کراچی : پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو پاکستان پی ڈبلیو ڈیز فن کلوژن ایوارڈز 2025 میں شمولیت اور سہولت کی فراہمی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بینک کو "خصوصی افراد کے لیے سب سے سازگار برانچ نیٹ ورک" کے ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا، جبکہ "خصوصی افراد کی ملازمت میں شاندار کارکردگی" کی کیٹیگری میں رنرز اَپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی خصوصی افراد کی مالی شمولیت سے متعلق پالیسی سے متاثرہ تقریب کا انعقاد ڈیٹرمائنڈ پاکستان نے کیا تھا۔ یہ ایوارڈز فیصل بینک کے تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای اینڈ آئی) کے پختہ عزم اور مقصد پر مبنی بینکاری کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ فیصل بینک کی یہ کاوشیں اسٹیٹ بینک کے وضع کردہ قومی ایجنڈہ برائے مالی شمولیت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ملک بھر میں خصوصی افراد کے لیے سازگار برانچوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک، ملازمین کی تربیت و آگاہی اور بینکنگ میں سہولت فراہم کرنے والے آلات میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے فیصل بینک پاکستان میں مساوی مالی رسائی کو یقینی بنانے میں نمایاں اور سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے۔
فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا، "فیصل بینک میں ہمارا یقین ہے کہ پائیدار ترقی وہی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، ہر ایک کے لیے قابل رسائی ہو اور ہمدردی و احترام پر مبنی ہو۔ ہمارا وژن ایک ایسا بینکاری نظام تشکیل دینا ہے جو ہمارے معاشرے کی تنوع کی صحیح عکاسی کرے اور کسی فرد کو پیچھے نہ چھوڑے۔ یہ اعزازات ہمارے اس عزم کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم اپنی خدمات، ماحول اور ادارہ جاتی ثقافت میں مساوات، شمولیت اور یکساں مواقع کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔"
یہ اعزازات فیصل بینک کی وسیع تر تبدیلی کے سفر میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس یقین کا ثبوت ہیں کہ با مقصد اقدامات کے ذریعے کمیونیٹیز کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write comments