مئی 24, 2026

سروس لانگ مارچ ٹائرز کی بک بلڈنگ 16.7 گنا زائد سبسکرائب، سرمایہ کاروں کی 69.4 ارب روپے کی غیرمعمولی دلچسپی


کراچی: سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ  کے آئی پی او کی بک بلڈنگ میں تاریخی سرمایہ کارانہ دلچسپی دیکھنے میں آئی، جہاں دو روزہ عمل کے دوران یہ پیشکش 16.7 گنا زائد سبسکرائب ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 69.4 ارب روپے (25 کروڑ ڈالر) کی بولیاں موصول ہوئیں۔ یہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 

آئی پی او کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی بھی آئی پی او کے مقابلے میں سب سے زیادہ بولیاں موصول ہوئیں۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی شرکت کی یہ سطح پاکستان کی آئی پی او مارکیٹ میں ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی، جو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں کے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے مضبوط کاروباری بنیادوں، برآمدی صلاحیت اور طویل المدتی ترقی کے امکانات پر بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے۔

 

آئی پی او پہلے ہی اپنے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کا 7.77 ارب روپے کا  ہدف حاصل کر چکا ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں زیادہ سے زیادہ کیپ پرائس بھی حاصل کی گئی، جو فلور پرائس کے مقابلے میں 40 فیصد پریمیم کو ظاہر کرتی ہے۔

 slm_tires_logo (1).jpeg

اس غیرمعمولی ردعمل نے اس ٹرانزیکشن کو حالیہ برسوں میں پاکستان کی صنعتی شعبے کی سب سے نمایاں آئی پی اوز میں شامل کر دیا ہے۔ یہ رجحان اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار اب ایسی برآمدی مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جو بڑے پیمانے کی پیداواری صلاحیت، جدید ٹیکنالوجی اور علاقائی مارکیٹس تک رسائی رکھتی ہیں۔

 

آئی پی او کی لیڈ منیجر اور بک رنر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کامیاب ٹرانزیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ سروس لانگ مارچ ٹائرز کا آئی پی او پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے، جس میں تقریباً 70 ارب روپے (250ملین ڈالر) کی سرمایہ کارانہ دلچسپی سامنے آئی، جبکہ 7.77 ارب روپے کی فنڈنگ حاصل کی گئی، جوپی ایس ایکس کی تاریخ میں کسی بھی آئی پی او کے ذریعے حاصل کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کو ملنے والا ردِّعمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ مضبوط بنیادوں، برآمدی صلاحیت، بڑے پیمانے کی پیداواری استعداد اور واضح ترقیاتی حکمتِ عملی رکھنے والی کمپنیوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

کامیاب بک بلڈنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان مینوفیکچرنگ شعبے میں جوائنٹ وینچر کی ایک اہم کامیابی اور برآمدات پر مبنی صنعتی لسٹنگز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مضبوط اشارہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں