کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں کی وجہ سے ڈیری انڈسٹری بحران کی زد میں آ رہی ہے۔بجٹ میںاس صنعت پر عائد کئے گئے ٹیکسوںسے کاروبار کے اخراجات میں کم از کم سات فیصد اضافہ ہو گا۔دوسری طرف خشک دودھ کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے جس سے اس سیکٹر کی مشکلات بڑھینگی۔گزشتہ پانچ سال میں اس شعبہ میں سات سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جو رکنے کا امکان ہے۔ٹیکسوں کی وجہ سے دودھ کی قیمت میں اضافہ اورمانگ بیس فیصد کم ہوگی جس سے محاصل ، اس شعبہ سے وابستہ چھ لاکھ افراد کے روزگاراور فوڈ سیکورٹی کی صورتحال پر اثر پڑے گا۔ موجودہ بجٹ میںسارک ممالک سے خشک دودھ وغیرہ کی درآمد پر ڈیوٹی بیس سے پندرہ فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بھارت نے دودھ کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے 68 فیصدڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ پاکستان میں دودھ کی پیداوار55 ملین ٹن ہے جس میں سالانہ چار فیصد اور طلب میں پندرہ فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے جسے پورا کرنے کیلئے مراعات کی ضرورت ہے نہ کہ اضافی ٹیکسوں کی۔دودھ کی عالمی طلب میں نو سال میں 36 فیصد اضافہ ہو گا جو پاکستان کیلئے ایک سنہری موقع ہے۔پاکستان سالانہ چالیس ہزار ٹن خشک دودھ جو تین لاکھ بیس ہزار ٹن مائع دودھ کے برابر ہے درآمد کرتا ہے جس میں بڑا حصہ بھارت سے دآامد کیا جاتا ہے۔حکومت کی عدم دلچسپی اور دیگر وجوہات کے سبب گزشتہ 19 سال میں پاکستان میں35لاکھ ڈیری فارمز بند ہو چکے ہیں۔
جولائی 01, 2015
نئے ٹیکسوں کے سبب ڈیری انڈسٹری بحران کی زد میں آ گئی، ڈیری انڈسٹری کی ترقی کا عمل رکنے کا خدشہ ہے
اگلا پوسٹ
گزشتہ پوسٹ
گزشتہ پوسٹ
گزشتہ پوسٹس
اگلا پوسٹ
اگلا پوسٹ
About Admin
ہمارے تمام ایڈمن اور مصنفین بہتر سے بہتر پوسٹ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔۔ آپ کے تعاون اور پسند کے مشکور ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مشہور اشاعتیں
-
پہلا دوست: ایک بار افریقہ کے جنگل میں مجھے اور میری بیوی کو آدم خور قبائیلوں نے گھیر لیا ۔ ان کے سردار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ وہ چالیس سال ...
-
شادی سے پہلے لڑکے کے بیڈروم میں: پرفیوم،محبت نامے،سی ڈی پلئر،نئی ڈسک،گریٹنگ کارڈز،ائر فریشنر،مختلف سمیں اور پیکج،مکمل کرکٹ کٹ، سرہانے کے نیچ...
-
لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے اور بولے: جلدی سے ہمارا نکاح پڑھائو مولوی نے نکاح پڑھا دیا لڑکا: آپکی فیس...؟؟؟ مولوی: لڑکی کی خوبصورتی کےمطا...
-
یہ ایک ڈراؤنی کہانی ہے، اگر ہمت ہے تو پڑھو۔ ایک دفعہ ایک بھیانک بوڑھا تیز بارش میں، ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتابیں بیچ رہا تھا۔ ایک آدمی اس سے خر...
-
سردار جی بازار سے گُزر رہے تھے، اچانک اُن کی نظر ایک لڑکی پر پڑی جو کہ نہایت خوبصورت تھی۔ . اُسے دیکھتے ہی سردار جی کا دل مچل اُٹھا۔ بے اخت...
-
ایک داماد اپنے سسرال گیا: ☺ ☻ ۔ ۔ ۔ ساس نے پوچھا بینگن شریف پکا لوں یا بھنڈی مبارک یا پالک پاک کھانا پسند کریں گے؟ ۔ ۔ داماد بولا: میں گنہگ...

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments