اگست 02, 2016

تحریک انصاف کی ایک وکٹ اڑ گئی، پارٹی کی اہم شخصیت نے ساتھ چھوڑ دیا، جاتے جاتے ہوئے دل کی بھڑاس بھی نکال دی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ٹی آئی فیصل آباد کے سابق صدر رانا احمد راحیل منہاس نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا، جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
جوکل نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ساتھی ہونے پر شیطان ٹھہرائے گئے انہیں آج عمران خان کے ساتھ ہونے پر مقدس روحوں کی شکل میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بنی گالہ کے دروازے اہل دانش کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، تحریک انصاف غریبوں کی نہیں بلکہ پیسے والوں کی جماعت بن چکی ہے، عمران خان چھوٹے چھوٹے ڈانز کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 20 سال سے تحریک انصاف کا سپاہی تھا لیکن آج پتا چلا جس شخص کیساتھ رہا اس کا چہرہ دوہرا ہے۔ عمران خان پارٹی ورکرز اور پاکستانی عوام کیساتھ بھی مخلص نہیں رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں