اپریل 10, 2026

وزیرِ اعظم کا کیش لیس معیشت کا وژن: موبی لنک بینک اور جاز کیش نے چکلالہ اسکیم-تھری بازار کو کیش لیس بازار بنا دیا



اسلام آباد – : پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک اور پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل مالیاتی  پلیٹ فارم، جاز کیش (Jazzcash)  نے راولپنڈی میں چکلالہ اسکیم-تھری کیش لیس بازار کا افتتاح کر دیا ہے، جہاں 900 دکانوں اور ٹھیلوں پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی قیادت میں وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت روزمرہ ضروریات کے بازاروں میں ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو فروغ دینے اور لین دین کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی، بریگیڈیئر سید علی انجم تھے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر رضوان خلیل شمسی، موبی لنک بینک کے چیف بزنس آفیسر، عطاء الرحمٰن، جاز کیش اور موبی لنک بینک کے اعلیٰ حکام، مقامی تاجران اور دیگر افراد بھی موقع پر موجود تھے۔
اس منصوبے کا بنیادی جزو بازار بھر کی دکانوں اور ٹھیلوں پر ادائیگیوں کے نظام ’راست‘ سے منسلک کیو آر کوڈز کی تنصیب ہے، جس کے ذریعے تاجر موبائل والٹس کے ذریعے فوری اور محفوظ ادائیگیاں براہِ راست وصول کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے نقد رقم کے استعمال سے منسلک مشکلات  میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ صارفین کو رقوم کی فوری منتقلی کی بدولت ایک آسان چیک آؤٹ تجربہ فراہم ہوگا، جس سے روزمرہ خریداری تیز اور زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔ موبی لنک بینک منصوبے میں شامل تمام تاجروں کے لیے بزنس پلس اکاؤنٹس کھولے گا اور مختلف مالیاتی سہولیات فراہم کرے گا، جن میں ہیلتھ اور فائر انشورنس، ایس ایم ای قرضے، اور سولر و الیکٹرک وہیکل فنانسنگ شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2026-04-09 at 7.59.33 PM.jpeg

منصوبے کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا، ’’موبی لنک بینک کے ڈیجیٹل فرسٹ نظریے کے تحت ہم سمجھتے ہیں کہ کیش لیس معیشت کا آغاز وہیں سے ہونا چاہیے جہاں روزمرہ کاروبار ہوتا ہے ، یعنی ہمارے مقامی بازاروں سے۔ یہ اقدام چھوٹے تاجروں کو ایک زیادہ محفوظ اور جامع مالیاتی نظام میں شامل کرے گا۔ جاز کیش جیسے فن ٹیک پلیٹ فارمز کے ذریعے زمینی سطح پر سہولت فراہم کرتے ہوئے ہم لین دین کو آسان بنا رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دے رہے ہیں۔‘‘

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی نے کہا، ’’وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کی تکمیل کا انحصار زیادہ لین دین والے کاروباری شعبوں کی مؤثر ڈیجیٹلائزیشن پر ہے۔ پاکستان میں بازار روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے لین دین کا سب سے بڑا مرکز ہیں، اور جاز کیش اس تبدیلی کے عمل میں مرکزی کردار ادا کررہا  ہے، اور اسے ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد راست سے منسلک کیو آر مرچنٹس کے نیٹ ورک کی معاونت حاصل ہے۔ ان مقامات پر بغیر رکاوٹ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے ذریعے ہم تاجروں کو ایک باقاعدہ اور مربوط مالیاتی نظام پر منتقل ہونے میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ تبدیلی روزمرہ زندگی میں بہتری لاتی ہے، کیونکہ اس سے لاکھوں شہریوں کے لیے مالیاتی خدمات زیادہ قابلِ اعتماد، شمولیتی اور قابلِ رسائی بن جاتی ہیں۔‘‘
چکلالہ اسکیم-تھری کیش لیس بازار اس بات کی روشن مثال ہے کہ مقامی سطح کے قابلِ توسیع اقدامات قومی سطح پر بڑی تبدیلی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ حکومتی وژن کو مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مؤثر زمینی نفاذ کے ساتھ  مربوط کرکے جاز کیش اور موبی لنک بینک پاکستان کے ایک حقیقی کیش لیس معیشت کی جانب سفر کو مہمیز دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں