قومی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
قومی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اکتوبر 26, 2016

بھارت نے عمران خان کو دھرنے سے روکنے کے لئے کوئٹہ حملہ کروایا، تاکہ نوازحکومت کو بچائی جائے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارت نے عمران خان کو دھرنے سے روکنے کے لئے کوئٹہ حملہ کروایا، تاکہ نوازحکومت کو بچائی جائے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ



Modi saves the NawazSharif govt by attacking in... by myvoicetv


بریکنگ: ایک پاکستانی سینیٹر کابل میں دہشت گردوں سے ملا ہوا ہے ، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی: دیکھئے

بریکنگ:  ایک  پاکستانی سینیٹر کابل میں دہشت گردوں سے ملا ہوا ہے ، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی: دیکھئے


کوئٹہ حملے میں کمانڈو کیپٹن روح اللہ شہید ہوگئے، شہید کے لئے آرمی چیف #جنرل_راحیل_شریف کا بڑا اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ  #جنرل_راحیل_شریف نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرائت کا اعلان کیا ہے۔ روح اللہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے تھے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں آرمی کےکیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔  کیپٹن روح اللہ ایلیٹ فورس کے کمانڈو تھے اور ان کا تعلق پشاور کی تحصیل شبقدر سے تھا۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی میت کو ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ پہنچا دی گئی ہے جہاں شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔ ISPR  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرأت کا اعلان کیا ہے اور زخمی ہونے والے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو پاک فوج کی جانب سے تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا ایک بمبار کو ایک جانب محدود رکھا اور بڑی تعداد میں پولیس زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو نکلنے میں مدد کی۔

کوئٹہ سانحے کے بعد وزراء اور #عینی_شاہدین کیا کہتے ہیں: پڑھئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل شیرافگن نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع موجود تھی اور 3،4 دن پہلے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا تھا جب کہ دہشت گردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا تو انھوں نے مضافات میں کارروائی کی۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے کے وقت ہاسٹل میں 700 پولیس اہلکار موجود تھے جو تمام کے تمام غیر مسلح تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو محدود رکھا، وگرنہ زیادہ اہلکار شہید ہوتے۔ 


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آوروں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور اُن کے ہاتھوں میں کلاشنکوفیں تھیں۔ وہ آپس میں فارسی (افغانی) زبان میں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے ہمیں دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کے مطابق سول اسپتال میں 85 جب کہ بی ایم سی اسپتال میں 31 زخمیوں کو لایا گیا تھا جن کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں سے متعلق صورت حال کنٹرول میں ہے، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ المناک سانحے پر بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 3 جب کہ پنجاب حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت صوبے بھر کی تمام سرکاری، نیم سرکاری اور اہم نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

کوئٹہ ایک بار پھر لہولہان: شہید اہلکاروں کی تعداد 61 ہوگئی

کوئٹہ (مانیٹیرنگ ڈیسک)  یہ قابل صد مذمت واقعہ گزشتہ رات پیش اآیا جب رات کی تاریکی فائد اٹھاتے ہوئے مذموم و حبیث پاکستان دشمن عناصر رات 11 بج کر 10 منٹ پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس کے تربیتی مرکز میں 3 مسلح افراد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے سب سے پہلے فائرنگ کرکے واچ ٹاور پر موجود اہلکار کو شہید کردیا اور پھر ہاسٹل میں موجود زیر تربیت اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی اسپیشل ٹیم، ایف سی اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ لیکن اس سے قبل ہی دہشت گرد اپنا کام کرچکے تھے۔ پاک فوج اور ایف سی کمانڈوز کی کارروائی میں ایک بمبار مارا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی بھی کی ۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کر کے 250 سے زائد اہلکاروں کو صحیح سلامت بازیاب کرا لیا اور 4 گھنٹے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ 

پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد  61 ہوگئی ہے اور 100 سے زائد اہلکار زخمی ہیں زخمی اہلکاروں میں پاک فوج سمیت فرنٹیئر کور کے اہلکار شامل ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی میں طبی امداد دی جاری ہے جبکہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس اندوہناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہےاور بلوچستان حکومت نے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔  دہشتگردی کے واقعے شہید ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور، گوادر، پسنی، لورالائی، چمن اور قلعہ عبداللہ  سے ہے۔

اکتوبر 24, 2016

چھٹی منزل سے سے کود کر ریٹائرڈ کے ایم سی ملازم نے خودکشی کرلی

کراچی(ویب ڈیسک)   کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 1999 میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازم نے سوک سینٹر کی چھٹی منزل سے کود کر خود کشی کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر 60 سالہ  ہے اور ان کا نام محمد اقبال علی  ہے ، اقبال کے ایم سی کا ملازم اور  1999 میں ریٹائر ہوا تھا۔ اقبال کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔  اقبال چھٹی منزل سے گرکر اتنا زخمی ہوگیا تھا کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی تھی، واقعے خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ متوفی اقبال لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی کے سکونتی تھے۔

کہا جاتا ہے کہ  کے ایم سی کے 1300 سے زائد ملازمین اپنے پنشن کے حصول کے لئے مارے مارے پھیرتے ہیں  اور متوفی کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ کئی روز سے وہ اپنے پنشن کے لئے سول سنٹر آتا جاتا تھا، جس میں انہیں ناکامی ہوئی اور بلاآخر خودکشی کو فاقہ کشی پر ترجیح دیتے ہوئے چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کے سبکدوش ملازمین کے پنشن کے لئے 74 کروڑ  کے چیک تیار تو کئے گئے ہیں لیکن اداروں کے پاس فنڈ نہیں ہیں  لہذا وہ چیک بھی ملازمین میں تقسیم نہیں کرسکتے۔

چترال گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا جرمن چیف کنسلٹنٹ احتجاجاً مستعفی

چترال ( رپورٹ 24 اکتوبر 2016)    چترال گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے جرمن  چیف کنسلٹنٹ واپڈا سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے ہیں۔  پاکستان کے بڑےاخبار ڈان میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، واپڈا حکام مسلسل ان کی تجاویز کو نظر انداز کرتے رہے تھے۔  واپڈا اور واپڈا حکام کے ان رویوں کی وجہ سے چیف کنسلٹنٹ   مسٹر جا رج  متعلقہ حلقوں کو اپنا استعفی دے دیا ہے۔    چیف کنسلٹنٹ مسٹر جارج ایک جرمن شہری ہیں ، پن بجلی کی پیداوار کے کام میں مہارت رکھتے ہیں ، جارج کی 2 سال قبل گولین منصوبے پر تعیناتی کے بعد منصوبے کے کام  میں تیزی آئی ہے۔ 

قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود  گولین گول منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی انجینئرز  ان کی تجاویز  کو نظر انداز کرتے تھے، اور منصوبے کی  ناقص میٹریل کے ساتھ تعمیر جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع چترال میں تعمیر ہونے والے سب سے بڑے بجلی گھر کا مستقبل  خطرے میں  تھا۔ ان وجوہات کی وجہ سے جرمن کنسلٹنٹ  کی پاکستانی حکام سے اختلافات بڑھ گئے تھے۔  اس کی ایک مثال یہ بھی کہ گزشتہ سال سیلاب سے پاور چینل بری طرح سے تباہ ہوگیا تھا جس میں مذکورہ کنسلٹنٹ کی تجاویز کو یکسر نظر انداز کیا گیا تھا۔  واپڈا اور منصوبے پر کام کرنے والی ایجنسی مسٹر جارج کے تجاویز کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے تھے، جس کا مقصد ٹھیکہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہوتا تھا۔

مسٹر جارج  ٹرانسمیشن لائن کو لواری ٹاپ کے بجائے لواری ٹنل سے گزارنا چاہتے تھے ، جس سے 25 کلومیٹر   لائن  پر آنے والی لاگت کی بچت ہوجاتی لیکن واپڈا حکام  ٹھیکہ دار کے فائدے کے لئے ان کی  تجویز کو مسترد کردیا۔ اسی بناء پر جرمن کنسلٹنٹ اور حکام کے درمیان اختلافات سنگین ہوگئے اور مسٹر جارج نے استعفیٰ دے گیا۔ 

ڈان کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو بجلی گھر کی تکمیل کے حوالے سے غلط معلومات دیئے گئے تھے ، بجلی گھر کی جون 2017 میں تکمیل ممکن ہی نہ نہیں، جبکہ دسمبر 2017 میں  بھی منصوبے کے 3 یونٹس ٹیسٹ کے لئے تیار ہوسکتے ہیں۔  (رپورٹ افسر خان) 



خبر کا سورس:  ٹائمز آف چترال

اکتوبر 23, 2016

کون کہتا کہ #خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں آئی، تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا، 2018 میں کیا ہوگا؟ جانئے

پشاور ( آئی این پی) میں کروڈ آئل 2013میں 30,000 بیرل یومیہ تھا۔ اسوقت 54,000بیرل یومیہ ہے جبکہ 2018 میں 94000 بیرل یومیہ تک چلا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ہدایت کی ہے کہ ایسے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے جو صوبے کی مستقل آمدنی کا ذریعہ بنیں اس سے کل وقتی طور پر صوبے کی مالی حالت مستحکم ہو اور یہ مستقبل میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے مسلسل وسائل کا ذریعہ بنے ۔صوبہ مزید دوسروں کا محتاج نہیں رہ سکتا اسے ایک خود کار نظام کے تحت اپنے ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈے کیلئے وسائل پیدا کرنے ہیں ہیں ۔  صوبے کے متعدد شعبوں میں قدرتی وسائل وافر مقدار میں ہیں، اُنہیں مستقبل کی حکمت عملی کا ذریعہ بنایا جائے۔ وسائل ہوں گے تو یہ صوبہ معاشی خود کفالت حاصل کر سکے گا۔



ہم نے صوبے کے معاشی بنیاد بنانی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ صوبے کی سرمایہ کاری ایسے پراجیکٹس میں ہو جو صوبے کیلئے مستقل آمدنی کا ذریعہ ہو ں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ، انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر
متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے منفی رویے اور مفاد پرست سوچ نے پرائیویٹ سیکٹر کو ڈرا دیا تھا جس سے صوبے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پچھلی حکومت نے صرف 53میگاواٹ کے حامل منصوبوں پر کام شروع کیا تھا مگر واویلا ایسے کر رہے ہیں جیسے وہ صوبے کو آسمان پر لے گئے ہوں۔حالانکہ انہوں نے صرف کام شروع کیا تھا اور نامکمل منصوبے ہمارے لئے چھوڑ گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وسائل انسانی ترقی پر خرچ کر رہی ہے۔ مگر ساتھ ہی ان منصوبوں میں بھی سرمایہ لگائے گی جو صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے لئے قابل عمل منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ صوبے کے پا س منصوبوں کا اپنا سٹرکچر ہو جن سے نہ صرف لگایا گیا سرمایہ واپس آسکے بلکہ آمدنی کا ایک مستقل ذریعہ بھی ہوں اور صوبے کے مالی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں۔ اس موقع پر اجلاس کو انرجی اینڈ پاور ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی آرڈیننس 2016کے موجودہ سٹیٹس، بورڈ کے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد، پیڈو کے مالی امور اور دیگر اہم پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی پوٹینشل سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبے میں کروڈ آئل 2013میں 30000 بیرل یومیہ تھا۔ اسوقت54000 بیرل یومیہ ہے جبکہ 2018میں 94000 بیرل یومیہ تک چلا جائے گا۔ 

اسی طرح 2013میں گیس 330ملین کیوبک فیٹ یومیہ تھی جو اسوقت 475ملین کیوبک فیٹ یومیہ ہے جبکہ 2018میں 970ملین کیوبک فیٹ یومیہ ہو جائے گی۔ ایل پی جی 2013میں دس ٹن یومیہ تھی۔ اب یعنی 2016میں500ٹن یومیہ ہے جبکہ 2018میں1500ٹن یومیہ تک کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پیڈو بورڈ کی درخواست پر مطلوبہ فنڈز کے اجراء سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر اہم امور کی منظوری دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیڈو ریگی للمہ میں اپنا صدر دفتر بنائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ان کی حکومت صوبے میں چھوٹے پن بجلی گھر بنا رہی ہے۔ 356چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر جاری ہے جن میں سے 100مکمل ہو چکے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈھائی ہزار میگاوات بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مزید ایک ہزار چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں پن بجلی کے جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 

انہیں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو منصوبے انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب ہیں ان کے ذریعے متعلقہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو فعال کر سکتے ہیں۔جس طرح لوگ ملاکنڈ میں پلاٹ لے رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ملاکنڈ میں صنعت کاری کا مستقبل درخشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی صنعتی زونز میں گیس سے بجلی پیدا کرکے وہیں استعمال میں لائیں گے۔ 225میگا واٹ کے منصوبے صنعتی زونز کے احاطے میں ہی لگائیں گے جس سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے حکومت کے اس پلان کو کامیاب کیا جائے کیونکہ معاشی استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے یہ ایک کل وقتی پلان ہے۔

اکتوبر 20, 2016

ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

کشمور(ویب ڈیسک)  مرید شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سڑک سے پھسل کر کھائی جاگری حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرید شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس نتیجے میں ایک خاندان کے 5 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ 

اکتوبر 19, 2016

چترال: غلطی سے بندوق چل گئی، نوجوان جان بحق

چترال (نیوز ڈیسک )  بطخوں کے شکار کے لئے بنائی گئی مصنوعی جھیل میں شکار کے لئے جانے والے نوجوان کی بندوق غلطی سے چل گئی، گولی خود نوجوان کو  لگی، اور جان بحق ہوگیا۔ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔  پولیس کے مطابق نواجون کا نام فہیم الدین ہے اور فہیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔  

موسم خزاں کے آغاز سے لیکر موسم بہار کے  آمد تک چترال میں نقل مکانی کرکے آنے والے پرندوں کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر مصنوعی جھیل بنائے جاتے ہیں جس میں آنے والے موسمی پرندے  قسمت سے ہی بچ کے جاتے ہیں۔ یہ جھیل ہر گاوں میں دریائے چترال کے کنارے بنائے جاتے ہیں۔ حکومت کی سرد مہری اور قانون کی بے چارگی کی وجہ سے سمندری حیات  غیر محفوظ ہے۔

پاکستانیوں نےایک سال میں 98 ارب روپے تھری و فورجی انٹرنیٹ پر پھونک دیئے، ٹیلی کام کمپنیوں کے عیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ سال  تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ شروع  کی گئی تھی۔  محض ایک سال کے اندر پاکستانیوں نے 98   ارب روپے تھری اور فور جی پر خرچ کئے۔  جبکہ  ایک رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں یہ انکشاف بھی کچھ ماہ قبل ہوا تھا کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کا مراغات یافتہ طبرہ   اتنی خطیر رقم محض انٹرنیٹ پر خرچ کردیا۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری  کی جانے والی سالانہ رپورٹ 2016 میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کے آمدنی میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال2015-16 کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کی آمدنی 452.8 ارب روپے رہی ہے ۔  اس کے لئے گزشتہ مالی سال 16-2015کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعے مجموعی طور پر1492ارب روپے کی لین دین  کی گئی ۔ رپورٹ میں یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 16-2015کے دوران پاکستان میں ٹیلی ڈینسی ٹی 70.9فیصد رہی ہے۔ مالی سال 26-2015 میں ملک کے قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر نے 157.8ارب روپے کا حصہ ڈالا ۔

ٹیلی کام سیکٹر میں 16-2015 میں کل 71 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔   ٹیلی کام سیکٹر میں 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔  ملک میں موبائل برانڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 30 لاکھ ہوچکی ہے اور موبائل فون صارفین کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔  موبائل صارفین کی کل تعداد میں سے 3 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 286 صارفین 3 جی اور 4 جی  انٹرنیٹ سروسز استعمال کررہے ہیں۔

پاکستانیوں نے مالی سال 16-2015 میں مجموعی طور پر 98.82 ارب روپے 3 جی اور  4 جی انٹرنیٹ پر پھونک دیئے۔

پرویز مشرف کا 18 اکتوبر 2016 کو جاوہد چوہدری کے پروگرام میں انٹرویو: موجود حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں، دیکھئے

پرویز مشرف کا 18 اکتوبر 2016 کو جاوہد چوہدری کے پروگرام میں انٹرویو: موجود حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں، دیکھئے


ایف پی سی سی آئی کا اجلاس، سی پیک سمیت مختلف امور پر غور فکر کیا گیا

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے تیس دسمبر کو وفاقی چیمبر کے الیکشن منعقد کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کروایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں کیا گیا ۔ 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرﺅف عالم نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاﺅس میں اقتصادی راہداری کے متعلق ایک انفارمیشن اور فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جس بارے میں چینی سفیر کے مزاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسکا مقصد پاکستان کی تاجر برادری کو اس منصوبہ کے بارے میں مفصل معلومات اور مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس میں بھرپور شرکت کر سکیں۔ اس سنیٹر سے چینی کمپنیاں بھی استفادہ کر سکیں گی۔ عبدالرﺅف عالم نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تاریخ کاسب سے برا منصوبہ ہے جس میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے قوانین کا اگر اطلاق ہو جاتا تو اس شعبہ سے ستر فیصد سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو جاتا جس کے مد نظر ایف پی سی سی آئی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چئیرمین ایف بی آر سمیت اعلیٰ حکام سے رابطے کئے اور انھیں کاروباری برادری کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے قوانین کو سہل کروایا ورنہ صورتحال مختلف ہوتی۔ رئیل اسٹیٹ کا شعبے کے سراکت داروں کو اب بھی تحفظات ہیں جنھیں حکومت سے مل کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ عالمی حلال مصنوعات کی تجارت کا حجم 2.8 کھرب ڈالر ہے مگر اس میں پاکستان سمیت کوئی بھی مسلمان ملک قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا رہا۔ حلال مصنوعات کی بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کا حصہ نصف فیصد سے بھی کم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بحرین کے حالیہ دورے میں وہاں کے بزنس مینوں نے پاکستان کے حلال مصنوعات کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے مگر اسے آسٹریلیاءکے اشتراک سے بھی منسلک کیا گیا ہے کیونکہ یہاں جدید سہولیات اور ساز و سامان کا فقدان ہے۔ 

اکتوبر 18, 2016

اگر مجھے پکڑا گیا، تو سب کو بے نقاب کردوں گا، یہ سن کر نوازشریف کے پسینے چھوٹ گئے: دیکھئے کون ہے وہ؟

اگر مجھے پکڑا گیا، تو سب کو بے نقاب کردوں گا، یہ سن کر نوازشریف کے پسینے چھوٹ گئے: دیکھئے کون ہے وہ؟


اکتوبر 17, 2016

پشاور میں 3 خواتین کوزندہ جلادیا گیا، لاشیں جھاڑیوں سے برآمد

پشاور (ویب  ڈیسک ) پشاور میں  3 خواتین کو غیرت کے نام پر زندہ جلا دیا گیا۔ جلی ہوئی لاشین  پشاور کے علاقے تہکال میں جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہیں ۔ مقامی ذائع ابلاغ  کے مطابق تہکال کے علاقے میں جھاڑیوں سے پولیس نے تین خواتین کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں جنہیں جلاکر قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کے مطابق  تینوں لاشیں خواتین کی ہیں جنہیں ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر جلایا گیا ہے جلائے جانے سے لاشیں اس قدر مسخ ہو چکی ہیں کہ انکی شناخت کرنا ممکن نہیں ۔ پولیس کے مطابق لاشوں کے انگوٹھوں پر لگی نیل پالش سے معلوم ہوتا ہے کہ لاشیں خواتین کی ہیں لاشوں کو  مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آج علیٰ صبح انہوں نے جھاڑیوں میں آگ لگی دیکھی او ر صبح ہونے پر بدبو سے پتہ چلا کہ انسانی اعضاءکو جلایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے جھاڑیوں کی تلاشی لی۔ تاہم واقعے کے بعد قریبی دیہاتوں میں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں مگر کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اکتوبر 15, 2016

انڈر ورلڈ ڈان #داؤد_ابراہیم کی جانب سے #شاہدآفریدی کو دھمکی

بھارتی اخبار کے مطابق جاوید میانداد کے سمدھی اور بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم نے شاہدآفریدی کو خبردار کیا گیا کہ کہ شاہد آفریدی میانداد کے خلاف زبان سنبھال کر استعمال کرے۔ اگر زبان بند نہ کی تو۔۔۔۔۔ ایک ٹی وی شو میں آفریدی کے الوداعی میچ کے سوال پر جاوید میانداد نے کہا تھا کہ آفریدی صرف پیسے کے لئے آخری میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے الزام عائد کیا تھا کہ میانداد کے ساتھ ہمیشہ پیسے کا ہی مسئلہ رہا ہے۔ اور اس کے بعد تو تو میں میں کا کافی لمبا سلسلہ چلتا رہا تھا۔



بچوں کی لڑائی پربڑے کود پڑے 2 برادریوں میں جھگڑا،10افرادزخمی ہوگئے

(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سیہون کے گاوں ٹلٹی میں 2 برادریوں بچے آپس میں لڑ پڑے تھے، بعد ازاں بڑے بھی اس جگھڑے میں کود پڑے جس کی وجہ سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 10افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

اکتوبر 14, 2016

پاکستان نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ہاتھ دھونے کے عالمی دن ڈیٹول سب پر سبقت لے گیا

ڈیٹول پاکستان نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن پرسب سے زیادہ بچوں کو شریک کرکے ہاتھ دھونے کی ریلے کا GUINNESS WORLD RECORDS™ ٹائٹل حاصل کرلیا۔ یہ ایونٹ میٹرو کیش اینڈ کیری گلشن اقبال میں منعقد ہوا جہاں 1636 طلباء جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرکے انڈیا کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، انڈیا کا 1410تھا ۔ 


اس سرگرمی کے بارے میں ریکٹ بنکیزر پاکستان کے سی ای او شاہزیب محمود نے بتایا، 'ہر سال پاکستان میں تقریبا 53 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کے ہاتھوں دم توڑ دیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس پر ایک آسان سی عادت کی بدولت جیسے ہاتھ دھونے کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ آج کو 1636طلباءنے اس ہینڈ واشنگ ریلے میں شرکت کی، ہم امید کرتے ہیں کہ اس پیغام کو پاکستان بھر میں فروع دیں اور بچوں میں ہاتھ دھونے کی عادت عام کریں۔ ڈیٹول زندگیاں بچانے کے لئے پرعزم ہے، اور حکومت اور این جی اوز ، سکولوں اور پاکستان کے ہر شہری کے تعاون سے اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔

ریکارڈ بریکنگ کا عالمی ادارہ Guinness World Records کی جج سیدہ سباسی جیمکی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ڈیٹول پاکستان کو GUINNESS WORLD RECORDS کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں۔اس ایونٹ میں اتنے زیادہ بچوں کو جعع کرنا یقینا ایک کارنامہ ہے۔ 

صحت مند زندگی، پرسکون گھر کے گہرے فلسفے کے ساتھ ریکٹ بنکیزر پاکستان ہر سال ہزاروں والدین، اساتذہ اور بچوں تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ جس میں انہیں ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے جس کی بدولت جان لیوا امراض جیسے ڈائریا وغیرہ سے بچا جاسکے۔ اس مقصد کے تحت ڈیٹول پاکستان نے طلباءکو جمع کرکے ہاتھ دھوتے کے درست طریقے سے آگاہ کیا اور Guinness World Records کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

اداکارہ مائیں ، نادیہ حسین، سروت گیلانی اور مومل شیخ بھی اپنے بچوں کے ہمراں اس سرگرمی میں شریک تھیں، انہوں نے ڈیٹول کی کاوشوں کو سراہا۔
ایونٹ پر کومنٹ کرتے ہوئے سروت گیلانی نے کہا کہ ©ہر ایک منٹ کے اندر دنیا میں کہیں نہ کہیں ایک بچہ ڈائریا کی وجہ سے انتقال کرجاتا ہے۔ اس مرض کا مقابلہ صرف ہاتھ دھونے کی عادت سے کیا جاسکتا ہے۔ آج ڈیٹول نے بچوں کو ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے کی اہمیت اور فوائد سکھایا ہے۔ میں آج یہاں اس اہم مقصد کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہوں، ان معصوم زندگیوں کو بچانے سے بڑھ کوئی چیز اہم نہیں ۔ 

اس موقع پر ریکارڈ کی تصدیق کے لئے گینز ورلڈ ریکارڈ کے قوائد کے مطابق سات غیرجانبدار عینی شاہدین بھی موجود تھے۔ ان میں ایک نے ہاتھ دھونے کے عالمی مقابلے کے بارے میں گفتگو کی۔ 

جراثیم سے محفوظ رکھنے والا دنیا کا سب سے بہترین برانڈ ڈیٹول حفظان صحت کے بہترین اصول کے ذریعے سے خاندانوں کے تحفظ کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیٹول ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھ دھونے کی عادت کو فروع دے رہا ہے۔ کیونکہ جراثیم کو پھلانے میں ہاتھوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ 

ن لیگ کے اہم وفاقی وزراء سمیت شریف خاندان کی اہم شخصیات کےنام ای سی ایل لسٹ میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے تحقیقاتی تجزیوں کے لئے مشہور معروف صحافی و تجزیہ نگارڈاکٹرشاہد مسعود نےاپنے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں انکشاف کیاہے کہ حساس معلومات لیک کرکے حساس اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کے گرد گھیرا سخت کیا جارہا ہے۔
 اس سلسلے میں کئی وفاقی وزراء اورحکمران خاندان کی کچھ اہم شخصیات کےنام ای سی ایل لسٹ میں ڈال دیےگئےہیں۔اپنے  پروگرام میں اکٹرشاہد مسعود نےانکشاف کیا ہے کہ کئی وفاقی وزراء اورحکمرا ں خاندان کےکچھ افرادکانام ای سی ایل لسٹ میں ڈال دیاگیا۔ انہوں نے کہ ان تمام لوگوں کوخاموشی سےبتادیا گیاہے کہ ان کےخلاف جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں یہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔شاہد مسعود نے یہ بھی انکشاف کیا کہ  چوہدری نثارکےپاس ان افراد کے  خلاف شواہد بھی موجودہیں۔




Ministers and few members of Sharif family's... by myvoicetv

چترال: خاتون نے زندگی دریائے چترال کے سپرد کردی

چترال (نامہ نگار)   چترال بونی کے علاقے چار ویلاندہ سے تعلق رکھنے والی مسماۃ  حواہ گل نے اپنی زندگی کا چراع دریا میں پھینک کر گل کردیا۔ حوا گل دختر سلطان رئیس  نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ بعد ازاں ان کی نشان نکال کر ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔  30 سالہ خاتون طلاق شدہ تھی اور گھر والوں کے مطابق ذہنی توازن درست نہیں تھی۔  پولیس نے دفعہ 174 کے تحت واقعے کی تحقیقا ت  شروع کردی ہے۔  

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں