اسلام آباد / کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تمام بڑے شہروں بشمول اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بینرز لگادیئے گئے ہیں، ان بینرز پر پاکستان آرمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اقتدار سنبھال لیں اور مارشل لاء لگادیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اْنہیں قائل کرنے کی کوششوں کے بعد اب ملک میں مارشل لاء لگانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔ اس ضمن میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں بینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں ،آرمی چیف راحیل شریف کو ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی یہ دعوت عالباً نئی اور غیر معروف سیاسی جماعت ’مووآن پاکستان‘ نامی تحریک نے دی ہے۔
کراچی ، لاہور اور خاص طور پر اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر بینرز لگائے جانے سے عوام اور خاص طور طور حکمران جامعت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب حذب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے اسے نواز حکومت کا ایک ڈراما قرار دیا ہے۔ حکومت کے خلاف متحد ہونے والی جماعتوں کو مارشل لا سے ڈرانے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔ بینرز پرتحریر ہے کہ جانے کی باتیں۔۔۔ ہوئیں پرانی ’’خدا کیلئے ! اب آجاؤ۔۔۔‘‘
مووآن پاکستان کے چیف سنٹرل آرگنائزر علی ہاشمی کے مطابق یہ مہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے شروع کی گئی مہم کے سلسلے کا اگلہ مرحلہ ہے پوری قوم پاکستان کے سیاسی نظام سے تنگ آچکی ہے، اور لولی لنگڑی، کرپٹ جمہوریت سے بیزار ہوگئی ہے۔ اور انہوں نے راحیل شریف کوآخری امید کہہ کر اْنہیں ملک کا انتظام سنبھال کی دعوت دی ہے۔ ہاشمی نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے اور جلدہی پوسٹرزدیگر بڑے شہروں میں بھی دکھائی دیں گے۔ پوری قوم کی ایک آواز ہے کہ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کیلئے آرمی چیف قدم بڑھائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write comments