جولائی 27, 2016

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سب کچھ سامنے لے آئیں گے، کیسے جاننے کے لئے پڑھئے

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے صوبے میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور پر ایک کتاب لکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے وہ سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔  بدھ کو گورنر ہاوس میں استعفی پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشر ت العباد کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں جس کی وجہ سے امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کے مشورے وقت فوقتا آتے رہے جس پر ان کے مشکور ہیں، امید ہے آئندہ بھی مشورے آتے رہیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب لوگ دعا کریں ،اپنے وزارت اعلی کے دور پر ایک کتاب لکھوں گا۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میں پارٹی ورکر ہوں،ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہ کر سیاست کروں گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں