لطیفے اور فن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
لطیفے اور فن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اکتوبر 10, 2016

ایک میاں کا درد بھرا داستان: آدھی رات بیوی کی آنکھ کھلی تو تو شوہر.... ☺

آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی، اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر بستر میں نہیں ہے۔ 

وہ تشویش میں متلا ہوگئی اسی تشویش کے ساتھ کہ وہ گیا کہاں ہوگا؟  سیڑھیوں سے اتر کر کچن میں آئی۔ تو شوہر کو کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑ کر گہری سوچوں میں گم دیوار کو گھورتے پایا۔ 

بیوی نے جب شوہر کو آنسو پوچھ کر کافی کا سپ لیتے دیکھا تو بولی: کیا مسئلہ ہے ڈئیر؟ تم رات گئے اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو۔

شوہر: (کافی سے سر اٹھایا اور بولا) تمھیں یاد ہے 20 سال پہلے جب تم اٹھارہ سال کی تھی تو ہم چوری چوری ملنے گئے۔ (شوہر نے آہ بھری، الفاظ آسانی سے نہیں نکل رہے تھے) اور کیا تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے ہمیں پکڑ لیا تھا۔

بیوی: (شوہر کے ساتھ کرسی پر بیٹھتے ہوئے) ہاں ڈئیر مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے شاٹ گن مجھ پر تان کر کہا تھا، یا تو میری بیٹی سے شادی کر لو یا میں تمھیں بیس سال کے لئے جیل بجھوا دوں گا۔

بیوی: ہاں ڈئیر یہ بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: (آنسو پونچھتے ہوئے) آج میں رہا بھی ہو گیا ہوتا ۔ ۔ ۔


اکتوبر 07, 2016

لطیفہ: ایک گدھا دوسرے گدھے سے۔۔۔۔ بہت فنی لطیفہ ہے ☺


ایک گدھا جنگلی گدھے سے:

"میرا مالک بہت ظالم ہے گھاس بھی کم دیتا ہے۔ کام بھی زیادہ لیتا ہے ۔ اور مارتا بھی ہے۔

دوسرا گدھا

"تو تم اس کو چھوڑ کر جنگل کیوں نہیں بھاگ جاتے۔ میرے ساتھ چلو وہاں عیش کی زندگی گزاریں۔ 

پہلا گدھا

"چلتا تو تمھارے ساتھ مگر بس روشن اور سنہرے مستقبل کی امید میں رکا ہوا ہوں۔ دراصل میرے مالک کی بیٹی بہت خوبصورت ہے جسکا پڑھنے میں بالکل دل نہیں لگتا۔ شرارتیں بہت کرتی ہے۔

اب اسکے باپ نے کہا ہے اگر اس بار بھی پاس نہ ہوئی، شرارتیں کرنا نہیں چھوڑی تو اسی گدھے سے تمہاری شادی کر دوں گا۔ 

☺ ☻ ☺ ☺  بس اسی لئے آس لگائے بیٹھا ہوں۔ 

جولائی 19, 2016

لطیفہ : ایک شخص کو چڑیا گھر میں نوکری مل گئی۔

ایک شخص کو چڑیا گھر میں نوکری مل گئی۔ 

نوکری یہ تھی کہ وہ مقررہ وقت پرچیتے کی کھال پہن کر جیتے کے پنجرے میں بیٹھ جائے۔ جیتے کے ساتھ والا پنجرہ شیر کا تھا۔ دونوں پنجروں کے درمیان ایک دروازہ تھا۔ 

ایک دن وہ دروازہ کھلا رہ گیا اور شیر چیتے کے پنجرے میں آگیا تو چیتا نما شخص چلانے لگا

”شیر آ گیا، شیر آ گیا“ شیر چیتا نما شخص کے کان کے قریب اپنا منہ لا کر بولا ”یار نوکری سے خود بھی جائیگا اورمجھے بھی نکلوائے گا“۔



سمندر کے کنارے چہل قدمی کے دوران شوہر نے بیوی کو اپنی دُکھ بھری۔۔۔۔

سمندر کے کنارے چہل قدمی کے دوران شوہر نے بیوی کو اپنی دُکھ بھری داستان سنانے کے بعد کہا:

”ابھی نہ جانے ہمارے لئے اور کتنے مسائل پیدا ہونگے اور ان کے حل کی کوئی تدبیر بھی میری سمجھ میں نہیں آتی۔“ 

بیوی نے یہ سنکر جواب دیا :
”آپ اس کی بالکل فکر مت کر یں کیونکہ اس کا بالکل آسان حل میرے پاس موجود ہے۔ “

شوہر نے خوش ہو کر پوچھا:  ”وہ کیا ذرا جلدی بتاؤ۔“ 

بیوی نے جواب دیا:
”آپ اس سمندر میں چھلانگ لگا دیں، آپ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوراً حل ہو جائیں گے۔ “



جولائی 17, 2016

ذرا ہنس دیجئے: ایک شخص (ریس دیکھتے ہوئے، دوسرے شخص سے

ایک راہگیر: (دیہاتی سے) یہ آپ کے حقّے کا پائپ اتنا لمبا کیوں ہے؟
۔
۔
۔
دیہاتی: ڈاکٹر صاحب نے مجھے تمباکو سے دور رہنے کے لیے کہا ہے۔


لطیفہ نمبر 2


ایک شخص (ریس دیکھتے ہوئے، دوسرے شخص سے)یار! انعام کون سے والے کو ملے گا؟
۔
۔
دوسرا شخص: سب سے آگے والے کو ملے گا۔
۔
پہلا شخص: تو پھر پیچھے والے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

جولائی 01, 2016

دو لطیفے: ایک راہگیر: (دیہاتی سے) یہ آپ کے حقّے

ایک راہگیر: (دیہاتی سے) یہ آپ کے حقّے کا پائپ اتنا لمبا کیوں ہے؟

دیہاتی: ڈاکٹر صاحب نے مجھے تمباکو سے دور رہنے کے لیے کہا ہے۔


2

ایک شخص (ریس دیکھتے ہوئے، دوسرے شخص سے)یار! انعام کون سے والے کو ملے گا؟

دوسرا شخص: سب سے آگے والے کو ملے گا۔

پہلا شخص: تو پھر پیچھے والے کیوں بھاگ رہے ہیں۔


جون 14, 2016

دو بہت ہی فنی لطیفے: میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا

میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا: یقین اور وہم میں کیا فرق ہے۔

شاگرد: میڈم آپ پڑہا رہی ہیں یہ یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپکا وہم ہے


2


ایک بچہ تیزی سے گھر میں داخل ہوا اور ایک بلب پرملک لکھ کر لگا دیا۔۔

ماں نے پوچھا!
’’بیٹا یہ کیا کر رہے ہو۔؟‘‘

بچے نے جواب دیا ’’ملک کا نام روشن کر رہا ہوں۔‘‘


جون 08, 2016

دو بہت ہی فنی جوکس : لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے ۔۔۔

لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے اور بولے: جلدی سے ہمارا نکاح پڑھائو

مولوی نے نکاح پڑھا دیا

لڑکا: آپکی فیس...؟؟؟

مولوی: لڑکی کی خوبصورتی کےمطابق فیس دے دو...!!

لڑکے نے اپنی جیب سے ایک روپیہ نکالا اور مولوی کو دے دیا۔

اچانک ہوا چلی اور لڑکی کے منہ سے نقاب اُٹھ گیا

مولوی نے دیکھا تو بولا: بیٹا بقایا تو لیتے جاو۔


2


شوہر آج پھر تمہارے بیٹے نے میری جیب سے دس روپے نکال لئے سمجھاؤ اسے۔

کیون اس پر الزام لگاتے ہو میں بھی تو لے سکتی ہوںـ

نہیں تم لیتی تو ساری جیب خالی ہوتی۔

شوہر نے اطمینان سے جواب دیا۔

مئی 15, 2016

تین ایسے لطیفے جو آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیں گے: ضرور پڑھیئے

پہلا دوست: ایک بار افریقہ کے جنگل میں مجھے اور میری بیوی کو آدم خور قبائیلوں نے گھیر  لیا ۔ ان کے سردار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ وہ چالیس سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو نہیں کھاتا ۔

دوسرا دوست: اچھا پھر؟

پہلا دوست: پھر کیا یہ زندگی میں پہلا موقع تھا جب میری بیوی نے اپنی عمر کے بارے میں سچ بولا ۔

2

پٹھان میں تمہارے لیے سب کچھ چھوڑ دوں گا۔
لڑکی: امی، ابو
پٹھان: ہاں
لڑکی: اپنے دوست
پٹھان: ہاں
لڑکی: نسوار
پٹھان: او باجی گھر جاؤ تمہارا ابو پریشان ہوتا ہوگا…………….

3

ایک سردار جی نئی نئی سائیکل پر اپنی بہن کے ساتھ جا رہے تھے ۔
ان کے ایک دوست نے ان کی بہن کو دیکھا تو غلط فہمی میں مبتلا ہو گیا اور آواز لگائی،

اوہو ، معشوقاں !

سردار جی تاؤ کھا گئے، بولے، معشوق ہوگی تیری ، میری تو بہن ہے !



دو مزیدار لطیفے : ایک ڈراؤنی کہانی اور دوسرا سائیکل ☺

یہ ایک ڈراؤنی کہانی ہے، اگر ہمت ہے تو پڑھو۔

ایک دفعہ ایک بھیانک بوڑھا تیز بارش میں، ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتابیں بیچ رہا تھا۔

ایک آدمی اس سے خریدنے آیا۔

بوڑھے نےاسے 300 روپے میں ایک کتاب بیچی۔

اور ساتھ تنبیہ بھی کی کہ :

کتاب کا آخری صفحہ نہ کھولنا۔ ورنہ پچھتاؤ گے۔

اس آدمی نے پوری کتاب ڈرتے ہوئے پڑھی، سوائے
اس آخری صفحے کے۔

ایک دن تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر اُس نے ڈرتے کانپتے ہوئے آخری صفحہ کھولا

اور
اس کو شدید جھٹکا لگا۔ کیونہ اس پہ لکھا تھا:

☺ ☻

قیمت: 30 روپے ۔

2


”میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر تم آٹھویں میں پاس ہوگئے تو تمہیں سائیکل خرید کر دوں گا مگر تم تو فیل ہوگئے۔

آخر سارا سال تم کیا کرتے رہے؟“ باپ نے غصے سے اپنے بیٹے سے پوچھا۔

”وہ میں سارا سال سائیکل چلانے کی مشق کرتا رہا۔“ بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا۔



دو بہیت ہی فنی لطیفے: پڑھئے لطف آئے گا، شیئر کرنا نہ بھولیں

مالک (نوکرسے): ”میں ذرا کام سے باہر جا رہا ہوں تم ہوشیاری سے کام لینا۔

اور ہاں! اگر کوئی گاہک آئے تو اس سے ادب سے پیش آنا۔
تھوڑی دیر بعد مالک واپس آیا تو نوکر سے پوچھا ” کوئی آیا تھا؟

نوکر: جی ایک شخص آیا تھا۔ اُس نے مجھے کہا کہ دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر کھڑے ہو جائو۔

میں نے اس کا حکم ادب سے مانا اور وہ تجویری اٹھا کر لے گیا۔ ☺☻


2


باپ اپنے بیٹے سے:
یہ کیا یے؟تمہارے ٹیسٹ میں 0 نمبر ہیں؟

بیٹا:نہیں ابو ٹیچر کہ پاس اسٹار ختم ہو گئے تھے تو انہوں نےسیارے دینے شروع کر دیے. ☺ ☻



مئی 09, 2016

دو بہت ہی فنی لطیفے : پڑھئے گا ضرور مزہ نہ آیا تو کومنٹ ضرور کریں ☺

لڑکی لڑکے سے: تمھیں کیسی لڑکی چاہیے۔

لڑکا: ایک ایسی لڑکی جو پیار دے۔

ایک ایسی لڑکی جو اچھا کھانا بنائے، ایک ایسی لڑکی جو خوب خدمت کرے۔

لڑکی: اور

لڑکا: اور یہ تینوں مل جل کر رہیں۔ ☺

2

ایک شخص نے فوج سے اپنی محبوبہ کو خط لکھا۔جس میں
اس کےآخری الفاظ یہ تھے۔

"میں تمہیں اور بھی بہت سی باتیں لکھنا چاہتا تھا۔لیکن
مشکل یہ ہے کہ سنسر آفس خطوط کھول لیتا ہے۔"

تیسرے دن اس شخص کو سنسر آفس کی طرف سے ایک
خط ملا جس میں لکھا تھا۔

ہم خط نہیں کھولا ☺ کر تے،یہ ہم پر غلط الزام ہے۔ ☻



اپریل 26, 2016

تین بہت ہی مزاحیہ لطیفے؛ کیونکی ہنسی علاج غم ہے ☺

افسر: تم دفتر میں کیوں سوتے رہتے ہو؟
ماتحت: جناب! رات کو میرا بیٹا مجھے سونے نہیں دیتا۔
افسر: تم کل سے اپنے بیٹے کو ساتھ لایا کرو تاکہ وہ تمہیں یہاں بھی نہ سونے دے۔


بیٹا: ابو جی! ساتھ والے انکل اپنے بیٹے کو چاند اور تارا کہہ کر پکارتا ہے جبکہ آپ مجھے الو یا گدھا کہہ کر پکارتے ہو۔ آخر کیوں؟؟؟
باپ: بیٹا! ساتھ والے انکل ماہر فلکیات ہیں اور میں جانوروں کا ڈاکٹر ہوں۔



مجرم: حضور میں بھوکا تھا، بے گھر تھا، بے یار و مددگار تھا، تنہا تھا۔ اس لیے میں نے چوری کر لی۔
جج: تمہاری حالت واقعی قابل رحم ہے، اس لیے میں چھ ماہ کے لیے تمہارے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام جیل میں کر رہا ہوں۔ وہاں تمہیں ساتھی بھی ملیں گے۔




اپریل 16, 2016

لطیفہ : مرنے کے بعد دو عورتوں کی روحیں آپس میں ملیں ۔ ☺ ☻

مرنے کے بعد دو عورتوں کی روحیں آپس میں ملیں ۔ ☺ ☻

باتوں باتوں میں ایک دوسرے سے مرنے کی وجہ پوچھی۔ ایک عورت کہنے لگی۔

میں اپنے شوہر پر خواہ مخواہ شک کرتی رہتی تھی۔ کہ شاید اسکا کسی دوسری لڑکی سے کوئی چکر ہے۔ 

ایک دن میں دفتر سے جلدی گھر پہنچی کہ دیکھوں‌ کہیں میرے شوہر نے کسی دوسری لڑکی کو تو گھر میں نہیں گھسا رکھا۔ جب میں اچانک گھر پہنچی تو وہ اکیلا تھا۔ بس مجھے اپنے آپ پر اتنی شرمندگی ہوئی کہ میں شرم سے مر گئی۔

’’ کاش تم ڈیپ فریزر کھول کر دیکھ لیتی تو نہ تم مرتی اور نہ میں “ 

دوسری لڑکی نے غمزدہ لہجے میں کہا


اپریل 15, 2016

لطیفہ: ایک داماد اپنے سسرال گیا تو ساس نے پوچھا۔۔۔۔۔

ایک داماد اپنے سسرال گیا: ☺ ☻ 
۔
۔
۔
ساس نے پوچھا بینگن شریف پکا لوں یا بھنڈی مبارک یا پالک پاک کھانا پسند کریں گے؟
۔

۔
داماد بولا: میں گنہگار بندہ ہوں بغیر وضو ان مقدس سبزیوں کے نام بھی لینے کے قابل کہاں. ... 
۔
۔
۔
کوئی بے غیرت آوارہ سا مرغا ہی پکا لیں........!! 


اپریل 11, 2016

دو بڑے زبردست لطیفے۔۔۔۔ ☺ ہنیسں گے ضرور


ایک صاحب کو ایک قدِآدم وال کلاک تحفہ میں ملا تھا۔ کچھ دنوں‌بعد وہ خراب ہوگیا اور وہ صاحب اسے مرمت کرانے کے لیے کندھے پر رکھ کر بازار کو چل دیے۔ راستے میں ایک موڑ سے مڑتے ہوئے ایک سردار سے ٹکرائے اور وال کلاک سردار کے سرپر لگا۔ 
سردار نے غصے سے صاحب کو دیکھتے ہوئے کہا

’’اوئے یار !‌ تم باقی لوگوں کی طرح چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے ؟ “

لطیفہ نمبر 2


فائیو سٹار ہوٹل میں گاہک نے ہوٹل چھوڑتے ہوئے بل ادا کر کے سامان کا جائزہ لیا تو گھبرا کر ہوٹل کے ملازم سردار بنتا سنگھ سے بولا۔ 
’’ارے بھائی ذرا بھاگ کر روم نمبر 112 میں‌دیکھ کر آنا کہیں‌میں اپنا چشمہ اور گھڑی تو نہیں‌بھول آیا۔ جلدی کرو میں لیٹ ہو رہا ہوں۔ “

سردار بھاگم بھاگ گیا اور واپس آکر ہانپتے ہانپتے بولا

’’ ہاں جی سر ! آپ کی دونوں‌چیزیں کمرے میں‌ہی پڑی ہیں۔ “


اپریل 08, 2016

سردار جوک: ایک چینی شخص ایک سردار کا بہت گہرا دوست تھا۔

ایک دن سردار کو اطلاع ملی کہ چینی دوست ہسپتال میں سخت بیمار پڑا ہے وہ اسکا پتہ لینے ہسپتال پہنچ گیا۔ جیسے ہی چینی کے بیڈ کے قریب پہنچا، اور اسکا حال احوال دریافت کرنا چاہا۔ اچانک چینی کی سانس اکھڑ گئی ۔ اسکی آنکھیں پھٹنے کو آنے لگیں۔ بےپناہ تکلیف کے آثار اسکے چہرے پر نمایاں ہوئے اور اس نے درد بھرے لہجے میں سردار سے کہا 

’’ چونگ چنگ شائی نونگ “

اور یہ کہتے ہی اسکا سانس بند ہوا اور وہ چینی مر گیا۔ 

سردار نے سوچا کہ چینی دوست نے مرتے وقت یقیناً کوئی اہم پیغام دیا ہے۔ مجھے اسکا معنی معلوم کرنا چاہیئے۔

چنانچہ وہ چین پہنچ گیا اور جاکر ’’ چونگ چنگ شائی نونگ“ کا معنی ہندی میں معلوم کیا۔ تو جواب ملا 

’’ میری آکسیجن کی نالی پر سے پیر ہٹا لو“


اپریل 03, 2016

لطیفے : سردار جی کی نظر بازار میں خوبصورت لڑکی پر پڑی تو ۔۔۔۔۔

سردار جی بازار سے گُزر رہے تھے، اچانک اُن کی نظر ایک لڑکی پر پڑی جو کہ نہایت خوبصورت تھی۔ 
.

اُسے دیکھتے ہی سردار جی کا دل مچل اُٹھا۔

بے اختیار سرگوشی کے انداز ایک شدید خواہش اُن کی زباں پر آئی:

۔

۔

’’ کاش یہ میری امی ہوتی تو میں بھی کتنا خوبصورت ہوتا “


لطیفہ 2


ایک سردار تھانے پہنچا اور اس نے کہا کہ میں نے چور پکڑا ہے اور اس کے پاؤں باندھ کر آٰیا ہوں ۔

تھانیدار : ابے احمق اس کے ہاتھ باندھنے تھے وہ ہاتھوں سے رسی کھول کر بھاگ جائے گا۔

سردار ۔ نہیں کھول سکتا۔

تھانیدار : کیوں ؟

سردار : وہ بھی سردار ہے ۔


دو اور زبردست لطیفے : سردار جی نے جیسے تیسے ایم -اے ابلاغیات

سردار جی نے جیسے تیسے ایم -اے ابلاغیات (جرنلزم) کر لیا اور کسی اخبار میں ملازم ہوگئے۔

پہلے کام کے طور پر چیف ایڈیٹر نے انہیں ایگریکلچر (زراعت) پر رپورٹ لکھنے کو کہا۔ سردار جی نے جو مضمون لکھا اس کی پہلی سطر یہ تھی

’’ بھارت سری لنکا میں نفرت کے بیج بو رہا ہے۔“

لطیفہ نمر2


دو سردار بیٹھے تھے، اُن میں سے ایک میسج کر رہا تھا۔

اچانک اُس نے دوسرے سے پوچھا:

یار! ’’میں پُر اُمید ہوں“ کو انگلش میں کیسے لکھیں گے؟ 

دوسرے نے جواب دیا:

’’I am pregnant“


اپریل 02, 2016

دو زبردست لطیفے: سردار جی نے پوسٹ ماسڑ سے پوچھا ۔۔۔۔

سردار جی نے پوسٹ ماسڑ سے پوچھا، “ یہ خط دلی کب پہنچے گا۔“ 

’’ دو دن میں “ پوسٹ ماسٹر نے جواب دیا۔ 

’’ میں شرط لگاتا ہوں کہ یہ دو سال میں بھی دلی نہیں پہنچے گا۔“ سردار جی کہنے لگے۔ 

پوسٹ ماسٹر بڑا حیران ہوا اور پوچھنے لگا ’’ وہ کیوں؟“ 

سردار جی بولے ’’ وہ اس لیے کہ میں نے اس پر نینی تال کا پتہ لکھا ہے۔“

2


ایک صاحب کو ایک قدِآدم وال کلاک تحفہ میں ملا تھا۔ کچھ دنوں‌بعد وہ خراب ہوگیا اور وہ صاحب اسے مرمت کرانے کے لیے کندھے پر رکھ کر بازار کو چل دیے۔ راستے میں ایک موڑ سے مڑتے ہوئے ایک سردار سے ٹکرائے اور وال کلاک سردار کے سرپر لگا۔ 
سردار نے غصے سے صاحب کو دیکھتے ہوئے کہا

“ اوئے یار !‌ تم باقی لوگوں کی طرح چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے ؟““


مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں