آزاد کشمیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
آزاد کشمیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جولائی 22, 2016

مسلم لیگ ن نے کشمیر میں میدان مار لیا، کلین سوئیپ کرلی، #پیپلز پارٹی کا صفایا اور #تحریک_انصاف بھی مایوس

آزار کشمیر (نیوز ڈیسک 22 جولائی 2016) آزار کشمیر کے کشمیر لیجیس لیٹیو اسمبلی الیکشنز 2016 کے سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 32 سیٹوں کے ساتھ کلین سوئیپ کرلیا ہے۔ جمعرات کو ہونے والے پولنگ کے نتائج کے مطابق ن لیگ نے 41 سیٹوں میں سے 32 سییٹیں لے بیٹھی۔ پیپلز پارٹی 3 سیٹوں کے ساتھ کشمیر سے تقریباً صاف ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کے حصے میں 2 سیٹیں آئیں۔ ایک سیٹ ازاد امید وار نے جیتی۔

کل 423 امیدواروں نے 41 سیٹوں کے لئے الیکشن میں حصہ لیا، 41 سیٹوں میں سے 29 کشمیر کے 10 اضلاع میں الیکشن ہوئے جبکہ 12 سیٹوں کے لئے پاکستان میں مقیم کشمیریوں میں انتخابات ہوئے ۔ کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق کشمیر کے 10 اضلاع کے 29 حلقوں میں کل رجسٹرڈ ووٹر ز کی تعداد 2674586 ہے جن میں 122893 مرد اور 1006772 خواتین ووٹرز ہیں۔

پاکستانی میں مقیم کشمیریوں کی تعداد 438884 ہے جن میں سے 254817 مرد اور 184067 خواتین ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر کے 41 حلقوں میں 5429 پولنگ اسٹیشنز اور 8008 بوتھس قائم کئے تھے، پاکستان اور آزاد کشمیر میں الیکشن فوج کی زیر نگرانی ہوئے ، خیپر پختونخواہ اور پنجاپ پولیس بھی معاونت کر رہی تھی۔

الیکشن کے نتائج درج ذیل ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن 31 ، پی پی 3، تحریک انصاف 2، آزاد 1 ، دیگر 1 : کل نشستیں 41


جولائی 20, 2016

کشمیر کی بولتی تصویریں: ہسپتال جانے والا شخص بھارتی فوج کو دانت کا مرض دکھاتے ہوئے

درجہ ذیل تصویر کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  ہسپتال جانے والے شخص کو بھارتی فوجی راستے میں روک  پوچھ رہا ہے کہ کہاں جارہے ہوں۔ کشمیریوں کا تو گھروں سے نکلنا بند ہے۔ کشمیری شہری ہونٹ اوپر کھینچ کر فوجی کو بیمار دانت دکھارہا ہے۔ کہ اس کے علاج کے لئے ہسپتال جارہا ہوں۔ شیم شیم بھارت



جولائی 17, 2016

بھارت مقبوضہ #کشمیر میں خون کی ہولی کھیل لی، اب تک 45 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے، کیمیائی ہتھیاروں سے ہزاروں مفلوج


مقبوضہ جموکشمیر ( اردو وائس پاکستان : مانیٹرنگ ڈیسک 17 جولائی 2016) بھارت کی کشمیر میں جارحیت جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں 45 سے زائد کشمیر ی آزادی وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا، ہزاروں کشمیری مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے مفلوج ہوگئے ہیں اور ہزاروں ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہیں۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہی ہے۔ بے گناہ نوجوان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد کشمیر بھر میں احتجاج جاری ہے۔ بھارت فوج اسلحےسے لیس ہوکر پرامن طور پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔

پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج گولے ، ربڑ کے گولے اور مہلک ترین آنسو گیس فائر کر رہی ہے جس سے 1500 سے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ 45 شہید ہوگئے ہیں۔ بھارتی مظالم کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں ہیں، جنہیں دیکھ بھارت فوج کی بر بریت پر اپنے کشمیری بھائیوں پر مظالم پر ہر مسلمان اور خاص کر پاکستانی مشتعل ہے۔ مگر اقوام متحدہ، اسلامی تنظیم اور دیگر با رسوخ اسلامی ممالک اندھے اور گونگے بنے بیٹھے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستان کی بھارت نواز حکومت بھی خاموش تماشائی ہے۔

ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تر کے چہروں ، سینوں، گردنوں پر شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کیا چاہتی ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق 1500 سو کشمیر ی شدید زخمی اور 40 سے زائد جان بحق ہوچکے ہیں۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں ایک 12 سالہ بچے کو لایا گیا ہے جس کی دونوں آنکھوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ بچے کا نام عمرنذیر ہے بچے کا کہنا ہے کہ اس کی بائیں آنکھ کی بینائی چلی گئی ہے اور وہ بائیں آنکھ سے بالکل نہیں دیکھ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی دائیں آنکھ کی بینائی بھی جاچکی ہے یا جانے والی ہے۔ پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے ربڑ کی پیلیٹس کی گولیاں عمر کی دونوں آنکھوں میں جالگیں۔ صرف عمر ہی نہیں ہسپتال میں کئی ایسے بچے ہیں جو شدید متاثر ہیں اور کسی بھی قسم کی جسمانی معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

مذکورہ ہسپتال میں ایک 14 سالہ لڑکی جس کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان سے ہے موت و زندگی کی کشمکش میں ہے۔ اور آئی سی یو میں آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اسے بھی پیلیٹس کی گولیاں لگیں ہیں۔ اس گولی کو بھارتی سیکیوریٹی ایجنسیز نان لیتھل ویپن کہتے ہیں۔ ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ اس بچی کو گولیاں کسی احتجاجی مظاہرے میں نہیں لگی بلکہ اس کے گھر کے کچن میں آکر لگیں ہیں۔ گولیاں لگنے سے اس کی دونوں آنکھیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ " کہ بچی کی بینائی واپس نہیں آسکتی" ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی انتہائی نازک حالت میں ہے کسی بھی وقت دنیا فانی سے جاسکتی ہے۔

کشمیری نوجوان، جسے بھارتی فوج حزب المجاہدی کا کمانڈر سمجھتی ہے۔ بھارتی فوج اور بھاریت قیادت کو آگ اس وقت لگی جب کشمیری نوجوان برہان مظفر کو کشمریوں نے پاکستان پرچم میں لپیٹ کر نماز جنازی کے لئےگئے۔ نہ صرف یہ بلکہ برہان کے نماز جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں کشمیری جمع ہوگئے تھے اور پاکستانی پرچم لہرائے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں نعرے لگارہےتھے۔برہان کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والے مظاہروں پر بھارتی فوج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ اور مہلک ترین آنسو گیس فائر کئے جانے سے 40 سے زائد شہید ہوگئے ہیں۔۔ جبکہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمی کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ 1400 زخمیوں میں سے 330 پلواما کے ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ 200 کلگام، 115 اننتناگ، 100 بارامولا جنوبی کشمیر، 120 بندی پورا، 49 سری نگر، 40 شوپیان، 30 بٹگام کے ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔



بھارتی مظالم کی مزید تصاویر یہاں دیکھ سکتے ہیں

لنک یہ ہے

جولائی 07, 2016

بھارتی مقبوضہ #کشمیر کے کشمیریوں نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے دیا، ایسا فیصلہ کیا کہ دل جیت لئے

سرینگر (ابوالحسنین: ٹائمز آف چترال 6 جولائی 2016) بھارت میں 7 جولائی کو عید ہوگی۔ جس کا اعلان بھارتی علماء نے گزشتہ روز چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کیا تھا۔ لیکن بھارتی مقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں نے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ عید منا کر یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن بھارت اپنی 7 لاکھ فوج کے ساتھ انہیں کشمیر کے اندر محسور بناکر رکھا ہوا ہے۔

کشمیر کے مختلف حصوں میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ عید منانے سے روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ کشمیریوں اور بھارتی قابض پولیس اور فوجیوں میں تصادم میں کئی کشمیر زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق 21 بھارتی پولیس اور فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم اس وقت ہوئے جب لوگ عید کی نماز پڑھ کر گھروں کی جانب جارہے تھے۔ یا پھر عید گاہوں پر عید کی نماز کے لئے جمع ہورہے تھے۔ پولیس نے عوام پر بلاوجہ لاٹھی چارج کیا، ٹیئر گیس شیل فائر کئے۔ جس پر مشتعل عوام نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انانتناگ میں حریت پسند ہجوم نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نغرے لگائے، جس نے بھارتی پولیس کو مشتعل کردیا، پولیس نے ہجوم پر دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔ تصادم میں پولیس کے سینئر آفیسرز سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ عین شاہدین کا کہنا کہ پولیس نے پر امن نمازیوں پر عید گاہ میں آنسوگیس کے شیل فائر کئے جس کی وجہ سے عوام مشتعل ہوئے۔

ادھر سرینگر میں عید گاہ گراؤنڈ میں ہزاروں نمازی عید کی نماز کے لئے جمع تھے۔ پولیس کی چھیڑ چھاڑ سے متشعل ہوگئے اور پولیس سے لڑ پڑے، لاٹھی چارچ سے کئی نمازی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کئی افراد کو ہراست میں لیکر جیلوں میں بند کردیا ہے اور کئی ایک ہو ہاؤس ایریسٹ میں ڈال دیا ہے۔


مئی 02, 2016

نوازشریف کے دن گنے جاچکے ہیں، انہیں ہر صورت جانا ہوگا، تحقیقات تک اقتدار الگ ہوجائیں: بلاول بھٹو


کوٹلی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا کہ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پاناما لیکس کی تحقیقات جاری ہیں آپ اقتدار سے الگ رہیں۔
کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاناما لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کرنا شروع کر دیاہے، ن لیگ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ آج کل میاں صاحب کی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کیتحقیقات مکمل ہونے تک اقتدار سے الگ ہوجائیں اور پاناما لیکس سے بری ہوجائیں تووزارت عظمیٰ پر واپس آ جائیں۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرسکے گی، آپ لیڈر نہیں بزنس مین ہیں، بزنس مین سیاست نہیں بلکہ تجارت کرتے ہیں، میاں صاحب نے آج تک کشمیر میں مظالم کی مذمت نہیں کی، آسیہ اندارابی کی گرفتاری پر میاں صاحب نے ایک لفظ بھی نہیں کہا اور اپنے دور حکومت کے تین سال میں کشمیر کے ایشو پرکھل کر بات تک نہیں کی۔


بلاول نے کہا میاں صاحب قوم حساب مانگ رہی ہے اور آپ خاموش بیٹھے ہیں، ہر غلطی کرنے والے کو حساب دینا ہوگا،اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے ، اورنج ٹرین 162ارب روپے سے بنائی جارہی ہے جبکہ کشمیر کا بجٹ 68 ارب روپے ہے۔ بلاول کا کہناتھا کہ جب بھی کشمیر کی بات کرتاہوں تو مودی حکومت اور بھارتی میڈیا میرے خلاف بات کرتے ہیں، یقین دلاتاہوں کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حقوق کی خاطر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیم کی بات اس لیے نہیں کرتے کیونکہ کہ وہاں لوہا استعمال نہیں ہو تا ۔

بلاول نے مزید کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بات تو کی جاتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے ظلم پر آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں، جنوبی ایشاءاور مشرق وسطیٰ میں امن ہو تو پوری دنیا میں امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر یوں کا خون بہتا رہے گا، فسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنون رہے گا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ وہ یہ جلسہ شہید منشی گجر اور شہید یاسر کے نام کرتے ہیں، ہمارے کارکن ن لیگ کی دہشتگردی کا شکار ہوئے، میں وعدہ کرتاہوں کہ قاتلوں کو انجام تک پہنچاﺅں گا ۔

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں