness World Records کی جج سیدہ سباسی جیمکی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ڈیٹول پاکستان کو GUINNESS WORLD RECORDS کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں۔اس ایونٹ میں اتنے زیادہ بچوں کو جعع کرنا یقینا ایک کارنامہ ہے۔ 

صحت مند زندگی، پرسکون گھر کے گہرے فلسفے کے ساتھ ریکٹ بنکیزر پاکستان ہر سال ہزاروں والدین، اساتذہ اور بچوں تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ جس میں انہیں ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے جس کی بدولت جان لیوا امراض جیسے ڈائریا وغیرہ سے بچا جاسکے۔ اس مقصد کے تحت ڈیٹول پاکستان نے طلباءکو جمع کرکے ہاتھ دھوتے کے درست طریقے سے آگاہ کیا اور Guinness World Records کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

اداکارہ مائیں ، نادیہ حسین، سروت گیلانی اور مومل شیخ بھی اپنے بچوں کے ہمراں اس سرگرمی میں شریک تھیں، انہوں نے ڈیٹول کی کاوشوں کو سراہا۔
ایونٹ پر کومنٹ کرتے ہوئے سروت گیلانی نے کہا کہ ©ہر ایک منٹ کے اندر دنیا میں کہیں نہ کہیں ایک بچہ ڈائریا کی وجہ سے انتقال کرجاتا ہے۔ اس مرض کا مقابلہ صرف ہاتھ دھونے کی عادت سے کیا جاسکتا ہے۔ آج ڈیٹول نے بچوں کو ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے کی اہمیت اور فوائد سکھایا ہے۔ میں آج یہاں اس اہم مقصد کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہوں، ان معصوم زندگیوں کو بچانے سے بڑھ کوئی چیز اہم نہیں ۔ 

اس موقع پر ریکارڈ کی تصدیق کے لئے گینز ورلڈ ریکارڈ کے قوائد کے مطابق سات غیرجانبدار عینی شاہدین بھی موجود تھے۔ ان میں ایک نے ہاتھ دھونے کے عالمی مقابلے کے بارے میں گفتگو کی۔ 

جراثیم سے محفوظ رکھنے والا دنیا کا سب سے بہترین برانڈ ڈیٹول حفظان صحت کے بہترین اصول کے ذریعے سے خاندانوں کے تحفظ کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیٹول ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھ دھونے کی عادت کو فروع دے رہا ہے۔ کیونکہ جراثیم کو پھلانے میں ہاتھوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ 

اکتوبر 10, 2016

ایچ بی ایل کی پلیٹنم جوبلی کے موقع پر #پاکستان پوسٹ آفس نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا

ایچ بی ایل کی75ویں سالگرہ کے قابل فخر موقع پر پاکستان پوسٹ آفس نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ 8 روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان بھر کے تمام ڈاکخانوں میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔


ایچ بی ایل کی تاریخ پاکستان کی بینکنگ صنعت کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہے۔ ایچ بی ایل برصغیر ہند کے مسلمانوں کے لئے 1941 میں قائم ہونے والا پہلا بینک تھا اور آج یہ ملک میں کام کرنے والا سب سے بڑا عالمی بینک ہے۔ ایچ بی ایل کا قیام پاکستان کی تاریخ سے منسلک ہے اور اس وجہ سے یہ وہ ادارہ رہا ہے جس نے قوم کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 

پاکستان پوسٹ آفس نے ایچ بی ایل کی سلور اور گولڈن جوبلی کے موقع پر بھی یادگاری ٹکٹ جاری کئے تھے۔ پلیٹنم جوبلی کے موقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کر کے ایچ بی ایل نے ہر سنگ میل پر آنے والی سالگرہ پر پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

 ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے ۔دنیا کے چار براعظموں کے 25 ممالک پر پھیلے ہوئے بینک کی 1700 سے زائد برانچز اور 1900 سے زائد اے ٹی ایمز ہیں ۔ بینک کے صارفین کی تعداد 85 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ 

بہترین سی ایس آر مہم کے لئے کوکا-کولا پاکستان نے سیبرگولڈ ایوارڈ 2016جیت لیا

کوکا- ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان ایشیاء پیسیفیک ریجن میں بین الاقوامی سیبرگولڈ ایوارڈ 2016 کے فاتح قرار دیئے گئے۔ انہیں یہ ایوارڈ سی ایس آر (کاروباری سماجی ذمہ داری) کے زمرے میں ان کے پروجیکٹ ’وومن انٹرپرینئرشپ پروگرام – کشف فاونڈیشن اینڈ کوکا- کولا پارٹرنرشپ‘ کے لئے دیا گیا۔ یہ اعلان ہانگ کانگ میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ کی تقریب میں کیا گیا۔

سیبر ایوارڈز کے لئے ہر سال 5 ہزار انٹریز موصول ہوتی ہیں، بہترین پبلک ریلیشنز کے مظاہرے کے لئے اولین مقام ہے، پروگرام کا اہتمام سالانہ ایوارڈ عشائیے کے ساتھ بہترین کارکردگیوں کو منانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ ہر سال صنعت سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد رہنما شرکت کرتے ہیں۔ سیبر ایوارڈز کی سی ایس آر کیٹیگری میں ایشیا پیسیفک ریجن سے کوکا-کولا پاکستان کا مقابلہ متعدد عالمی اور علاقائی کمپنیوں جیسے فیویکو، وولکسویگن گروپ چائنا، جینیسس برسن-مارسٹیلر اور اسٹریٹیجک پبلک ریلیشنز گروپ سے تھا۔ 

اس سے کچھ ماہ قبل بھی کوکا-کولا پاکستان نے ساوتھ ایشیا ریجن کے لئے بہترین پبلک ریلیشن منصوبہ بندی کی کیٹیگری میں کشف فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے کام کے لئے گولڈ سیبرا یوارڈجیتاتھا۔

اعلیٰ درجے کے اس ایوارڈ کی جیت پر کوکا-کولا ایکسپورٹ کارپوریشن، پاکستان و افغانستان ریجن کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا : ”خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ہمارے پیش قدم منصوبے کے لئے 2بین الاقوامی ایورڈز جیتنا ہمارے لئے بے شک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوارڈز ایک آزاد تیسرے فریق کی جانب سے ہمارے کام کی شناخت اور قدردانی ہے، جو اس میدان میں حقیقی تبدیلی لارہا ہے اور اپنے سی ایس آر سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور وسعت دینے کے لئے ہمیں پہلے سے زیادہ حوصلہ افزائی ملی ہے۔“

کوکا-کولا کی کشف فاﺅنڈیشن کے ساتھ شراکت کاروبار کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کی ایک بہترین مثال ہے۔ اب تک اس شراکت کے تحت مائیکرو فنانس سپورٹ اور صنفی تربیت سے پاکستان بھر میں 5000 سے زائد خواتین با اختیار بنایا جا چکا ہے۔ 

سیبر ایوارڈز (SABRE Awards) ہر سال ہومز گروپ (Holmes Group) کی جانب سے دیئے جاتے ہیں جس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ میں ہے۔ یہ گروپ تفصیلات، معلومات اور تعلقات عامہ کے ماہرین کے اعترافات کی فراہمی کی روشنی میں تعلقات عامہ کی اہمیت ثابت کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ اپنے مشن کی فراہمی کے ذریعے تعلقات عامہ کے مسائل اور نئے رجحانات کی منظم انداز سے رپورٹنگ اور تجزیہ کرتا ہے۔ گروپ کے پورٹ فولیو میں ہومز رپورٹ کی ویب سائٹ (holmesreport.com) بھی شامل ہے، یہ تعلقات عامہ کے کاروبار سے متعلق معلومات کا جامع ذریعہ ہے۔ عالمی سطح پر ایک مفت ای میل نیوز لیٹر ہے جس میں تعلقات عامہ کے میدان میں ہفتہ وار بنیادوں پر کوریج اور دلچسپ تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ گلوبل پی آر کانفرنس ہے جو ہر سال میامی میں منعقد ہوتی ہے۔ ایجنسیز آف دی ایئر کے سلسلے میں تحقیق کی جاتی ہے، اس حوالے سے دنیا بھر میں تعلقات عامہ کے اداروں کی کارکردگی اور دنیا کے سب سے بڑے تعلقات عامہ کے ایوارڈز کے مقابلے کے لئے انتہائی تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ اعلیٰ معیار کی ورلڈ پی آر رپورٹ اور سیبر ایوارڈز(Superior Achievement in Branding and Reputation) اس کا طرہ امتیاز ہے جبکہ شمالی امریکہ، ای ایم ای اے، ایشیا پیسفک ریجن اور جنوبی ایشیا کے الگ ایوارڈز ہیں۔ 

اکتوبر 08, 2016

موبائل پر ملٹی میڈیا کی جدید خصوصیات کا حامل ایل جی کا V20 اسمارٹ فون

دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اینڈرائڈ نوگاٹ اور گوگل ان ایپس موجود ہیں


ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی وی سیریز کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون وی 20 (V20)متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ملٹی میڈیا کی جدید ترین خصوصیات شامل ہے۔ وی 20 اسمارٹ فون میں اسٹیڈی ریکارڈ 2.0، ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی، ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر اور فرنٹ اور بیک کے چوڑے لینس والے کیمرے کی خصوصیات ہیں جو اعلیٰ معیار کی کارکردگی فراہم کرتی ہیں ۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اینڈرائڈ نوگاٹ او ایس پہلے سے موجود ہے جبکہ گوگل ان ایپس فون کا سرچ آپشن بھی دستیاب ہے۔ 

ایل جی کی وی سیریز میں اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون موجود ہیں جس میں صارفین کو بہترین ویڈیو اور آڈیو کا استعمال فراہم کیا جاتا ہے۔ ایل جی نے وی 10 کے صارفین کا جائزہ لیا اور انہیں مدنظر رکھتے ہوئے وی 20 تیار کیا۔ 

ایل جی کا وی 20 کوالکم اسنیپ ڈریگن 820 پروسیسر کے ساتھ ایچ 12 ایل ٹی ای سے چلنے والا اسٹیڈی ریکارڈ 2.0 کا آپشن متعارف کراتا ہے۔ جس میں کوالکم ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (ای آئی ایس) 3.0 رکھا گیا ہے جس کی بدولت ہاتھ کے جھٹکوں کو ٹھیک کرکے انتہائی شفاف ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ یہ ای آئی ایس میں تصویر اور گائرو کے درمیان ملاپ کی درستگی کو بہتر بناتی ہے۔ ای آئی ایس دراصل ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن (ڈی آئی ایس) سے منسلک ہے جس سے ویڈیو کے معیار میں مزید بہتری آجاتی ہے۔ 

ایل جی کا وی 20 ہائی فائی ویڈیوز ریکارڈ کرسکتا ہے اور لو کٹ فلٹر (ایل سی ایف) آپشن استعمال کرتے ہوئے بہترین معیار کے آڈیو کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت غیرضروری شور کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ایل سی ایف بیک گراو ¿نڈ شور کم کرتا ہے جبکہ آواز کی ریکارڈنگ کے لئے ایل ایم ٹی لمیٹر سے آواز کا فاصلہ متعین کرتا ہے۔ وی 20 میں 24 بٹ/48 کے ایچ زیڈ لینئر پلس کوڈ ماڈیولیشن (ایل پی سی ایم) فارمیٹ موجود ہے جو پیشہ ورانہ ویڈیو آلات میں استعمال ہوتا ہے۔ 

وی 20 دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی خصوصیات کا حامل ہے اور ای ایس ایس ٹیکنالوجی سے چلتا ہے۔ یہ آواز کے اندر شور میں ہر ممکن کمی کے ساتھ واضح آواز فراہم کرتا ہے جبکہ گونج کا شور بھی 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ 

ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر جدید سطح کی ساو ¿نڈ ریکارڈنگ کرتا ہے۔ اس کی خصوصیت کے باعث اسٹوڈیو کوالٹی کی آڈیو ریکارڈ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ جس کے ساتھ تین بلند اے او پی مائیکروفونز کو استعمال کرتے ہوئے وسیع اقسام کی آواز کو ناقابل یقین انداز سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ استعمال کنندگان اسٹوڈیو موڈ آپشن کے ساتھ آواز کو خود کنٹرول کرنے کی بدولت ویڈیو کیمرے میں موجود آسانی سے استعمال ہونے والے اشاروں کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلند معیار کی میوزک ریکارڈڈ آپشن کے ذریعے گانوں کی آواز کو اعلیٰ معیار کی آڈیو ریکارڈ کے ساتھ آڈیشن کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

اس اسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرے میں آٹو شاٹ فنکشن بھی موجود ہے جس میں کیمرا چہرا شناخت کرکے اس وقت تصویر کھینچتا ہے جب کھینچنے والا تیار اور مسکراہٹ شامل ہو۔ اس کے لئے شٹر کا بٹن دبانے کی ضرورت نہیں جس کے باعث عام طور پر کیمرا ہل جاتا ہے اور تصویر کے دھندلانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

وی 20 کا ہائبرڈ آٹو فوکس (ایچ اے ایف) کا آپشن ایک بہترین تصویر کھینچے کو یقینی بناتا ہے۔ کسی بھی ماحول میں تیز رفتار اور مستحکم آٹو فوکس کے ساتھ یہ کسی بھی ماحول میں کام کرسکتا ہے جس میں تصاویر اور ویڈیوز کے لئے لیز ڈیٹکشن، فیس ڈیٹکشن اور کانٹراسٹ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے لوگ اپنے دوستوں، اہل خانہ کے ہمراہ کسی بھی ماحول میں بھرپور تصویر لینے کا مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

اس میں مقبولیت کے حامل سیکنڈ اسکرین کا فیچر دراصل وی 10 میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی منظر کشی میں اب بہتری لائی گئی ہے۔ اس میں وی 10 کے مقابلے میں دو گنی برائٹ نیس اور 50 فیصد بڑا فونٹ سائز ہے۔ اس کے چھوتے ڈسپلے کی بدولت صارفین گھر سے باہر ایک ہی نظر میں آسانی سے نوٹیفکیشنز اور الرٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ اب ایکسپینڈیبل نوٹیفکیشنز فیچر کے ساتھ صارف کسی بھی بٹن کو سیکنڈ اسکرین پر لے جاسکتا ہے تاکہ نوٹیفکیشنز کو بڑا کیا جاسکے اور ایک ہی نظر میں لمبا میسج پڑھ لیا جائے اور فوری طور پر جواب بھیج دیا جائے یا معلومات شیئر کی جائیں۔ 

ایل جی وی 20 میں موبائل صارف کے لئے ایل جی یو ایکس 5.0 پلس کا انٹرفیس ہے جس کی بدولت اپنی ضرورت کے مطابق ملٹی میڈیا کو آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اپ گریڈ شدہ ورژن ہے، اس سے قبل ایل جی کے جی فائیو میں یو ایکس 5.0 متعارف کرایا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون انٹرفیس ہے جو اینڈرائڈ 7.0 نوگٹ سے چلتا ہے۔ 

اس سمارٹ فون میں ملٹی ونڈو کی خصوصیت بھی شامل ہے جس میں وہ صارف ایک ہی وقت اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دو ایپلی کیشنز چلا سکتا ہے اور آسانی کے ساتھ پیغام لکھنے، تصاویر اور فائلوں کو ایک ایپ سے دوسری ایپ میں ڈالا جا سکتا ہے۔ 

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں گوگل ان ایپس بھی موجود ہے۔ گوگل ایپ میں سرچ کرنے کا یہ نیا طریقہ ہے جس کی بدولت صارف کو بلٹ ان ایپس سے رابطے، ای میل، تحریری پیغامات اور تصاویر کی معلومات تلاش کرتا ہے بلکہ صارف کی جانب سے ڈالی گئی ایپلی کیشنز میں تلاش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صارف کو حال ہی میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ لوگوں سے رابطے کے ساتھ کسی پریشانی کے بغیر تمام ایپلی کیشنز پر کام کرلیا جائے یا کوئی پیغام پڑھ لیا جائے۔ 

اسے جاذب نظر اور مضبوط بنانے کے لئے ایل جی نے لائٹ ویٹ المونیم کے ساتھ سیلی کون کا نیا مٹیریل استعمال کرتی ہے۔ یہ مٹیریل (AL6013 metal) جہازوں، کشتیوں اور ہیوی بائکس میں استعمال ہوتا ہے اور اسے اسمارٹ فون کی پشت پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں سیلی کون پولی کاربونیٹ کی بدولت اسمارٹ فون وی 20محفوظ رہے۔ یہ جدید ترین مٹیریل ہیلمٹس میں بھی پایا جاتا ہے جو روایتی مٹیریل کے مقابلے جھٹکے کی شدت کو 20 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ 

یہ اسمارٹ فون امریکی فوجی معیار کے عین مطابق ہے جس کی پائیداری کا معائنہ خودمختار لیبارٹری کی جانب سے کیا گیا اور اس نے ایم آئی ایل۔ ایس ٹی ڈی 810جی ٹیسٹ پاس کیا ۔ اس ٹیسٹ میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ وی 20 جھٹکوں کو روک سکتا ہے اور اگر چار فیٹ کی بلندی سے کسی بھی زاویئے (آگے ، پیچھے، اوپر ، نیچے ) سے کئی بار گر پڑے تب بھی کام کرتا ہے ۔

ایل جی الیکٹرانکس اینڈ موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، "ایل جی کا وی 20 کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ صارفین اسے وی سیریز کی ویڈیو اور آڈیو فیچرز کے ساتھ ہمہ گیر انداز سے استعمال کرسکیں۔ ایل جی وی 20 کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو وہ سب کچھ فراہم کررہے ہیں جو انہیں پسند ہے۔ "


ایل جی وی 20 اسمارٹ فون رواں ماہ کوریا میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ ہی یہ دیگر خطوں میں بھی اس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ 

اگست 17, 2016

پیک فرینز سوپر نے یوم پاکستان کے موقع پر 'سوپر ہے آزادی ' سونگ پیش کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)  پاکستان کے نمبر ایک بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر کی جانب سے جشن یوم آزادی کی مناسبت سے 'سوپر ہے آزادی 'مہم اس ہفتے بھی جاری ہے ۔ اس مہم کے دوران معاشرے کے ان افراد کو سراہا گیا جو عام طور پر نمایاں نہیں ہوپاتے ۔ پیک فرینز سوپر جشن یوم آزادی کے موقع کو استعمال کرتے ہوئے ان تمام شہریوں کو 'سوپر سلام' پیش کیا جنہوں نے اپنی آزادی کو استعمال کرکے قوم کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ 
اس منفرد مہم کے ذریعے پیک فرینز سوپر نے پاکستان بھر کے 20 ہزار سے زائد شہریوں ، جو ملک کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں ، کا شکریہ ادا کیا ۔یہ مہم کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، سکھر، حب اور دیگر شہروں میں عوامی سطح پر 11 اگست سے 14 اگست تک جاری رہی ۔ اس مہم میں پاکستان کے شہریوں کو سوپر گفٹ بکس کی شکل میں سوپر سلام پیش کیا گیا ۔


انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے فلیگ شپ برانڈ پیک فرینز سوپر کے برانڈ منیجر عدنان علی باجوہ نے اس مہم کے بارے میں بتایا، 'یہ مہم پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے کام اور روزمرہ کاوشوں کے ذریعے اس ملک کو چلاتے ہیں۔ ہم انہیں سوپر سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ان کی محنت اور پاکستان کے لئے ان کی قربانی کا اعتراف کرتے ہیں۔ یہ مہم ہمیں وہ اہم چیز بھی یاد دلاتی ہے جو ہم ہمیں اس ملک سے حاصل ہوئی اور یہ دراصل آزادی ہے ۔ اس آزادی کی وجہ سے ہم اس ملک کے لئے وہ کام سرانجام دیتے ہیں جس سے ہمیں خوشی ملے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس آزادی کا احترام کرتے ہوئے اپنے ملک کی بہتری کے لئے کام کریں ۔ ' 


اس مہم 'سوپر ہے آزادی ' کا موضوع آزادی کی دھن (Rhythm of Freedom) ہے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہر پاکستانی کا کام نہ صرف اُن کے لئے لطف کا ذریعہ ہے بلکہ وہ انہیں آزادی کا احساس دلاتا ہے ۔ اس آزادی کی آواز کو ٹریفک پولیس کی سیٹی کی آواز سے لیکر دکان کے شٹر تک ملک بھر میں محسوس اور سنا جاسکتا ہے اور ان آوازوں کے ملنے سے آزادی کی دھن بنتی ہے۔ 


‘Sooper Hai Azadi’ Campaign Celebrates Rhythm... by myvoicetv

جولائی 26, 2016

رینجرز کے اختیارات میں رکاوٹ ڈالنا ملکی #معیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے: میاں زاہد حسین

کراچی:  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں رکاوٹ ڈالنا پاکستان کے اقتصادی مستقبل سے کھیلنے، سی پیک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردوں کی مددکے مترادف ہے جسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیاسی مقاصد کیلیئے رینجرز کے پر کاٹنے سے کراچی کی عوام ہراساں اورکاروباری برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر جبکہ کرپٹ عناصر اورجرائم پیشہ افراد خوشیاں منا رہے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں جسکا اثر ملک بھر کی معیشت پر پڑا ہے مگر اب روشنیوں کے اس شہر کو دوبارہ تاریکی میں دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے جس سے ملک بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی۔ رینجرز آپریشن کی وجہ سے کراچی میں قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں کمی آئی ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے جو بعض عناصر کو منظور نہیں۔ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں کارروائی کا اختیار نہ دینے کی مزمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت اپنے فیصلے پر بضد رہے تو وفاقی حکومت انتظامی حکم کے ذریعے رینجرز کو صوبے میں کارروائی کا اختیار دے تاکہ ملکی معیشت کو مزید نقصان نہ پہنچے۔صوبائی حکومت امن و امان اور دیگر تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، کرپشن ہر محکمے میں رچ بس گئی ہے جبکہ پولیس کو گھر کی باندی بنا دیا گیا ہے اور سرکاری وسائل کی بندر بانٹ جاری ہے جو ناقابل قبول ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کراچی کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ورنہ بڑے پیمانے پرسرمائے کا انخلاءشروع ہو جائے گاجس سے ملکی مفادات پر ضرب پڑے گا۔ 

عوام اور کاروباری برادری میں زبردست بے چینی، سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا ہے
وفاقی حکومت فوری اقدامات کر کے صورتحال کو معمول پر لائے۔ میاں زاہد حسین 

وفاقی حکومت،تاجر برادری،صنعتکاراور عوام رینجرز کی افادیت سے آگاہ ہےں اوراس سلسلے میں کوششیں کی جا رہی ہیں جنھیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر اس سلسلے میں صرف بیان بازی پر اکتفا نہ کیا جائے اور اس ادارے کو جلد از جلد قانونی تحفظ دیا جائے تاکہ آپریشن صرب عزب کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے،اس محکمہ کا مورال متاثر نہ ہو،چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو اغوا کروانے والوں کی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے ، عوام کا اضطراب ختم ہو اور کاروباری برادری یکسوئی سے ملکی ترقی میں اپنا 


توانائی کے شعبہ میں 34 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی

فیصل آباد:  ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد از جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز ہو سکے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی کاروباری برادری چینی کمپنیوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اس انقلابی منصوبہ کو عوام اور کاروباری برادری کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے، حکومت اسکی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے جبکہ چینی ماہرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔اس منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنیاں کو پاکستان میں نجی شعبہ سے قریبی روابط استوار کرنے میں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چھیالیس ارب ڈالر کے اس منصوبہ میں 34.4 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں جس سے سترہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جو لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان مٹا دیگی۔

 اقتصادی راہداری کی جلدازجلد تکمیل چاہتے ہیں۔ عبدالرﺅف عالم
ملک بھرکاروباری برادری جینی کمپنیوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ زبیر طفیل

اسکے علاوہ 9.8 ارب ڈالر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور 0.8 ارب ڈاکر گوادرپورٹ کیلئے رکھے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا ایف پی سی سی آئی کے زریعے مقامی کمپنیوں اور چیمبروں سے رابطہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ اس منصوبہ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ پاکتان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے دن میں مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔چین پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کررہا ہے اور ایسے وقت میں جب بہت سے سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچا رہے ہیں چین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس پر انکے شکرگزار ہیں۔

عبدالرﺅف عالم اور زبیر طفیل نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو ہر قیمت پر کامیاب بنانا ہے کیونکہ ایسے مواقع قوموں کے تاریخ میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ پاک چین دوستی سمندر کی گہری اور ہمالیہ کی بلند ہے۔ چین ہر آڑے وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے اوراسکی مدد شرائط سے پاک ہوتی ہے۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہترین دوست اور سٹرٹیجک پارٹنرز ہیںاورچین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔


چارسالوں کے اندر برآمدات 25 ارب ڈالر سے کم ہوکر 22 ارب ڈالر تک آگئے، جو تشویشناک ہے

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدات مسلسل گر رہی ہیں۔ گزشتہ چار سال میں برآمدات میں 3.3 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ 2011 میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر تھیں جو اب 22ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔ 

برآمدات جی ڈی پی کے 14 فیصد سے گر کر 11 فیصد رہ گئی ہیں اور ان میں مزید کمی آ رہی ہے جو تشویشناک ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ 2008 میں قرضوں کی ادائیگی پر جی ڈی پی کا 11.3 فیصد خرچ ہوتا تھا مگر اب ریکارڈ قرضوں کی وجہ سے جی ڈی پی کا 19.1 فیصد خرچ ہو رہا ہے جو ملکی وسائل پر بڑا بوجھ ہے۔ برآمدات گرنے کی وجوہات میں ادارے کی نا اہلی سر فہرست ہے اسکے ساتھ ساتھ توانائی بحران،پیداواری لاگت میںمسلسل اضافہ، سیاسی عدم استحکام، ویلیو ایڈیشن کو نظر انداز کرنا، خام مال کی برآمد پر زیادہ توجہ اور جی ایس پی پلس کی سہولت سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکامی ہے۔ 

آزادانہ تجارت کے معاہدوں سے فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے، سرمایہ کارمینوفیکچرنگ کے بجائے ٹریڈنگ کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ میاں زاہد حسین

انھوں نے کہا کہ بہت سے فری ٹریڈمعاہدوں سے ملک کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا ہے مگر اس سلسلے میں نہ کبھی ذمہ داروں کا تعین کیا گیا نہ کوئی خاص کاروائی کی گئی۔ان معاہدوں کے جو نکات ملکی مفاد کے خلاف ہیں ان پر فوری نظر الثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات گرنے کا ایک سبب اسٹرکچرل خامیا ں ہیںجبکہ برآمدی شعبے کو غیر مسابقانہ پالیسی، نامناسب انفرا اسٹرکچر اور ہائی ٹرانزیکشن کاسٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسکے علاوہ برآمدی صنعت کو بچانے کی پالیسی واضح نہیں اور کئی شعبے بین الاقوامی مارکیٹ کے رحم و کرم پر ہیں۔ایک دہائی سے جاری توانائی بحران کی وجہ سے بھی معیشت پر بہت منفی اثر پڑا ہے جبکہ ریفنڈز کی عدم ادائیگی نے برآمدی سیکٹر کو کاری ضرب لگائی ہے۔ 

بنگلہ دیش، بھارت اور ویت نام میں بجلی اور گیس سستی ہیں جبکہ ہمارے یہاں ان کی قیمت زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے قوانین لبرل ہیں مگر ان سے فائدہ نہیں ہو رہا کیونکہ لوگوں کا رجحان ٹریڈنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ کا شعبہ کافی عرصے سے زوال پذیر ہے کیوں کہ کچھ بنانے کے لیے بہت سی چیزوں کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جب کہ ٹریڈنگ ایک کمرے سے بھی ہو جاتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ، کموڈٹی مارکیٹ اور لینڈ مارکیٹ کے ابھار نے بھی مینوفیکچرنگ کو متاثر کیا ہے۔ ملک میںایسا کوئی بینک نہیں جو صنعتی شعبے کی مدد کرے جبکہ کمرشل بینک اب طویل المدتی قرضے نہیں دے رہے کیونکہ انھیں حکومت کو قرضے دینے میں زیادہ فائدہ نظر آتا ہے۔



انگلش بسکٹ کی جانب سے 15 ویں سالانہ ینگ لیڈرز کانفرنس 2016 میں تعاون کا اعلان


کراچی:  پاکستان کی اولین بسکٹ کمپنی انگلش بسکٹ مینو فیکچررز (ای بی ایم) اسکول آف لیڈر شپ کی سالانہ ینگ لیڈرز کانفرنس (وائی ایل سی) کے 15 ویں ایڈیشن کے لئے تعاون کر رہی ہے ۔ یہ چھ روزہ کانفرنس کراچی میں منعقد ہورہی ہے جو 26 جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں 300 سے زائد نوجوان پاکستان بھر سے شرکت کررہے ہیںجن میں سے 30کو ای بی ایم کی جانب سے اسپانسر کیا جارہا ہے۔ 

ای بی ایم کی اسکول آف لیڈرشپ کے ساتھ 15 سال سے قائم مستقل پارٹنرشپ ایک جدید اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے نوجوانوںکو رہنمائی فراہم کرنے کے کمپنی کے غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع 'ہائی وے ' ہے۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ روایتی طریقوں کو چیلنج کرنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنے ارد گرد سے متعلق خود اپنی سوچ بنائیں اور روایتی طور طریقوں کو ترک کر کے اپنے لئے خود نئی راہیں متعین کریں ۔ 

ای بی ایم کی سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر زیلف منیر نے اس کانفرنس کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا ، 'ہمیں یقین ہے کہ آج کے نوجوان مستقبل کے لیڈرز ہیں اور ہمارا مشہور پائیڈ پائپر نوجوانوں کے اس سفر کا حصہ رہے گا اور ویژنری لیڈرز بننے میں ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔لیڈرشپ ہماری بنیادی اقدار کا لازمی حصہ ہے اور اسی مناسبت سے یہ ایک قدرتی امر ہے کہ ہم نوجوانوں میں تخیلاتی سوچ پیدا کرنے اور ان کو نمایاں لیڈر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں۔ اس سال پاکستان کی اولین بسکٹ کمپنی کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں اور ہر ممکن حد تک وہ چیزیں سیکھیں جو مستقبل میں ان کے کیریئر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ای بی ایم میں اپنے تجربے سے اور وائی ایل سی سے اپنی 15 سالہ طویل وابستگی کے بنیاد پر ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہمت ، محنت اور عزم کے ذریعے لیڈرشپ کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ '

چھ روزہ کانفرنس میں انٹرایکٹو ورکشاپس، پینل ڈسکشن، تقاریر اور سیکھنے سے متعلق دیگر سرگرمیاں شامل ہیں جن کا بنیادی مقصد 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کی مہارتوں میں ترقی اور جدت لانا ہے ۔ ای بی ایم اپنے اس جامع لیڈرشپ پروگرام کے دوران پاکستان بھر کے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو رہنما بنانے کے لئے باقاعدگی سے اسپانسر کررہا ہے۔ 

پیک فرینز کے بسکٹ بنانے والی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ 1966میں پاکستان میں پہلی صحت بخش اور حفظان صحت سے مزین پیکیجڈ بسکٹس تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر قائم ہوئی۔ گزشتہ 50سال میں ای بی ایم کا نام صارفین کے لئے اعتماد اور بھروسے کی علامت بن چکا ہے جو اسے پاکستان کی صف اول کی بسکٹ ساز کمپنی بناتی ہے۔ ای بی ایم آئی ایس او 14001، آئی ایس او 9001 اور ایچ اے سی سی پی کی اسناد حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی بسکٹ ساز کمپنی ہے۔ پیک فرینز کا برانڈ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول سپربرانڈز کے اسٹیٹس کا حامل ہے۔ 

جولائی 22, 2016

ایل جی اور واکس ویگن کی ایک اور مشترکہ شراکت داری، الیکٹرانکس اور آٹوموٹو شراکت دار نیا کنیکٹیڈ کار پلیٹ فارم تیار کریں گے


کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) اور جرمن بین الاقوامی کمپنی واکس ویگن اے جی (Volkswagen AG) کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ اس معاہدے میں اگلی جنریشن کی کار سروس کے پلیٹ فارم کی تحقیق و ترقی کے لئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایل جی کے اہم ایگزیکٹوز جرمنی کے شہر وولفزبرگ میں واکس ویگن کے ہیڈکوارٹر میں موجود تھے، ان میں ایل جی کلاو ¿ڈ سینٹر کے ہیڈ رچرڈ چوئی، ایل جی ویکل انفوٹینمنٹ سسٹم ریسرچ لیب کے ہیڈ سانگ یونگ، واکس ویگن کے نمائندے ہیڈ آف الیکٹرانس اینڈ ویکل ریسرچ پروفیسر تھامس فورم اور ہیڈ آف ویکل انفارمیشن سسٹمز ریسرچ کے ہیڈ رابرٹ کیٹنر موجود تھے۔


یہ دونوں کمپنیاں واک ویگن کے پلیٹ کو ملانے کے لئے کام کریں گی تاکہ ویکل کی کنیکٹویٹی اور سہولت میں اضافہ کیا جائے۔ کلاو ¿ڈ ٹیکنالوجی میں جدید سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے اس نئے پلیٹ فارم کا مقصد یہ ہے کہ اسمارٹ ہوم سروسز اور گاڑیوں میں لوکیشن کی بنیاد پر قائم جیسی سروسز تک رسائی کے ساتھ ڈررائیوروں کو رواں ڈیجیٹل لائف کی پیشکش کی جائے۔

ایل جی اور واکس ویگن آئندہ چند سالوں مختلف معاملات میں شراکت داری کریں گے۔

ایسی ٹیکنالوجیز تیار کی جائیں جو کنیکٹڈ گاڑی اور اسمارٹ ہوم کو ساتھ ملائیں جس سے ڈرائیور کو یہ استعداد حاصل ہوجائے گی کہ وہ اپنے گھروں میں اسمارٹ ڈیوائسز کو کنٹرول اور مانیٹر کرسکے جیسے لائٹس، سیکورٹی سسٹمز و دیگر شامل ہیں۔

ایسا نوٹیفکیشن سینٹر تیار کیا جائے جو محفوظ انداز سے خودکار طور پر نوٹس کی فراہمی کے ساتھ اسی وقت ڈرائیوروں کو جواب دینے کے لئے بہترین تجاویز فراہم کرے۔

کنیکٹڈ گاڑیوں کے لئے اگلی جنریشن کی انفوٹینمنٹ کی بہترین ٹیکنالوجی تیار کی جائے۔

پروفیسر تھامس فورم نے بتایا، 'واک ویگن اپنے برانڈز کی ڈیجیٹلائیزیشن پر زور دے رہی ہے۔ ہماری توجہ ہمیشہ اپنے صارفین پر ہوتی ہے۔ ان کے لئے آرام، تحفظ اور توانائی کی مہارت سے بچت میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ ایل جی نئے فیچر متعارف کرانے کے لئے ایک مستحکم اور معتبر پارٹنر ہے اور گھریلو نیٹ ورکنگ میں جدت انگیز اداروں میں شامل ہے۔ ہم اپنے ویکل سسٹمز کی سالمیت کے لئے اپنے صارفین کو مستقبل میں سادہ، آسانی سے استعمال ہونے والے ہوم سلوشنز کی فراہمی کی غرض سے ایل جی کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ '

ایل کلاو ڈ سینٹر کے ہیڈ رچرڈ چوئی نے بتایا، 'ایل جی الیکٹرونکس اور واکس ویگن اگلی جنریشن کے کنیکٹڈ کار پلیٹ فارم کی تیاری کے لئے شراکت داری کررہی ہے تاکہ اسمارٹ ہوم سروسز اور آئی او ٹی کنیکٹویٹی ٹیکنالوجیز اختیار کرکے انٹیگریشن ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ واک ویگن کی قیادت کے ساتھ ایل جی کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی آٹوموٹو کے میدان میں مہارت سے ڈرائیوروں کا اپنی گاڑی استعمال کرنے کا طریقہ بالکل بدل جائے گا۔ '

یہ تازہ ترین معاہدہ ایک طویل اور باہمی فائدے کی ایک مثال ہے جو کئی دہائیوں سے دونوں کے درمیان قائم ہے۔ ایل جی ان اولین کمپنیوں میں شامل ہے جس نے جولائی 2013 میں ویکل کمپونینٹس کی شروعات کے ساتھ آٹوموٹو انڈسٹری میں بذات خود کام کا آغاز کیا۔ اس سے قبل ایل جی واکس ویگن کے ساتھ 2007 سے کام کررہا تھا جس میں وہ گاڑیوں کے لئے جدید آڈیو وژیول پروڈکٹس کی فراہمی اور پائیدار اور ٹیکنالوجیکل جدت کے قیام کی ساکھ رکھتا ہے۔

جولائی 13, 2016

کریم کار سروس دنیا بھر میں توسیع کے لئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، پاکستانی کمپنی کے ساتھ اشتراک

کراچی: موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کی کار سروس فراہم کرنے والے خطے کے صف اول کے ادارے کریم (Careem) نے عالمی سطح پر وسعت لانے کے لئے تحقیق و ترقی کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری اگلے پانچ سال کے دوران کی جائے گی جس کی بدولت متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ٹیم میں اضافہ کیا جائے گا اور جرمنی و مصر میں نئے تحقیقی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اس سرمایہ کاری سے خطے میں ٹرانسپورٹیشن سے منسلک ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور اس کے باعث کریم اس نئی انڈسٹری میں صف اول پر موجود رہے گی۔ 

کریم کے شریک بانی اور چیف نیوگیٹر میگنس اولسن نے بتایا، 'گزشتہ چند سالوں کے دوران اس خطے میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نئے کاروبار کے قیام میں برق رفتاری آچکی ہے۔ اس نئے اقسام کے کاروبار میں ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جس سے خطے میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔ اس کے لئے تحقیق و ترقی کے شعبے میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا اسی وجہ سے ہم نے آج اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ '

تحقیق و ترقی کی اس نئی حکمت عملی کا مقصد پاکستان میں کمپنی کی انجینئرنگ سطح میں وسعت لانا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت کریم اور ٹیکنالوجی سلوشنز کمپنی وینچر ڈ ائیو(VentureDive)نے اتفاق کیا ہے کہ کریم وینچر ڈ ائیو کے 50 انجینئرز کی ٹیم کو ملائے گی تاکہ کریم کی ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کو قائم کرنے میں مدد فراہم کی جائے ۔وینچر ڈ ائیو کمپنی ٹیکنالوجی مصنوعات اور سروسز تیار کرتی ہے اور اس کے لئے سرمایہ کاری کرتی ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور آسانی آئے۔ 

وینچر ڈ ائیو کے سی ای او عاطف عظیم نے بتایا، 'ہمیں یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہے کہ ہم نے ایسی ٹیکنالوجی ٹیم تیار کی جسے کریم کی جانب سے حاصل کیا جارہا ہے۔ اس مدد سے ہمارے اس مشن کی توثیق ہوتی ہے کہ ایسی پاکستانی مصنوعات تیار کی جائیں جو عالمی سطح پر نمایاں ہوں۔ اور ہمیں خطے میں کاروباری ماحول اور ٹیکنالوجی ادارے کے قیام کے ویژن کے قریب لیکر جائیں، جسے دنیا بھر میں مانا جاتا ہے کہ وہ کسی سے پیچھے نہیں ہے۔'

گزشتہ دہائی میں بین الاقوامی موجودگی کے ہمراہ مشرق وسطیٰ ترقی کرنے والی مارکیٹوں کے امکان کے باعث ایسے اداروں کا اہم مرکز بن گیا ہے۔ بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے بڑے شہروں کی فہرست میں حال ہی میں دبئی بھی شامل ہوگیا ہے جہاں خاص کر آبادی میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی اداروں کو نئی مصنوعات اور خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔ جرمنی میں تحقیقی مرکز کریم کو بین الاقوامی صلاحیتوں تک رسائی فراہم کرے گا اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ کریم اپنے نئے کاروباری صارفین کے لئے جلد ترقی اور عالمی منظرنامے میں اپنی وسیع آگہی میں اضافہ لائے گا۔ 

کریم 2012 میں مک کنسے کے سابق کنسلٹنٹس مدثر شیخا ، مینگوس اولسن اور ڈاکٹر عبداللہ الیاس کی جانب سے قائم کی گئی ۔ کریم نے اپنے قیام کے ساتھ ماہانہ 30 فیصد سے زائد ترقی کی اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے خطے اور پاکستان کے 27 شہروں تک پھیل گئی ہے۔ کمپنی کے فی الوقت 3 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارف ہیں اور 50 ہزار سے زائد کیپٹنزہیں جن کی سرمایہ کار سعودی ٹیلی کام وینچرز، الطیار ٹریول، ابراج گروپ، بیکو کیپٹل، ایمپلس، لومیا کیپٹل اور وامڈا کیپٹل کی جانب سے حمایت کی جاتی ہے۔ 

ایل جی الیکٹرونکس نے دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2016 کی دوسری سہ ماہی کی آمدن کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

غیرحتمی اعداد و شمار کے مطابق سال 2016 کی دوسری سہ ماہی میں ایل جی کی جامع آمدن 14 کھرب جنوبی کورین وان رہی۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع 584.6 ارب وان رہا۔ اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں اس کی آمدن میں 0.5 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 139.5 فیصد رہے گا۔ 

سال 2016 میں ایل جی الیکٹرانکس کی سیلز14 کھرب وان رہی جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں اسکی سیلز 13.36 کھرب وان رہیں جو اب 4.8 فیصد زائد ہے۔ جبکہ سال 2015 کی دوسری سہ ماہی میں اسکی سیلز 13.925 کھرب وان تھیں اور دوسری سہ ماہی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اسی طرح اس کا آپریٹنگ منافع سال 2016 کی دوسری سہ ماہی میں 584.6 ارب وان رہا جس میں 15.7 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی میں 505.2 ارب وان رہا۔ اسی طرح گزشتہ سال اسی عرصے میں ایل جی الیکٹرانکس کا آپریٹنگ منافع 244.1 ارب وان تھا جس میں 139.5 فیصد اضافہ ہوا۔ 

یہ اعداد و شمار غیرحتمی جامع آمدن کے ہیں جن کی بنیاد کے آئی ایف آر ایس (K-IFRS) ہے۔ آمدن کے یہ غیرحتمی اعداد و شمار ہیں جو ایل جی الیکٹرانکس کی حتمی آمدن کے نتائج سے قبل سرمایہ کاروں کو بطور سروس فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں ایل جی کے ہر ڈیویژن سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں باقاعدہ طور پر رواں ماہ اعلان کیا جائے گا۔  پی آر



جولائی 01, 2016

موبی لنک اور وارڈ مرج ہوگئے۔ 50 ملین سے زائد صارفین کو ٹیلی کام سروس فراہم کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک  1 جولائی 2016) ومپل کوم، وارد اور بینک الفلاح نے مشترکہ طور پر آج وارد کی موبی لنک کے ساتھ مرجر کے تکمیل کا اعلان کیا ہے ۔ اب موبلی لنک اور وارد ٹیلی کام  ایک ہوگئے ہیں۔  وارد ٹیلی کام پہلے سے ہی 4 جی نیٹ ورک ہے۔ ایک ہونے کے بعد کمپنی ملک کے 50 سے زائد موبائل صارفین کو  ہائی سپیڈ موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرے گی۔   ایک ہونے والی کمپنی  اب پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بن جائے گی۔ جو 2 جی ، 3 جی اور 4 جی ایل ٹی ای سروسز فراہم  کرے گی۔ 


جون 24, 2016

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 تیاری کے مرحلے میں داخل ، امجد صابری بھی شریک



کراچی:  کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 امجد صابری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس سیزن میں امجد صابری مرحوم بھی پرفارم کرتے نظر آئیں گے جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے ہمراہ 'آج رنگ ہے 'قوالی پڑھی ہے اور غالبا امجد صابری کی یہ آخری اسٹوڈیو ریکارڈنگ ہے۔ 

اس سیزن میں اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ بطور ایگزیکٹو پروڈیوسرز مختلف طرز کے میوزک ڈائریکٹرز کو اس پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے جو مختلف اصناف کی میوزک تیار کریں گے ۔ اس میں میوزک انڈسٹری کے بعض ممتاز اور مشہور ناموں میں نوری، شانی ارشد، جعفر زیدی، شیراز اپل، فاخر محمود اور شجاع حیدر شامل ہیں۔ 

اگرچہ امجد صابری کوک اسٹوڈیو کے پچھلے سیزنوں کا حصہ نہیں رہے مگر گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلم نے غلام فرید صابری اور مقبول احمد صابری کی پڑھی جانے والی تاجدار حرم کا کلام بطور عقیدت پیش کیا ۔ اس کلام کی پیشکش میں امجد صابری نے بھی کوک اسٹوڈیو کی مدد کی تھی ۔ تاجدار حرم کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی اور صرف ڈیجیٹل میڈیا پر ہی اسے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد ملاحظہ کرچکے ہیں۔ رواں سال مئی میں ریکارڈنگ کے دوران اپنے قوالی کے بارے میں مرحوم امجد صابری نے بتایا، "تقریبا 40 سال قبل میرے والد اور نصرت فتح علی خان نے یہ کلام کراچی میں ایک درگاہ پر پڑھا تھا اور اب راحت اور میں اس کو (کوک اسٹوڈیو 9 میں) دوبارہ پڑھ رہے ہیں۔"

 اس ڈائریکشن اور پروڈکشن کی ٹیم کو سیزن 9 میں شاندار گلوکاروں کی معاونت حاصل ہوگی ۔ ان میں سے بہت سے گلوکاروں نے گذشتہ سالوں میں بھی کوک اسٹوذیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ متعدد ابھرتے ہوئے اور با صلاحیت گلوکار بھی پہلی مرتبہ کوک اسٹوڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو میں قومی شہرت کی حامل گلوکار عابدہ پروین ، راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، سائیں ظہور ، علی عظمت ، نوری ، زیب بنگش اور میشا شفیع ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس سیزن میں بھی پرفارم کریں گے ۔کوک اسٹوڈیو میں پہلی مرتبہ گلوکاری کرنے والوں میں شلپا راﺅ ، محوش حیات ، مومنہ مستحسن،نتاشا خان، علی خان، رضوان بٹ، باسط ، ریچل وکا جی، نرمل روئے اور قوالی کے استاد امجد صابری شامل ہوں گے۔

رضوان یو خان ، جنرل منیجر ، کوکا۔ کولا پاکستان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، 
” کوک اسٹوڈیو 9 موسیقی کے شعبے میں کوکا۔ کولا کی حکمت عملی کا حقیقی مظہر ہے ۔ سیزن 9 کوکا۔ کولا کی ثقافتی برتری کو مزیداستحکام فراہم کرے گا ۔ کوک اسٹوڈیو میں موسیقی کے مختلف انداز کو اپناتے ہوئے ہم آج کے نوجوانوں سے بڑہتے ہوئے فاصلوں کو مٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ انتہائی دکھ کا مقام ہے کہ امجد صابری بذات خود اگست میں نشر ہونے والے سیزن 9 کے موقع پر ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان کی کمی ایک بڑا قومی نقصان ہے۔"

اسٹرنگس نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ،
” ہم نے ہمیشہ شراکت کو ترجیح دی ہے کیونکہ اس طرح موسیقی کی صنعت کو ترقی ملتی ہے ۔ سیزن 8 کو ملنے والی بھر پور پذیرائی کے بعد ہم نے پاکستان کے صف اول کے 6 میوزک ڈائریکٹرز کو کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ سیزن 7 کے بعد سے ہی ہمارا عزم یہ تھا کہ اپنی موسیقی کی صنعت سے منسلک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں اور اس پلیٹ فارم کو اجتماعی کامیابی کا ذریعہ بنا دیں ۔ جب ہم نے یہ خیال کوکا۔کولا کو پیش کیا تو انہیں یہ بہت
پسند آیا اور انہوں ہمیں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ یہ ایک چیلنجنگ کام تھا جس میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی درکار تھی لیکن اس سمت میں پہل کرنے پر آج ہم بہت مطمئن ہیں ۔ 

سالہا سال میں کوک اسٹوڈیو کو عوام خصوصاََ نوجوانوں سے ملنے والی گہری جذباتی وابستگی کا مظہر ڈیجیٹل میڈیا پر ملنے والی پذیرائی ہے جس میں 63 لاکھ پرستار فیس بک پر موجود ہیں، 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یو ٹیوب پر کوک اسٹوڈیو دیکھا ہے جبکہ 75 لاکھ سے زائد لوگوں نے آڈیو اسٹریم کی ہے۔ اس کو 150 ملکوں میں رہنے والے مداحوں نے دیکھا ہے جبکہ 20 ممالک میں اس کو برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان میں یہ موسیقی کی صنعت سے منسلک لوگوں کو بشمول گلوگاروں ، پلے بیک سنگرز ، موسیقاروں ، پروڈیوسرز ، نغمہ نگاروں اور تیکنیکی افراد کو شہرت فراہم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ 

جون 16, 2016

کوکا۔کولا بیوریجزپاکستان کی جانب سے مستحقین میں راشن کے 2ہزار پیکیجز تقسیم


کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے پبلک افیئرز منیجر عمران اصغر ڈوگر چوتھی سالانہ رمضان راشن مہم کے دوران مستحقین میں راشن تقسیم کررہے ہیں، اس مہم میں 50 لاکھ روپے مالیت کے راشن کے 2 ہزار ڈبے تقسیم کئے گئے۔


کراچی: کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان (سی سی بی پی ایل) نے کامیابی کے ساتھ چوتھی سالانہ رمضان راشن تقسیم مہم مکمل کرلی۔ اس مہم میں ماہ رمضان کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلقات رکھنے والوں کی امداد کی گئی۔ رواں سال کمپنی نے اپنے ملازمین کے تعاون کے ساتھ 50 لاکھ روپے جمع کئے اور 10 ہزار افراد میں 2 ہزار فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ گزشتہ چار سالوں میں کمپنی نے اپنے ملازمین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بنیادی خوراک کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا تعاون فراہم کیا۔ 

سی سی بی پی ایل کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز ظفر عباس جعفری نے بتایا،
 "ہر اچھے کام کی ابتدا اپنے ارد گرد کے لوگوں سے ہوتی ہے۔ اس لئے ہر سال کی طرح رواں رمضان میں بھی ہم اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ذاتی طور پر وہاں موجود ہوں، ان مستحق افراد کو صرف راشن تقسیم کرنے کے لئے نہیں ملیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ تعلق قائم کریں جہاں ہم فعال ہیں۔ اس مہم میں سی سی بی پی ایل کو ہمیشہ بہت سے قابل ذکر سبق حاصل ہوئے ہیں۔ جیسے کسی کی امداد سے ہم بطور ٹیم مستحکم ہوتے ہیں، بڑے کام کے لئے اپنے انفرادی اختلافات پر قابو پالیتے ہیں۔ ایک ادارے کے طور پر ہم معاشرے کی خدمت کے مواقع ہمیشہ تلاش کرتے رہتے ہیں کہ ان کی اس طرح مدد کریں جہاں انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ "



لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں