انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جولائی 27, 2016

تھری جی اور فور جی کا زمانہ پرانا ہوگیا، پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے صارفین کو فائیو جی کی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی، پاکستان میں آئندہ برسوں فائیو جی کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے اشتراک سے عالمی ٹیلی کام کانفرنس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کی دنیا میں پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہے جس سے دنیا بھر کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں ہوئی۔ بعض ممالک نے آزمائشی طور پر فائیو جی کے حوالے سے تجربات شروع کر رکھے ہیں۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا استعمال بینکنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں انٹرنیٹ کے استعمال اور فروغ کے حوالے سے دیگر ممالک سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لئے اقدامات ٹھوس بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

جون 16, 2016

لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

مئی 18, 2016

جیپ میں سما جانے والا جدید فنکشنز کے حامل کی بورڈ ’ویکی پاکٹ‘ تیار


اردو وائس آئی ٹی ڈیسک: ماہرین نے ایک ایسا کی بورڈ تیار کیا ہے جسے فولڈ کرکے جیپ میں رکھا جاسکتا ہے۔ جی ہاں؛ ویکی پاکٹ ایک فولڈ ہونے والا وائرلیس کی بورڈ ہے۔ جس کی چوڑائی 0.24 سے بھی کم ہے۔ فولڈ ہونے کے بعد اس کا سائز 6 انچ ہوجاتا ہے اور اس کا وزن 3.5 اونس ہے۔ ویسے تو یہ 12 انچ کا ایک معیاری کی بورڈ کی جتنی کیز کا حامل کی بورڈ ہے۔ اس کی بورڈ کو ٹیبلیٹس اور سمارٹ فونز کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کی بورڈ کے سرکٹ پر کیز پرنٹ ہیں، یہ مکمل طور پر فلیکسبل ہے جسے آپ جیسے چاہیں موڑ سکتے، فولڈ کرسکتے ہیں۔ اس میں طاقت ور لی پو 200 ایم اے بیٹری ہے جس کی بدولت اسے کئی مہینوں تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چارج کرنے کے بعد روزانہ دو گھنٹے استعمال کرنے والے اسے 2 ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

کی بورڈ میں پانی کو روکنے کی صلاحیت موجود ہے اگر کافی یا پانی اس پر گرے گا تو اندر نہیں جاپائے گا۔ کی بورڈ میں منفرد کیز مووجود ہیں جو موبائل ڈیوائس یا ٹیبلیٹس سے ہم آہنگ ہیں، چند اہم کیز یہ ہیں۔

سلیفی کیمرہ آن کرنے کے لئے Fn+F2

ہوم سکرین پر جانے کے لئے Fn+Esc

میل کھولنے کے لئے Fn+F6

ویڈیو اور موسیقی کے لئے Fn+f7 ریوائنڈ کے لئے، Fn+F8 پلے یا اسٹاپ کے لئے، Fn+F9 فارورڈ کے لئے۔ بلوتھ سے کنکٹ کرنے کے لئے Fn+P ، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کے لئے Fn+A انڈرائڈ کے لئے، I آئی او ایس کے لئے اور w ونڈوز کے لئے۔۔۔


اپریل 07, 2016

سائبر کرائمز بل اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے، نیا قانون جرائم کے سدباب میں معاون، انٹرنیٹ کے پھیلاﺅ میں رکاوٹ نہ بنے


کراچی (اردو وائس پاکستان 7 اپریل 2016)  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ سائبر کرائمز بل انسانی حقوق، شہری آزادی، اظہار رائے ، معلومات تک رسائی اور جمہوری روایات کی سربلندی قائم رکھتے ہوئے جرائم کے تدارک میں مددگار ثابت ہونا چائیے۔

مجوزہ قانون کے نافذ ہونے سے اظہار رائے کی آزادی کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہونا چائیے جس کے بغیر اقتصادی اور قومی ترقی ناممکن ہے۔ اس قانون میں عوام کے مفادات کو اولیت دینے اور تمام شراکت داروں کی آراءو تحفظات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اسکی مخالفت نہ ہو۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اسلئے اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو عالمی سطح پر تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے مزید ایک ارب افراد کا اضافہ متوقع ہے۔

192 ممالک میںتھری جی موبائل نیٹ ورک دستیاب ہے جو دنیا کی نصف آبادی کو فائدہ پہنچا رہا ہے جبکہ فور جی نیٹ ورکس پاکستان سمیت 102 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔2019 تک دنیا کے 71 فیصد افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہونگے ۔صارفین کی ضروریات کے مدنظر دس لاکھ موبائل ایپلیکیشنز بنائی جا چکی ہیں جن کا استعمال کئی ممالک میں موبائل ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر براﺅزنگ سے بڑھ چکا ہے۔یہ ایپلیکیشنز عوام، کاروباری برادری، کاشتکاروں، طلبائ، معذوروں، حکومتو ں اور طب سمیت مختلف شعبوں میں فائدے کا سبب بن رہی ہیں۔ دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں انٹرنیٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انٹرنیٹ کے استعمال کو نئی بلندی ملی جبکہ موجودہ حکومت نے تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروا کے اپنا نام روشن کیا اورقومی خزانے کو دو ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی بھی ہوئی۔

ملک میں بہت سی ٹیلی کام اور موبائل کمپنیوں کی آمد کے باوجود پی ٹی سی ایل نے اپنی انفرادیت قائم رکھی اور اس وقت ملکی کمیونیکیشن سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس کمپنی نے انٹرنیٹ کے پھیلاﺅ میں بنیادی کردار ادا کیا جس سے سرحدی فاصلے ختم ہو گئے ، کاروبار آسان ہو گیا ہے۔ انٹر نیٹ کا استعمال بہتر مقاصد اور تعمیری کاموں کے لیے ہونا چائیے جبکہ منفی سرگرمیوں کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے۔


مارچ 29, 2016

ایل جی 360 کیم اور گوگل اسٹریٹ ویو سے 360ڈگری تصاویر اور ویڈیو بنانا اور شیئر کرنا بہت آسان

360 زاویئے کی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری انتہائی آسان

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے 360 کیم (LG 360 CAM) ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کو امید ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کے ذریعے 360 ڈگری کی تصویر اور ویڈیو کی تیاری کی اہم خصوصیت کے باعث لوگ اس میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ کم قیمت اور آسانی سے چلائے جانے والی ڈیوائسز جیسے ایل جی کی نئی کیم 360 اور G5اسمارٹ فون کے ذریعے 360 بصری مواد کی تیاری ایک بٹن دبانے جتنی آسان ہے۔ 

اگرچہ اس میں پینوراما موڈ، 360 زاویئے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لی جاسکتی ہے لیکن اس میں سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہ زمین اور آسمان کی بھی ایک منظر کے ساتھ تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔ اپنے جامع، آسانی سے لے جانے اور ہائی ریزولوشن تصاویر کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم اپنی نوعیت کی پہلی امیجنگ ڈیوائس ہے جو 360 ڈگری مواد کے بڑھتے رجحان سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ حقیقت میں یہ اسمارٹ فون بنانے والوں کی جانب سے پہلا کیمرا ہے جو گوگل کی اوپن اسفیئریکل کیمرا (او ایس سی) اے پی آئی کی سپورٹ کے ساتھ گوگل اسٹریٹ ویو (Google Street View) کے لئے بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

گوگل اسٹریٹ ویو ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر انسٹال کرنے کے ساتھ ایل جی 360 کیم آسانی کے ساتھ 360 ڈگری زاویئے کا مواد کی آسانی سے محفوظ بناسکتا ہے بلکہ اس کو کسی مناسب فارمیٹ پر منتقل کرنے کی دقت کے بجائے اپنے فون سے براہ راست بھیجا جاسکتا ہے۔ ایل جی 360 کیم میں تین اہم مائیکروفونز ہیں جبکہ یہ 5.1 چینل ماحول کی ساو ¿نڈ ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ 1200 ایم اے ایچ کی اندرونی بیٹری کی گنجائش کا حامل ہے جس کی بدولت 70 منٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ اپنے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ اس ڈیوائس کو 2 ٹیرا بائٹ تک وسعت دی جاسکتی ہے۔ 

گوگل اسٹریٹ ویو کے پروڈکٹ منیجر چارلس آرم اسٹرانگ نے بتایا، "ایل جی 360 کیم کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ 50 کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور وہ سب 360 ڈگری مواد کی تیاری اور اسکو پھیلانا چاہتے ہیں۔ 16 میگا پکسل کی تصاویر کی تیاری کی استعداد کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم ان تمام لوگوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انتہائی دلچسپی کا باعث ہے جو 360 ڈگری مواد کے مزے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ "

ایل جی کے موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف پروڈکٹ پلاننگ کم ہونگ جو کم نے بتایا، "اب تک 360 ڈگری کی حامل تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری مہنگی اور بھاری سازو سامان کے ساتھ ممکن تھی جو روز مرہ صارفین کی دسترس سے دور تھی لیکن ایل جی 360 کیم اپنے صارفین کو اس قابل بنا تا ہے کہ وہ اپنا مواد خود تیار کریں اور آزادی کے ساتھ اسے اس طرح شیئر کریں کہ ایل جی پلے گراو ¿نڈ کے اندر نئے موبائل ایکو سسٹم میں ترقی لائے۔ "

اہم خصوصیات: 360ڈگری گول شیپ یا 180 نصف گول تصاویر بنانا، 16 میگا پکسل آوٹ پٹ کے حامل 13میگا پکسل کیمرہ، 40 x 97 x 25mmسائز، 76.7 گرام وزن، x 3 /5.1 چینل ساﺅنڈ ریکارڈنگ اور 1200ایم اے ایچ بیٹری


مارچ 16, 2016

روبوٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی، ہوٹل میں 8 گھنٹے کام کرنے والا روبوٹ


چین کے ماہرین نےتیار کیا ہے ایک ایسا روبوٹ جو انسان کی طرح کام کرتا ہے۔ چین کے صوبے لیاننگ کے دارلحکومت شنیان میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والا یہ روبوٹ 8 گھنٹے کام کرتا ہے۔ بیٹری سے چلنے والے 140 سنٹی میٹر قد کے ساتھ یہ روبوٹ سینسرز، نیوی گیشن کے آلات اور یوسر انٹرفیس ٹیکناجی کا حامل ہے۔

یہ روبوٹ ایک ہی وقت میں 7 کلوگرام فوڈ یا  مشروبات اٹھا سکتا ہے۔ اور اسے مہمانوں تک لے جا سکتا ہے۔ (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)








مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں