کراچی ، موبی لنک بینک پاکستان میں اپنے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) وژن کے تحت تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھا کر پائیدار بینکاری کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔ اس بڑی تبدیلی کا مقصد ایک ذمہ دار، جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی ادارے کے طور پر اپنا قائدانہ کردار اجاگر کرناہے۔ بینک کا ایک تہائی سے زائد ملک گیر برانچ نیٹ ورک اب قابلِ تجدید توانائی پر منتقل ہو چکا ہے، جو کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور سب کے لیے ایک قابلِ رسائی مالیاتی نظام کی دستیابی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔
اس حوالے سے ویون (Veon)گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ ممبر، کان ترزی اوغلو نے موبی لنک بینک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بینک کے جدید ڈیجیٹل آپریشنل ماڈل، صارف دوست مالیاتی سہولیات اور ماحولیاتی پائیداری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صارفین سے ملاقات کی اور اس بات کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح بینک محفوظ، آسان اور جدید مالیاتی خدمات بڑے پیمانے پر فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر ویون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزی اوغلو نے کہا، "موبی لنک بینک کے نظام میں پائیدار ترقی کو ملحوظِ خاطر رکھنا نہایت بروقت اور مؤثر قدم ہے۔ گرین فنانسنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کو عام کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بینک ذمہ دارانہ ترقی کے لئے سنجیدہ ہے۔ یہ ایک روشن مثال ہے کہ ترقی پذیرممالک میں مالیاتی ادارے معاشی ترقی کو آگے بڑھا نے کے ساتھ ساتھ موثر ماحول دوست اقدامات بھی کر سکتے ہیں۔"

موبی لنک بینک کے صدر وسی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا، "پائیدارترقی کا فروغ موبی لنک بینک کا کوئی علیحدہ ایجنڈا نہیں بلکہ ہماری ترقی کی بنیاد ہے۔ ہم پاکستان میں خاص طور پر چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے ایک ایسا بڑا بینک بن کر ابھر رہے ہیں جو جدید ڈیجیٹل سہولیات، ای ایس جی اصولوں اور دور رس اثرات مرتب کرنے کے قابل ایک منفرد ماڈل پر مبنی ہے۔ گرین فنانسنگ سے لے کر قابلِ تجدید توانائی کے استعمال تک، ہم اپنے ہر عمل میں سماجی و ماحولیاتی ذمہ داری کو پیشِ نظر رکھتے ہیں۔"
موبی لنک بینک کی ای ایس جی حکمت عملی میں گرین فنانسنگ، ذمہ دارانہ آپریشنز اور جامع ترقی کے پہلو شامل ہیں۔ بینک اب تک 2.9 ارب روپے کی گرین فنانسنگ فراہم کر چکا ہے تاکہ صاف توانائی اور ماحول دوست سفری سہولیات بشمول شمسی نظام کی طرف منتقلی اور ای بائیکس کو بالخصوص معاشرے کے نظرانداز طبقات میں فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بینک کے 35 فیصد برانچ نیٹ ورک کو قابلِ تجدید توانائی پر منتقل کرنا کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے نظام کی طرف واضح پیش رفت ہے۔
بینک اپنے پائیدار ترقی کے وژن کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید اورڈیٹا پر مبنی نظام تشکیل دے رہا ہے جس کے ذریعے کاربن کے اخراج پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی بھی لائی جاسکے گی۔ اس سلسلے میں خودکار ای ایس جی پلیٹ فارم کے تحت ابتدائی طور پر 4489 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ریکارڈ کیا گیا ہے، جو مستقبل میں شفاف نگرانی اور کمی کے اہداف طے کرنے کی بنیاد بنے گا۔
موبی لنک بینک ماحولیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی میں بھی مسلسل نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ سال 2025 میں بینک نے 31 ہزار سے زائد خواتین کو مالیاتی سہولیات فراہم کر کے بااختیار بنایا۔ اسکے علاوہ، 50.30 ارب روپے کے لون پورٹ فولیو کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مالی رسائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ موبی لنک بینک نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے زندگی ٹرسٹ کے اشتراک سے خاتونِ پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول میں ڈیجیٹل آرٹس لیب کو شمسی توانائی پر منتقل کیا، جس سے 310 طالبات مستفید ہو رہی ہیں، جبکہ صاف پانی کے منصوبے کے ذریعے ایک ہزار سے زائد طلباء کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
جیسے جیسے پائیدارترقی جدید بینکاری کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے، موبی لنک بینک کا مربوط ای ایس جی طریقہ کار ماحولیاتی اعتبار سے پائیداری کو ایک مثبت تبدیلی کے طور پر پیش کرتا ہے کیونکہ بینک کا یہ طریقہ کار معاشی خودمختاری، ماحولیاتی ذمہ داری اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے زیادہ جامع اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ختم شد۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write comments