پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے لئے آئندہ دو ہفتے اہم ہونگے ۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات نے چودہ اور انیس جولائی تک مالاکنڈ ریجن کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ چترال میں گلیشئر پگھلنے اور طوفانی بارشوں سے خطر ناک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے پہلے سے اقدامات کریں ۔
چترال کچھ علاقوں یارخون، موڑکہو اور ارسون میں کچھ ہفتے قبل بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچاہی دی تھی ، جس میں 100 گھروں کو نقصان پہنچا تھا ور 52 تک قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں سے تاحال 10افراد کی لاشیں نہیں مل سکیں ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب افغان حکام رواتی بے حسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دریائے چترال میں بہہ کر افغانستان پہنچنے والی لاشوں کی واپسی کے بدلے 30 ہزار فی لاش وصول کئے۔ جبکہ کچھ لاشیں 10 سے 20 ہزار کے عوض واپس کردیئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write comments